Archive - January 2, 2010

1
Protected: software
2
پتوکی لورڈ شیڈینگ 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گئی
3
چوکی انچارج پتوکی کی کرپشن، انکوائری کا حکم
4
آج پھر220 کے وی لائن پر کام کرتے ہوے لائن مین زخمی
5
ملی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام دہشت گردی کے خلاف کانفرنس

پتوکی لورڈ شیڈینگ 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گئی

پتوکی لورڈ شیڈینگ 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گئی۔ عوامی حلقوں کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی اور اس کے نواحی گاوں میں لورڈ شیڈنگ بارہ گھنٹے سے بھی تجاوز کر گئی اور کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی عوام الناس نے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ لورڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔

چوکی انچارج پتوکی کی کرپشن، انکوائری کا حکم

چوکی انچارج کی کرپشن پر ڈی۔آئی۔ جی سرکل شیخوپورہ نے انکوئری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملی مفادات و مشترکہ مشن پاکستان کےچیرمین حکیم زارہ سلیم منور ڈی۔آئی۔ جی سرکل شیخوپورہ کو درخواست دی کہ چوکی انچارج پتوکی عمر حیات نے لوگوں سے لاکھوں روپے کماتا ہے۔اور ڈاکووں سے بھاری رشوت لے کر چھورڈ دیتا ہے جس سے پتوکی میں جرئم کی شرح بڑھ گئی ہے۔اس سلسے میں جب میرا پتوکی ڈاٹ کام نے عمر حیات سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ میرے بارے میں یہ من گڑت کہانی ہے میں اپنے سرکل میں آفیسر کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں کرتا اس کا جواب وہ ہی دے سکتے ہیں

آج پھر220 کے وی لائن پر کام کرتے ہوے لائن مین زخمی

T.H.Q آج پھر220 کے وی لائن پر کام کرتے ہوے لائن مین زخمی  پتوکی نے ابتدائی طبی امداد کے بعد واپڈا ہسپتال لاہور ریفر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاوںبھائی کوٹ چکنمبر 3 میں شام 5 بجے امتیازخان کام کر رہا تھا کہ اچانک کراس آرام ٹوٹ گیا جس سے وہ زمین پر گر گیا اور گرتے ہوے بے ہوش ہو گیا۔

ملی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام دہشت گردی کے خلاف کانفرنس

ملی اتحاد کونسل ظلع قصور کے زیر اہتمام جامعہ فاطمیہ پتوکی میں دہشت گردی کے خلاف کانفرس ہوئی جس کی صدارت علامہ سید شبیر احمد ہاشمی صدر ملی اتحاد کونسل کی کانفرس میں علامہ سید عبدالرزاق علوی، قاری نور محمد شاکردیوبند، حافظ نذیر احمد جماعت اسلامی، حافظ حسن محمود رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث کمیر پوری، سید ابرار مطہری، مولانا عبدالحفیظ الفت، حکیم محمد عبداللہ، میاں فیض میانہ، قاری ذولفقار ڈاکٹر سید طارق رضاشاہ ایڈووکیٹ، ملک صابر، ملک صفدر حسین اور دیگر مقررین  نے شرکت کی۔ علامہ شبیر ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک ایٹم بم بناہیں اسلامی کانفرنس تنظیم امریکہ کے متحرک ہو مقررین نے تمام مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے امریکہ نواز پالیسیاں ختم کی جایئں کراچی میں لوٹ مار کرنےوالوں کے خلاف سپریم کوٹ کے جج کی نگرانی میں تحقیقات کی جاہئں اور مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive