Archive - September 2010

1
دوشیزہ سے زیادتی کا جرم ثابت ہونےپر ملزم کو 13سال کی سزا
2
آج پھر ڈاکو راج، پولیس خاموش تماشائی،سماجی تنظمیں بلبلا اٹھیں
3
پتوکی اورگردونواح میں روزانہ ڈاکوراج،ڈی۔ایس۔پی مشتعل،صحافیوں کودھمکیاں
4
پتوکی اور گردونواح میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوںمیں لوگ نقدی ،زیورات ،کار،موبائل فونز،قیمتی سامان سے محروم
5
ڈسٹرکٹ قصور میں تین روزہ قومی پولیومہم کا آغاز
6
پٹرول کیلئے لائنیں تو صرف تجرباتی ہیں ،آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟؟؟
7
اربو ں انسانو ں کیلئے صرف تیرہ کڑور کتا بیں
8
پھول نگر سے ڈاکوؤں لاکھوں روپے کی بھینسیں لے گئے
9
پتوکی اور گردونواح میں ڈاکوؤں راج
10
پتوکی نقشہ

دوشیزہ سے زیادتی کا جرم ثابت ہونےپر ملزم کو 13سال کی سزا

qeedپتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پتو کی نے دو شیزہ سے زیا د تی کا جرم ثا بت ہو نے پر ایک ملزم کو 13سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گز شتہ سال 1,7,09 صلا بت عرف چھبو نے گاو،ں کی شما ئلہ بی بی کے گھر رات کو ز بر د ستی گھس کر زیا دتی کا نشا نہ بنا دڈا لا ۔ تھا نہ صدر پھو ل نگر نے مقدمہ در ج کر لیا ۔گز شتہ روز ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج پتو کی چو ہد ر ی جمیل نے جر م ثا بت ہو نے پر مجرم صلا بت عر ف چھبو کو 13سال قید با مشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا یا عدم ا دا ئیگی جر ما نے پر مجر م کو مز ید 6ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔

آج پھر ڈاکو راج، پولیس خاموش تماشائی،سماجی تنظمیں بلبلا اٹھیں

pattoki policeپتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ڈی ایس پتو کی اور مقامی پو لیس کی غفلت سے پتوکی میں ڈکیتیاں، در جنو ں شہری مو ٹرسا ،یکلو ں سے اور سینکٹروں نقدی اور مو بائلز فو نز سے محروم،سیا سی سما جی اد بی تنظیموں کا احتجا ج کر پٹ ڈی ایس پی پتو کی مرزا قدوس بیگ کو معطل کر نے کا مطالبہ ، تفصیلا ت کے مطا بق پتوکی کے نوا حی گاو،ں سہجوال کے قریب علی الصبح ڈاکونے ناکہ لگا کر13 شہر یوں کو لا کھو ںکی نقدی 8مو بائل فونز 1مو ٹر سا ئیکل سے محرو م کر دیا ۔شیخ اکرام سے مو ٹر سا ئیکل مو با ئل فو ن اور 12ہزار رو پے، اچھی نامی شہر ی سے مو با ئل فو ن 6سو رو پے ،خلیل سے موبا ئل اور چا ر سو روپے شو کت ڈو گر سے پا نچ ہزارروپے مو بائل ،ارشد سے سات ہزا ر رو پے موبا ئل فو ن ،جمیل سے چا ر ہزار روپے مو با ئل فون ،احمد سپر سٹو ر کے ما لک احمد جٹ سے ایک مو با ئل 1300سو روپے ویگر سا ما ن لوٹ لیا ۔بدر کا لو نی کے رہا ئشی میاں ارشد سے نا معلو م ڈاکو و ں نے مو ٹر سائیکل نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لیا۔پتو کی کی سماجی تنظیمو ں ڈیفنس آف ہیو من ڑائٹس ،ملی مفا دات و مشتر کہ مشن اور مجلس شاہ عبا س کے عہدداروں نے مقا می صحافیوں سے پر یس کا نفر نس کر تے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ فو ری طو ر پرکرپٹ ڈی ایس پی پتو کی مرزا قد وس بیگ کو معطل کر کے کو ئی ایماندار افسر تعینا ت کیا جائے۔

پتوکی اورگردونواح میں روزانہ ڈاکوراج،ڈی۔ایس۔پی مشتعل،صحافیوں کودھمکیاں

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈا ٹ کام﴾ پتوکی اور گردونواح میں روزانہ درجنوں چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو موٹر سائیکل ،نقدی ،طلائی زیورات اور موبائیل فونز سے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق پتوکی لاہور اڈے پر محمد صدیق کی پان شاپ پر گزشتہ رات 3 مسلح ڈکیت آئے گن پوائنٹ پر 1 موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ پتوکی نواہی گائوں حسین خانوالہ کے رہائشی محمد آصف کے گھر 2 مسلح افراد آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر 43  ہزار روپے کی نقدی اور دیگر ہزاروں روپے کا گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ پتوکی بدر کالونی کا رہائشی محمد رشید اپنی موٹر سائیکل نمبر ی LEP9411 پر اپنے گھر جارہا تھا کہ 3 مسلح ڈاکوئوں نے روک کر گن پوائنٹ پر موٹر سایئکل ،2 ہزار روپے کی نقدی اور موبائیل فون چھین لیا جبکہ آدھن روڈ پر 4 مسلح ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل رکشہ کو روک کر مسافروں نوید ،سہیل ،سمیع اللہ اور 3 خواتین ر بی بی ،ج بی بی ، اور ن بی بی سے 10ہزار کی نقدی اور 2  تولہ طلائی زیورات لوٹ لئے مزاہمت پر فائرنگ کر کے 1 شخص کو زخمی کر کے فرار ہو گئے اسی طرح 3 مسلح ڈاکوئوں نے پتوکی محمدیہ سنٹر کے ملک سے گن پوائنٹ پر 7000 کی نقدی اور ۱ موبائئل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔اسی طرح شیخ بابر کی فیملی پتوکی شادی پر آئی ہوئی واپس لاہور جا رہی تھی مین اڈا پر 5  مسلح ڈاکوئوں نے 7 ہزار کی نقدی 4تولہ طلائی زیورات اور ہزاروں روپے کا قیمتی گھریلو سامان لوٹ لیا اور مزاہمت پر خواتین کو تشدد کانشانہ بنایا جبکہ تھانہ سٹی پتوکی کے سامنے سے 1 تاجر افتخار علی گن پوائنٹ 1 موبائیل فون 2 ہزار کی نقدی لوٹ لی جبکہ پھولنگر محلہ ٹلے والی مسجد میں 3 مسلح افراد نے طالب علم انور علی سے 2 موبائیل فون اور 5 سو روپے لوٹ لئے مشترکہ ملی مفادات مشترکہ مشن پاکستان کے چیئرمین حکیم زادہ سلیم منور نے پتوکی اور گردونوح میں روزانہ درجنوں ڈکیتی وارداتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس وارداتوں پر کنٹڑول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے چیف جسٹس  اعلی اور وزیر اعلی پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا ہے کے کرپٹ ڈی ایس پی کو فوری معطل کر کے کسی ایماندار افیسر کو تعینات کیا جائے تاکہ پتوکی کی عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
دوسری طرف پتوکی سٹی اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی روزانہ ہونے والی وارداتوں کو قومی اخبارات میں شائع کرنے پرڈی ایس پی مشتعل ہوکر صحافیوں کو جھوٹ مقدمات میں ملوث کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا جس سے صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ڈی۔ایس ۔پی کے خلاف شدید احجاج کیا اورلی افسران سے ڈی ایس پی کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق سٹ پتوکی اور گردونواح میں روزانہ درجنوں چوری ڈکیتی کی وارداتیں ہورہی ہیں جن کو قومی اخبارات میں شائع کرنے پر مرزا قدوس ڈی ایس پی غصے سے آگ بھگولا ہو کر صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا کہنے لگا میں عورت بھگتا کر جھوٹا مقدمہ درج کر کے جیل بھجوا دونگا اور بعض کو جھوٹے پولیس مقابلے میں پار کروا دونگا ڈی ایس پی کی اس مزموم حرکت کی وجہ سے صحافیوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ انسانی حقوق کی تنظیم ملی مفادات مشترکہ مشن کے چیئر مین حکیم زادہ سلیم منور کی قیادت میں درجنوں کارکنوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ، بدیانت اور سماج دشمن ڈی ایس پی کو فوری معظل کر کے کسی ایماندار آفیسر کو تعینات کیا جائے تاکہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں اور منشیات فروشی پر قابو پایا جا سکے اور عوام سکھ کا سانس لے سکے ۔

پتوکی اور گردونواح میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوںمیں لوگ نقدی ،زیورات ،کار،موبائل فونز،قیمتی سامان سے محروم

crimeپتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پتوکی اور گردونواح میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوںمیں نقدی ،زیورات ،کار،موبائل فونز،قیمتی سامان سے محرو م کر دیا۔مزاحمت سے خواتین اور افراد کو شیدید تشدد کا بنایاتفصیلات کے مطابق سینئر ایڈووکیٹ احسن نظامی کی شادمان کالو نی سے Hondaکار نامعلوم افراد چوری کرکے لئے گئے جبکہ ملتان روڈ پر (8) مسلح ڈاکووں نے ناکہ لگا کر 7)﴾ٹرک لوٹ لیئے مزاحمت پر ٹرک ڈرایئور محمد عرفان محمد مشتاق امانت علی عارف علی ندیم ناصر علی محمد مختار محمد اسلم اور مستری محمد ارشد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور53ہزار روپے نقدی 10 روپے کا کا دیگر سامان اور 12عدد موبائل چھین لئے۔ جبکہ پتوکی کے نواحی گاؤں بہڑوال کے رہائشی نیامت علی کے گھر میں گزشتہ رات 4 موبائل فون اور ہزاروں روپے کا سامان لے گئے۔ جبکہ پھول نگر سجاد احمد موبائل شاپ سے پانچ مسلح ڈاکوؤں گن پوائنٹ پر 25ہزار روپے نقدی اور دس موبائل چھین کر لئے گئے۔ اور پھول نگر بائی پاس پر 6مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سکائی وے بس کو روک کر درجنوں افراد سے گن پوائنٹ پر 70ہزار نقدی، ہزاروں روپے کا سامان اور درجنوں موبائل فون چھین لئے۔ جبکہ پرانی منڈی روڈ پر 3مسلح افراد نے دو خواتین ﴿ربی بی﴾اور﴿ن بی بی﴾ سے گن پوائنٹ پر چار ہزار روپے نقدی ایک تولہ طلائی زیورات چھین لئے اور مذاحمت پر پسٹل کے وار سے سر پھاڑ دئے اور ہوئی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تھانہ سرکل پولیس نے مدعیاں کی درخواست پر کارروئی شروع کر دی۔

ڈسٹرکٹ قصور میں تین روزہ قومی پولیومہم کا آغاز

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ڈسٹرکٹ قصور میں تین روزہ قومی پولیومہم کا آغاز 27ستمبر سے ہوگا‘جو 29ستمبر تک جاری رہے گا ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ اسلم رندھاوا ‘ڈی او سی محمد فیاض موہل ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ‘ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ‘ڈی او پاپولیشن ویلفیئر ‘ڈپٹی ڈی او ایجو کیشن ‘ڈی او سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ ای ڈی او ہیلتھ نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 113یونین کونسلز میں 936موبائل ٹیمیں115فکس ٹیمیں ‘38ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف بس سٹینڈز پر گاڑیوں میں سوار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اس طرح تین روزہ پولیو مہم کے دوران ٹوٹل 1089ٹیمیں قطرے پلائیں گی ۔ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور ہر طرح کا تعاون کریگی ۔پولیو مہم 27تا 29ستمبر 2010تک جاری رہے گی اور 30ستمبر کو فالو اپ ہوگا۔
D

پٹرول کیلئے لائنیں تو صرف تجرباتی ہیں ،آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟؟؟

petrolپس دیوار۔۔۔( خالد شہزاد فاروقی )۔۔۔لفظ ”بحران“تو پاکستانی عوام کی زندگی کالازمی جزو بن چکاہے لیکن اب تو ہمیں بحران در بحران کا سامنا ہے مگر ہم ایسے صابر شاکر ہیں کہ الہ ماشاءاللہ …. اس قوم کو چند ساعتوں کے Read More

اربو ں انسانو ں کیلئے صرف تیرہ کڑور کتا بیں

booksایک تحقیق کے مطابق دنیا میں کتب کی کل تعداد 12 کروڑ 98 لاکھ64 ہزار 8 سو 80 ہے۔ یہ تحقیق معروف انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے کی ہے۔ تحقیق سے قبل یہ طے کیا گیا کہ کونسا اور کتنا مواد کتاب کی تعریف اور معنی پر پورا اترتا ہے، بعد میں مختلف ناموں سے شائع ہونے والی ایسی ہی ایک سے زائد کتابوں کو ایک تصور کیا گیا جو نام بدل کر اسی متن کے ساتھ یا دوسرے مصنف اور بپلیشر کے نام پر شائع ہوئیں۔ اسی طرح ایک کتاب کی ایک سے زائد شائع ہونے والی جلدوں کو بھی ایک کتاب قرار دیا گیا ہے۔

پھول نگر سے ڈاکوؤں لاکھوں روپے کی بھینسیں لے گئے

cowsپھول نگر﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ نا معلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر زمیندار کے بیٹوں کو رسیوں سے جکڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی 12 عدد بھینسیں ٹرک میں ڈال کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دو بجے کار سوار چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اولکھ بونگا کے زمیندار اسلم بلوچ کی مویشیوں والی حویلی پر دھاوا بول دیا اور حویلی میں موجود تین بھائیوں صدیق، ذوالفقار اور فاروق کو تشدد کے بعد رسیوں سے باندھ کر آٹھ لاکھ روپے مالیت کی 12 بھینسیں، مزدا ٹرک میں ڈال کر فرار ہو گئے۔

پتوکی اور گردونواح میں ڈاکوؤں راج

robberپتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پتوکی اور گردونواح میں ڈاکوؤں نے ناکے لگا کر متعدد افراد سے لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لوٹتے رہے پولیس اطلاع کے باوجود موقعوں پر نہ پہنچ سکی مقامی پولیس کا لٹ جا نے والے لوگوں کے ساتھ بدتمیزی اور مقدمات درج کرنے سے انکار ۔عوام الناس کا شدید احتجاج تفصیلات کے پتوکی کے نواحی گائوں جاگو والا کے پاس چونیاں روڈ پر 4 ڈاکو ئوں نے ناکہ لگا کر 3 محمد ناصر ، ارشد اور ولید سے دو طلائی انگھوٹھیاں ،ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائیل لوٹ لیئے حبیب آ باد روڈ پر کار نمبری 1260 کو روک کر اسکی بیوی سے 2 تولے طلائی زیورات اور تین ہزار روپے کی نقدی اور ٹرک نمبری ۲۳۵۵کو روک کر ڈرایئور ارشد سے 23000کی نقدی اور موبایئل سیٹ چھین لیا ۔ اسی طرح پھولنگر مین اڈے سے 4 موٹر سایئکل سوار ڈاکوئوں نے مجیدمظارق اور افتخار سے 10000 ہزار کی نقدی اور موبائیل سیٹ اور ضروری کاغذات لوٹ لیئے ، تھانہ سٹی پھولنگرکے سامنے نامعلوم ڈاکوئوں نے مزاہمت کرنے پر ایک نامعلوم مسافر کو ہلاک کر دیا ، پتوکی محلہ ملک پورہ میں راشد پولیس ملازم کے گھر سے 4 ڈاکو لاکھو ں روپے کے زیورات،گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہوگئے عوامی وسماجی حلقوں نے مقامی پولیس کے خلاف اور بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید احتجاج کیا ہے

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive