10محرم تاریخ سازدن اور واقعہ کربلا

تحریر: عقیل خان ایڈیٹر آف پاک نیوز لائیو ڈاٹ کام

اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ محرم کہلاتا ہے۔یہ وہ مہینہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے حرمت عطاکی ہے اسی مناسبت سے اسے محرم الحرام کہا

جا تا ہے۔دورجہالت میں بھی اس ماہ کو عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے۔ حضور اکرم ö نویں اور دسویں تاریخ کو روزہ رکھتے تھے۔اس کی وجہ یوں بیان کی جاتی ہے کہ حضرت آدم(ع) کی پیدائش 10محرم کوہوئی اور اسی تاریخ کو وہ جنت سے دنیا میں آئے۔ کئی سال تک وہ اماں حوا
کو تلاش کرتے رہے اور آخر کار 10محرم کو آپس میں ملے۔اللہ تعالیٰ کے سب مقرب فرشتے ، کرہ ارض کی تخلیق ، زمین پر پہلی بار بارش کا ہونا، حضرت ایوب(ع) کو شفاملنا، حضرت یونس (ع) کا مچھلی کے پیٹ سے باہر آنااور حضرت موسٰی(ع) کوکوہ طور پر جاکر شریعت کا ملنا اورپھر اس کے چند سالوں کے بعد اپنی قوم کو فرعون کے چنگل سے آزادی دلانے میں کامیاب ہوئے تو اس دن بھی 10محرم ہی تھا۔
یہودیوں کے لیے بھی دس محرم کادن بہت معتبرک ہے اس دن یہودی بھی روزہ رکھتے ہیںاور خوشیاں مناتے ہیں۔ جب حضورö مدینہ تشریف لائے تو آپ ö نے دیکھا کہ یہودی 10محرم کا روزہ رکھتے ہیں تو آپ ö نے مسلمانوں سے فرمایا کہ وہ 9اور 10محرم کے روزے رکھا کریں تاکہ ان سے تفریق ہو۔قیامت آنے کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے قیامت کے دن 10محرم ہوگا۔
جس وقت واقعہ کربلا ہواا س روز بھی تاریخ 10محرم تھی۔ حضرت امام حسین(رض) نے 10محرم الحرام 61ھ کو جو عظیم قربانی دی اس کو چودہ صدیاں گزر گئیں مگر یہ آج بھی اپنی تروتازگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ آزادی کے متوالوں ، ظلم سے ٹکرانے والوں ، حق کا پرچم بلند کرنے والوں، امر بالمعروف ونہی ازمنکر کا پرچم تھامنے والوں اور غلامی کی زندگی پر موت کو ترجیح دینے والوں کے لیے کربلا آج بھی مشعل راہ ہے۔تحریک کربلا میں ہر مذہب ومسلک اور زندگی کے ہرشعبے کے افراد کے لیے یکساں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اس تحریک میں چھ ماہ کے بچے سے لیکر اسی سال کے بوڑھے تک اور پاکباز بیبیوں کے تاریخ ساز کردار سے صفحات بھرے پڑے ہیں۔ غیر مذہب اور جاہل معاشرہ میںجو جانوروں کے پانی پینے پلانے پر طویل جنگوں میں مصروف رہتے تھے وہ بھی اس ماہ میں جنگ نہیں کرتے تھے۔اسلامی دنیا میں محرم کی اہمیت واقعہ کربلا کی وجہ سے زیادہ ہوگئی ۔حضرت امام حسین (رض) کو جب کربلا کے میدان میں شہید کیا گیا ، آپ کی شہادت کا واقعہ بہت لمبا اور دل سوز ہے جس کو لکھنے کی مجھ میں طاقت نہیں اور پڑھنے کا حوصلہ آپ میںبھی نہ ہوگا۔ واقعہ کربلا میں 16اہل بیت سمیت 76افراد نے شہادت پائی۔جس دن حضرت امام حسین شہید ہوئے اس دن سورج گرہن ہوگیا اور آسمان کے کنارے چھ ماہ تک سرخ رہے۔حضرت امام حسین کی شہادت پر انسانوں کے ساتھ ساتھ جنات بھی روئے۔

About the author

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive