Archive - July 15, 2010

1
بہترین انداز میں پڑھنے کیلئے اردو فونٹ ڈاون لوڈ کریں
2
گلشن سبحان کالونی کےبعدگلشن دوست محمداورحسین سٹی میں بڑے پیمانےپربجلی چوری
3
فحشہ عورت کی دھوکہ دہی ,زنا کی کوشش ناکام

گلشن سبحان کالونی کےبعدگلشن دوست محمداورحسین سٹی میں بڑے پیمانےپربجلی چوری

گلشن سبحان کالونی کے بعد اب کلشن دوست محمد اور حسین سٹی میں بھی بڑے پیمانے پرسرکارکی مدد سے بجلی چوری کا انکشاف۔ مزید تفصیلات کے مطابق حسین سٹی اور گلشن دوست محمد میں بھی بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہو رہی ہے یہ سب واپڈا کی مدد سے ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں میرا پتوکی ڈاٹ کام کے نمائندہ نے ایک نئی فوٹج بنائی ہے یہ فوٹج حسین سٹی میں واقع حسین سٹی کا دفتر ہے جس کا کوئی میٹر نہیں ہے بلکہ بغیر میٹر کے تار کمبے سے لگائی گئی ہے۔اس کے علاوہ گلشن دوست محمد میں بھی بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہو رہی ہے ادھر بھی بغیر میٹر کے تاریں انڈرگراونڈ گھروں کو جا رہی ہیں۔ اور واپڈا والے ان سے منتھلی لیتے ہیں اور ان کا کچھ حصہ اوپر والے آفسروں کو دیتے ہیں۔ اور غریب اعوام کے بلوں میں یہ یہ اضافی یونٹ ڈال دیے جاتے ہیں۔اس سلسلے میں جب سٹی سب ڈویژن ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماں سے بات کی گئی تو ان سے گلشن سبحان کالونی، گلشن دوست محمد اور حسین سٹی کے بارے میں بتایا تو انہوں نے کہا کہ آپ پولیس والوں سے بات کریں ہم نے ایف۔آئی۔آر درج کروا کر کنکشن کاٹ دیے گئے ہیں۔ جب کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔



فحشہ عورت کی دھوکہ دہی ,زنا کی کوشش ناکام

فحشہ عورت کی دھوکہ دہی سے 14سالہ لڑ کی کو گھر میں بلا کر زنا کے لیے کمرے میں بند کر دیا ۔ 6افراد نے کمرے میں گھس کر لڑکی سے زنا کرنے کی کوشش کرنا چاہی ۔ اہل دیہہ نے کوشش ناکام بنا دی ۔ DSPپتوکی مرزا عبد القدوس نے تھانہ صدر پتوکی کو اندراج مقدمہ کے لیے ہدایات جاری کر دیں ۔ اہل دیہہ کا شدید احتجاج کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گائوں کے رہائشی محمد افیق کانی ویرڈ کی 14سالہ بیٹی مجیدہ بی بی اپنے ہمسائے رشتہ دار آسیہ بی بی کے گھر کسی کام کے سلسلے میں گئی ۔ آسیہ بی بی نے مجیدہ بی بی کو ورغلا کر کمرے بند کر دیا ۔ اور اوپر سے 4ملزمان ناصر عاشق ، حیدر حفیظ ، اور 2کس نامعلوم کو بلا لیا اور کمرے میں جانے کو کہا ۔ جس پر نو جوان لڑکی نے شور مچا نا شروع کر دیا ۔ فحشہ عورت آسیہ بی بی نے مذکورہ لڑکی کو کہا کہ 500روپے لے لو اور ان کو خوش کر دو ۔ اگر تم چاہو تو مزید رقم بھی ملے گی۔ اس پر مذکورہ لڑکی نے شور کرنا شروع کر دیا ۔ جس پر اہل دیہہ میں سے اللہ دتہ ، اور محمد اکرم و دیگر آگئے ۔ جنہوں نے میری جان چھڑوائی ۔ نواحی گائوں کانی ویرڈ کے رہائشی محمد رفیق کی درخواست پر DSP پتوکی عبدالقدوس نے SHOتھانہ صدر پتوکی کو اندراج مقدمہ کے لیے ہدایات جاری کر دیں ۔ مقدمہ درج نہ ہونے پر اہل دیہہ کا شدید احتجاج کہ جلد مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive