زرعی اجناس کی خریدوفروخت بڑا مسئلہ بن چکا ہے

لاہور﴿ میرا پتوکی ڈاٹ کام ﴾ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان اوراین جی او فیتھ میٹرز کے﴿NGO FAITH MATTERS﴾ کنٹری مینجر ریاضت چوہدرینے گزشتہ روز جمال زرعی فارم کامونگل پر منعقدہ تقریب میں ایک یاداشت پر دستحط کرنے کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی اجناس کی خریدوفروخت ملک بھر کے کروڑوں انسانوں کے لیے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔کسانوں سے گنا ،کپاس ،چاول،گندم اور سبزیات کو انتہائی کم قیمت پرخرید کر آڑھتیے ،مل مالکا ن اور مڈل مین کسانوں کو تباہ کر رہے ہیں ،بیچارے سادہ لوح کسان چونکہ اجناس کی صحیح قیمتوں ،بین القوامی اور ملکی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں کے اتار چڑھائو سے آگاہ نہیں ہوتے اس لیے مڈل مین ان سے اونے پونے داموںاجناس خرید کر کسانوں کی محنت پر ڈاکہ ڈال لیتے ہیں ،اس لیے ملک بھر کے کسانوں کو مارکیٹنگ کا مسائل کے حل اور منڈیوں کے روزانہ بھائو سے آگاہ کرنے کے لیے جدید ذرائع مثلا ریڈیو،ٹیلی وژن،موبائل ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کا استعمال کیا جائے گا،اور اس سلسلے میں پاکستان کے کسانوں کی سب سے بڑی منظم تنظیم کسان بورڈ پاکستان اور بین الاقوامی شہرت کی حامل این جی اوفیتھ میٹرزایک دوسرے سے مل جل کر کام کریں گے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ان رہنمائوں نے کہا کہ کہ منڈیوں کے اُتار چڑھائو کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے پورے ملک میں کروڑوں کسانوں کو ایک نیٹ ورکس کے ذریعے آپس میں ملانے کے لئے ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور جلدہی کسانوں کو موبائیل ایس ایم کے ذریعے منڈیوں کے بھائو سے روزانہ آ گاہ کیا جائے گا ۔

About the author

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive