ڈکیتی اور چوری کی تین وارداتوں میں نا معلوم چور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان اورنقدی لے اڑے

پھولنگر﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾  ڈکیتی اور چوری کی تین وارداتوں میں نا معلوم چور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان اورنقدی لے اڑے۔پہلی واردت میں ڈاکٹر نذیر احمد کے زرعی فارم پر موجودپچاس سالہ مزارے احمد کو تشدد کا نشانہ بنا کر تین مسلح افراد ٹرانسفارمر کی کاپر کوائل ،تیل،سائیکل 16000ہزار روپے نقد اور گھریلو برتن لے گئے۔دوسری واردات میں شیر پور روڈ پر واقع ڈسپوزل ورکس کے انچارج اور ہیلپر کو یرغمال پنا کر نو مسلح ڈاکو گیارہ لاکھ روپے کی قیمتی مشینری ،موٹر سائیکل،تین عدد موبائل فون اور 200کے وی کے ٹرانسفارمر کی کاپر کوائل اور تیل نکال کر لے گئے۔جبکہ تیسری واردات میں نا معلوم چور عید گاہ روڈ پر واقع محنت کش عباس کی الیکٹریشن کی دوکان سے مرمت کے لئے آئے ہوئے پنکھے،موٹریں اور دوسرا قیمتی گھریلو سامان چوری کر کے لے گئے۔شہر کے سماجی،کاروباری اور عوامی حلقوں نے ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

About the author

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive