Archive - September 21, 2010

1
پٹرول کیلئے لائنیں تو صرف تجرباتی ہیں ،آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟؟؟
2
اربو ں انسانو ں کیلئے صرف تیرہ کڑور کتا بیں
3
پھول نگر سے ڈاکوؤں لاکھوں روپے کی بھینسیں لے گئے
4
پتوکی اور گردونواح میں ڈاکوؤں راج

پٹرول کیلئے لائنیں تو صرف تجرباتی ہیں ،آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟؟؟

petrolپس دیوار۔۔۔( خالد شہزاد فاروقی )۔۔۔لفظ ”بحران“تو پاکستانی عوام کی زندگی کالازمی جزو بن چکاہے لیکن اب تو ہمیں بحران در بحران کا سامنا ہے مگر ہم ایسے صابر شاکر ہیں کہ الہ ماشاءاللہ …. اس قوم کو چند ساعتوں کے Read More

اربو ں انسانو ں کیلئے صرف تیرہ کڑور کتا بیں

booksایک تحقیق کے مطابق دنیا میں کتب کی کل تعداد 12 کروڑ 98 لاکھ64 ہزار 8 سو 80 ہے۔ یہ تحقیق معروف انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے کی ہے۔ تحقیق سے قبل یہ طے کیا گیا کہ کونسا اور کتنا مواد کتاب کی تعریف اور معنی پر پورا اترتا ہے، بعد میں مختلف ناموں سے شائع ہونے والی ایسی ہی ایک سے زائد کتابوں کو ایک تصور کیا گیا جو نام بدل کر اسی متن کے ساتھ یا دوسرے مصنف اور بپلیشر کے نام پر شائع ہوئیں۔ اسی طرح ایک کتاب کی ایک سے زائد شائع ہونے والی جلدوں کو بھی ایک کتاب قرار دیا گیا ہے۔

پھول نگر سے ڈاکوؤں لاکھوں روپے کی بھینسیں لے گئے

cowsپھول نگر﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ نا معلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر زمیندار کے بیٹوں کو رسیوں سے جکڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی 12 عدد بھینسیں ٹرک میں ڈال کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دو بجے کار سوار چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اولکھ بونگا کے زمیندار اسلم بلوچ کی مویشیوں والی حویلی پر دھاوا بول دیا اور حویلی میں موجود تین بھائیوں صدیق، ذوالفقار اور فاروق کو تشدد کے بعد رسیوں سے باندھ کر آٹھ لاکھ روپے مالیت کی 12 بھینسیں، مزدا ٹرک میں ڈال کر فرار ہو گئے۔

پتوکی اور گردونواح میں ڈاکوؤں راج

robberپتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پتوکی اور گردونواح میں ڈاکوؤں نے ناکے لگا کر متعدد افراد سے لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لوٹتے رہے پولیس اطلاع کے باوجود موقعوں پر نہ پہنچ سکی مقامی پولیس کا لٹ جا نے والے لوگوں کے ساتھ بدتمیزی اور مقدمات درج کرنے سے انکار ۔عوام الناس کا شدید احتجاج تفصیلات کے پتوکی کے نواحی گائوں جاگو والا کے پاس چونیاں روڈ پر 4 ڈاکو ئوں نے ناکہ لگا کر 3 محمد ناصر ، ارشد اور ولید سے دو طلائی انگھوٹھیاں ،ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائیل لوٹ لیئے حبیب آ باد روڈ پر کار نمبری 1260 کو روک کر اسکی بیوی سے 2 تولے طلائی زیورات اور تین ہزار روپے کی نقدی اور ٹرک نمبری ۲۳۵۵کو روک کر ڈرایئور ارشد سے 23000کی نقدی اور موبایئل سیٹ چھین لیا ۔ اسی طرح پھولنگر مین اڈے سے 4 موٹر سایئکل سوار ڈاکوئوں نے مجیدمظارق اور افتخار سے 10000 ہزار کی نقدی اور موبائیل سیٹ اور ضروری کاغذات لوٹ لیئے ، تھانہ سٹی پھولنگرکے سامنے نامعلوم ڈاکوئوں نے مزاہمت کرنے پر ایک نامعلوم مسافر کو ہلاک کر دیا ، پتوکی محلہ ملک پورہ میں راشد پولیس ملازم کے گھر سے 4 ڈاکو لاکھو ں روپے کے زیورات،گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہوگئے عوامی وسماجی حلقوں نے مقامی پولیس کے خلاف اور بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید احتجاج کیا ہے

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive