Archive - July 2010

1
غریب محنت کش سے لائن مین نے 14 ہزار رشوت لیکر جعلی میٹر لگوادیا
2
پولیس کا چھاپہ، شراب فروش سے 10لیٹر شراب مرآمد
3
پاکستان آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے چیر مین عین اللہ آغا کی ناگہانی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار
4
پتوکی کے ویٹرینری ویکسنیٹر نے غلط انجیکشن لگا کر غریب معذور کسان کے بچھڑے ہلاک کر دئے
5
پھول نگر کھلی کچہری میں ایس ایچ او سٹی نے صاف جھوٹ بول کر ڈی آئی جی اور ڈی پی او کی آنکھوں میں دھول جھونک دی
6
پھول نگر پولیس گشت اور وزرائ کی اسکواڈ کے لیے ڈیزل سرکاری طور پر نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کے رحم و کرم پر
7
شہر اور گردو نواح کی مساجد میں شب بارات نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی
8
ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج ڈاکٹر عارف مشتاق کی پھول نگر میں کھلی کچہری
9
پر امن شہری، خواتین اور بزرگ آتشبازی کا دھندہ کرنے والوں اور پولیس کی ملی بھگت سے اس کی سر عام فروخت پر سر پیٹتے رہے
10
سرکار نے ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماںکو معطل نہیں صرف تبادلہ کیا

غریب محنت کش سے لائن مین نے 14 ہزار رشوت لیکر جعلی میٹر لگوادیا

پھولنگر(میرا پتوکی ڈاٹ کام)غریب محنت کش سے لائن مین نے 14 ہزار رشوت لیکر جعلی میٹر لگوادیا۔ جبکہ دوسرے ملازمین نے بوگس ہونے پر میٹر اتار دیا۔ ایکس۔ای۔این پھولنگر نے لائن مین کے خلاف انکوائری لگا دی محنت کش کے اہل خانہ کا واپڈا دفتر کے سامنے شدید احتجاج کہ کرپٹ لائن مین کو معطل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے محلہ طاہپر کالونی کے رہائشی غریب محنت کش محمد اسلم سے لائن مین اعجاز احمد سٹی سب ڈویژن پتوکی نے 14 ہزار روپے رشوت لے کر ایک جعلی میٹر لگا دیا۔ چند دن بعد ملازمین آئے اور جعلی میٹر اتار لیا۔ جس پر اہل خانہ نے واپڈا دفتر کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ لائن مین کو معطل کر کے گرفتار کیا جائے جس نے 14 ہزار روپے لائن سپرئینڈیٹ اشتیاق کو دے دئے ہیں میرے پاس ایک روپیہ بھی نہیں ہے اس سلسلے میں جب میرا پتوکی ڈاٹ کام نے ایکس۔ ای۔ این واپڈا پھول نگر محمد انور چوہدری سے بات کی تو اس نے کہا کہ میرے پاس انکوئری آگئی ہے میں کسی بھی کرپٹ اہلکار کو برداشت نہیں کرونگا۔ فوا وہ کوئی بھی ایس۔ڈی۔او ہو یا لاہن مین کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

پولیس کا چھاپہ، شراب فروش سے 10لیٹر شراب مرآمد

پولیس کا چھاپہ 1 شراب پروش گرفتار،10لیٹرشراب برآمد تھانہ سٹی پتوکی نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی مزید تفصیلات کے مطابق پتوکی آدھن روڈ پر گزشتہ رات پولیس نے چھاپہ مارا اور ایک شراب فروش جاوید عرف گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پاکستان آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے چیر مین عین اللہ آغا کی ناگہانی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام)مرگلہ پہاڑیوں میں طیارہ کریش ہونے سے چیر مین آل پاکستان آئل ٹینکرز آنرزایسوسی ایشن حاجی افضل خان مسعود، سنیر وائس چیر مین سید عطا اللہ ہاشمی اور دیگر رہنماؤں حاجی گل محبوب اور پاکستان آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے چیر مین عین اللہ آغا کی ناگہانی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ۔ تعزیتی اجلاس کی صدارت چوہدری ناصر علی ملنگا، صدر نشاط چونیاں نشاط پاور گریڈ پتوکی قصور نے کرتے ہوئے دلی افسوس کا اظہار کیا اور تین روزا سوگ اور مکمل ہڑتال کا اعلان کیا جس پرآج مکمل ہڑتال کی گی۔چوہدر ناصر علی ملنگا نے کہا کہ سانحہ اوراس خلا کو پر نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر مرحومین شہادت پانے والوں کے لیے خصوصی دعا مغفرت کی گی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں تعزیتی اجلاس میں قائمقام چیرمین حاجی اکرم درانی کو مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے چیر مین تسلیم کر لیا گیا۔

پتوکی کے ویٹرینری ویکسنیٹر نے غلط انجیکشن لگا کر غریب معذور کسان کے بچھڑے ہلاک کر دئے

پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام) پتوکی کے ویٹرینری ویکسنیٹر نے غلط انجیکشن لگا کر غریب معذور کسان کے بچھڑے ہلاک کر دئے جس پر کسان اور اس کے اہل خانہ کا پریس کلب پتوکی کے سامنے شدید احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پتوکی کے نواحی گاؤں پرتاب گڑھ کے رہاشی محمد یونس نامی غریب اور معذور کسان اور اس کے اہل خانہ نے پریس کلب پتوکی کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میرے بچھڑوں کو چچڑ کی معمولی بیماری تھی ان کے اعلاج کے لیے میں نے فاروق نامی ویٹرینری ویکسنیٹر کو بچھڑوں کے علاج کے سلسلہ میں بلایا۔ مذکور ویکسنیٹر نے اپنی بھاری فیس کھری کرنے کے لیے میرے بچھڑوں کو شام کے وقت غلط انجیکشن لگا دیے رات کو میرے دونوں بچھڑے غلط انجیکشن کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ۔ میرے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہوئی ہے افسران بالا کو مذکور ویکسنیٹر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے میرا نقصان پورا کیا جائے۔ اس سلسلہ میں جب ویٹرینری ویکسنیٹر سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے اور میری سمجھ سے بالا تر ہے۔

پھول نگر کھلی کچہری میں ایس ایچ او سٹی نے صاف جھوٹ بول کر ڈی آئی جی اور ڈی پی او کی آنکھوں میں دھول جھونک دی

پھول نگر(میرا پتوکی ڈاٹ کام) کھلی کچہری میں ایس ایچ او سٹی نے صاف جھوٹ بول کر ڈی آئی جی اور ڈی پی او کی آنکھوں میں دھول جھونک دی۔ تفصیلات کے مطابق پھول نگر میں لگائی جانے والی گزشتہ کھلی کچہریوں کی طرح گزشتہ روز ڈی آئی جی کی کھلی کچہری میں بھی شہریوں نے سوال اٹھایا کہ تھانہ سٹی میں پی ٹی سی ایل فون نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس پر ایس ایچ او سٹی اعجاز ڈوگر نے مائک پر بلند آواز میں کہا کہ تھانے میں وی وائرلیس کا سیٹ لگوا دیا گیا ہے جس کا نمبر یہ ہے 0492008346۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ نہ ہی تھانہ سٹی میں وی وائرلیس سیٹ موجود ہے اور نہ ہی ایس ایچ او کی طرف سے بتایا گیا نمبر چل رہا ہے۔ وی وائرلیس کی ہیلپ لائن پر جب مذکورہ نمبر کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو موقع پر موجود آپریٹر نے بتایا کہ اب تک نہ تو یہ نمبر کسی کو ایشو ہوا ہے اور نہ ہی چل رہا ہے۔

پھول نگر پولیس گشت اور وزرائ کی اسکواڈ کے لیے ڈیزل سرکاری طور پر نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کے رحم و کرم پر

پھول نگر(میرا پتوکی ڈاٹ کام) پولیس گشت اور وزرائ کی اسکواڈ کے لیے ڈیزل سرکاری طور پر نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کے رحم و کرم پر۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج کی طرف سے پھول نگر میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں چوہدری نذیر دھماکہ نے انکشاف کیا کہ پھول نگر پولیس کی گشت اور وزرائ کی اسکواڈ کے لیے سرکاری طور پر ملنے والا ڈیزل بند ہے اور اس نے اس حوالہ سے متعدد بار اپنی جیب سے سرکاری گاڑیوں کو ڈیزل مہیا کیا ہے۔ جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رواں ماہ کی چار تاریخ سے پھول نگر پولیس کی گاڑیوں کو محکمہ کی طرف سے ڈیزل مہیا نہ ہو رہا ہے۔ جس کے لیے پولیس گشت کے لیے مختلف مقدمات کے مدعیوں سے ڈیزل لیا جاتا ہے جبکہ وزرائ کی اسکواڈ کے حوالہ سے معززین علاقہ کی مدد لی جاتی ہے اور جب کبھی اسپیکر پنجاب اسمبلی قصبہ میں آتے ہیں تو ڈیزل کا خرچہ اسکواڈ پر معمور تھانیدار کو اٹھانا پڑتا ہے۔

شہر اور گردو نواح کی مساجد میں شب بارات نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی

پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام)شہر اور گردو نواح کی مساجد میں شب بارات نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی۔ ہزاروں فرزندان توحید نے مساجد اور گھروں میں شب بیداری کی اور رو رو کر بارگاہ رب العزت میں اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔ شب بارات کے بڑے بڑے اجتماعات کااہتما م ہوا۔ مقررین نے اس موقع پر شب بارات کی اہمیت اور غرضی ٔ اغایت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ زندگی کی مہلت جانتے ہوئے فوری اپنا محاسبہ کرنا چاہیے تا کہ ہماری مشکلات، پریشانیاں اور قدرتی آفات کا خاتمہ ہو۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، استحکام، خوشحالی، امن و امان اور بہتری کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ لوگوں نے شب بارات کے موقع پر پاکستان میں نظام اسلام کے نفاذاور نیک صالح قیادت کے حوالے سے بھی خصوصی دعائیں کیں۔

ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج ڈاکٹر عارف مشتاق کی پھول نگر میں کھلی کچہری

پھول نگر(میرا پتوکی ڈاٹ کام)ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج ڈاکٹر عارف مشتاق کی پھول نگر میں کھلی کچہری۔صحافیوں اور سائلوں نے پولیس کے ناروا سلوک، عدم تعاون اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کے خلاف شکایات کا ڈھیر لگا دیا۔چوری شدہ مال کی مکمل برآمدگی امریکہ اور برطانیہ میں بھی نہیں ہوتی، لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کروں گا ڈی آئی جی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر پھول نگر میں دی آئی جی کی آمد پر شہری شیر بہادر ڈوگر نے ڈی پی او قصور پر جرائم پیشہ عناصر کی مدد اور ماتحتوں کو کاروائی سے روکنے کی بات کر کے کچہری میں موجود لوگوں کو مبہوت کر دیا۔ پریس کلب کے صدر زاہد منہاس نے شہر میں منوں کے حساب سے منشیات کا ذمہ دار پولیس کو قرار دیتے ہوئے کئی حقائق بے نقاب کیے اور شہر میں اس کی فروخت کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔ رانا اختر خاں نے سرائے مغل میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا ذمہ دار ایس ایچ او سرائے مغل کو ٹھہراتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا۔ دیہاتی طارق محمود نے الزام عائد کیا کہ اس کے ساتھ ڈکیتی کے ملزموں کی سرپرستی انسپکٹر اشرف بُگری کر رہا ہے اسے گرفت میں لایا جائے۔ شیر پور کے حاجی شریف اور پھول نگر کے شوکت خانزادہ نے بھینسوں کی چوری کے معاملے میں پولیس کے عدم تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لاکھوں روپے کے قیمتی جانور چوری ہو چکے ہیں جس پر ڈی آئی جی نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جس پر شوکت نے کہا کہ دو سال سے کوشش ہی ہو رہی ہے ۔ اس پر ڈی آئی جی نے کہا کہ اگر آپ ہمارے کام میں مداخلت کریں گے تو ہم کوشش بھی ترک کر دیتے ہیں۔ شہناز بی بی نے اپنے انتیس دن کے بچے کے اغوا پر پولیس کی عدم دلچسپی اور بے حسی کا دردناک انداز میں تذکرہ کر کے کچہری کا ماحول سوگوار کر دیا۔ بگھیانہ کے اختر رشید نے کہا کہ انہوں نے پولیس کی مدد کرتے ہوئے ایک اشتہاری گرفتار کرایا جس کو مقامی پولیس نے نقدی لے کر مہمان بنا لیا اور بعد میں با عزت فرار کرا دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا کہ معاشرتی بگاڑ اس قدر زیادہ ہے کہ پولیس کی نہایت کم نفری سے ماحول کو بہتر بنانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ پولیس کے نا اہل اور کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جا رہی ہے تا ہم معاشرے میں امن و امان کے قیام اور حالات کی بہتری کے لیے شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔

پر امن شہری، خواتین اور بزرگ آتشبازی کا دھندہ کرنے والوں اور پولیس کی ملی بھگت سے اس کی سر عام فروخت پر سر پیٹتے رہے

پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام) حکومت کی واضح ہدایات اور احکامات کے باوجود شب بارات کے موقع پر زبر دست آتشبازی کی گئی۔ پر امن شہری، خواتین اور بزرگ آتشبازی کا دھندہ کرنے والوں اور پولیس کی ملی بھگت سے اس کی سر عام فروخت پر سر پیٹتے رہے۔ سماجی مذہبی حلقوں نے ایسے مواقع پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے قانون شکن اہلکاروں اور لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

سرکار نے ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماںکو معطل نہیں صرف تبادلہ کیا

پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام)میرا پتوکی ڈاٹ کام نے جب ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماں کو آہینہ دیکھایا تو برا مان گئے۔ اور قسم کھائی کے میں بجلی چورں کے خلاف نہ تو کوئی ایکشن لوں گا اور نا ہی کوئی مقدمہ درج کرواوں گا۔ آپ جو کرنا چاہیں کر لیں۔ اس سلسلے میں میرا پتوکی ڈاٹ کام ویب ٹیم نے بجلی چورں کے خؒلاف فوٹیج بنائی  جو کہ ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماں  کی سرپرستی میں ہو رہی تھی اور ان سے ماہانہ منتھلیاں وصول کر کے اور اضافی یونٹ غریب اعوام کے بلوں میں ڈال دیتا تھا۔ جب ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماں  کو اس سلسلے میں کہا گیا تو یہ بار بار یہ ہی موقف اختیار کرتے کے میں نے ایف۔آئی۔آّر درج کروا کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے کنکشن کٹوا دیے ہیں جب کے ایسا کچھ بھی نہ ہوا۔ جب ایکس۔سی۔این کو کہا گیا تو وہ بھی ٹال مٹول کر گئے۔ اس کے بعد میرا پتوکی ڈاٹ کام ویب ٹیم نے بجلی چوروں کی ویڈیوز اور نیوز اعلیٰ احکام کو بھیج دی۔ اس کے بعد ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماں  نے اپنا تبادلہ پتوکی سے پھول نگر کروا لیا۔ اب اس کی جگہ پر نئے ایس۔ڈی۔او تشریف لے آئے ہیں جب ان سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اب چارج  سنبھال لیا ہے مجھے دو دن کا ٹائم دیں میں سب کنیکش کاٹ  دوں گا۔


Copyright © 2017. Powered by Paknewslive