Archive - October 2010

1
قصور روڈ کو اچھی کمپنیوں کی مدد سے مکمل کروا کر اہل قصور کو بہترین تحفہ دیا ہے ‘وزیر اعلی شہبازشریف
2
ہیلری کلنٹن بھی شاید پاگل ہوگئی ہے
3
ڈاکوؤں کے ہاتھوں نئی نویلی دلہن بھی لوٹ گئی
4
بچوں کے باپ کو دوسری بیوی نے آگ سے جلا کر ہلاک کر دیا
5
علی انسٹیٹیوٹ آف ایجو کیشن اینڈ ریسورس سنٹر کے زیر اہتمام سی ایف ایس چمپئن شپ کے مقابلہ جات
6
بہنوئی کو سالے نے اینٹیں مار مار کر شدید زخمی کر دیا
7
گورنمنٹ ڈگری کالج پتوکی ایم ایس ایف کے بلامقابلہ نو منتخب صدر تائیںچشتی نے کہا
8
قتل کا جرم ثابت ہونے پرتین افراد کوعمرقید جب کہ ایک بری
9
سات مسلح ڈاکو گھر کا صفایا کر گئے
10
کائنات کا آخری سرا دریافت

قصور روڈ کو اچھی کمپنیوں کی مدد سے مکمل کروا کر اہل قصور کو بہترین تحفہ دیا ہے ‘وزیر اعلی شہبازشریف

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ کرپشن کیوجہ سے زیر التوا لاہور قصور روڈ کو اچھے کنٹریکٹر ز اور کنسٹرکشن کمپنیوں کی مدد سے مکمل کروا کر اہل قصور کو بہترین تحفہ دیا ہے ‘لاہور قصور روڈ پر کام کرنیوالے ملازمین ‘مزدوروں کی حوصلہ افزائی کیلئے 5لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں ‘ ہر کام کرنیوالے سرکاری افسران و اہل کار کا دوست ہوں اور دل سے قدر کرتا ہوں اس کے برعکس کرپٹ اور بدعنوان کا دشمن ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور قصور روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید ‘ایم این ایز وسیم اختر شیخ‘رانا اسحاق ‘ایم پی ایز ندیم یعقوب سیٹھی ‘نعیم صفدر انصاری ‘احسن خان ‘وزیر اعلی کے پریس سیکرٹری شعیب بن عزیز ‘سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو میجر اعظم سلیمان ‘ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان ‘ڈی پی او قصور محمد گوہر نفیس ‘ای ڈی او آر عامر عجاز اکبر ‘ڈی او آر شجاع قطب بھٹی ‘ڈی ڈی او آرز پتوکی ‘چونیاں ‘کوٹ رادھا کشن ‘قصور اور مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے کارکنوں اور میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اعظم سلیمان نے وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلی سٹرک ہے جو مکمل طور پر سروس روڈ ‘ڈرین اور 40کلو میٹر تک فٹ پاتھ کے ساتھ مکمل ہوئی ہے ۔ اس میں 36کلو میٹر لمبی ریلنگ ‘539سٹریٹ لائٹس پولز ‘52ملین پودوں سے پلانٹیشن کی گئی ہے اور ابھی مزید 52ہزار پودے لگنے ہیں اور اس تمام تر کاوش کیلئے انہوں نے کمشنر لاہور ‘ڈی سی او قصوراور ڈی سی او لاہور کی خدمات کو سراہا ۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے اچھی کارکردگی کی بنا پر حبیب کنسٹرکشن کمپنی کے شاہد سلیم ‘سرور اینڈ کمپنی کے سرور بھٹی اور انکے عملے کو ‘نیسپاک کے پروجیکٹ منیجر محمد دائود رانا ‘کمشنر لاہور خسرو پرویز ‘ڈی سی او قصور جہانزیب اعوان ‘ڈی پی او قصور گوہر نفیس ‘بابر حسن بھروانہ‘عبدالجبار شاہین ‘تکلیم الرحمن ‘خالد محمود ہائی وے ‘محمد منیر ایس ای ہائی وے لاہور ‘نذر آفتاب اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو میجر اعظم سلیمان میں شیلڈز تقسیم کیں اور میجر اعظم سلیمان کی انتھک محنت اور کاوش کو احسن انداز میں سراہتے ہوئے بیسٹ آف سیکرٹریز سی اینڈ ڈبلیو کا خطاب دیا ۔ وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن بڑی خوشی کا ہے کیونکہ آج ایک ایسا منصوبہ جو لوٹ مار ‘بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت کا شکار ہو چکا تھا ذمہ دار اور قابل کنسٹرکشن کمپنیوں کی کوششوں سے ایک ہریاول اور خوبصورت سٹرک کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹھیکدار کرپشن اور ڈاکہ زنی کے مجسمے تھے جنہوں نے 5ارب کی خطیر رقم کو خرد برد کر دیا اور 2007ئ میں مکمل ہونے والا منصوبہ جو ں کا توں پڑا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں آتے ہی عوام کی خون پسینے کی کمائی نہ صرف واپس لینے کا عزم کیا بلکہ اڑھائی سال کی مدت میں سرور اینڈ کواور حبیب کنسٹرکشن کمپنی کو ٹھیکہ دیکر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی سرکردگی میں قصور کے عوام کو پنجاب کی بہترین سٹرک کا تحفہ دیا ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ لاہور قصور روڈ کی تکمیل میں جن جن ملازمین ‘مزدوروں اور ڈرائیوروں نے دن رات کام کیا ہے انکی حوصلہ افزائی کیلئے 5لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قرضے معاف کروانے والوں سے تمام رقم واپس نکلوانے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ انشائ اللہ عوام کی ایک ایک پائی وصول کی جائیگی ۔ انہوں نے آخر میں میڈیا کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

ہیلری کلنٹن بھی شاید پاگل ہوگئی ہے

محمد سکندر حیدر۔ پاکستان

یو ایس گلوبل لیڈرشپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا” پاکستان امیروں پر ٹیکس لگائے ورنہ کسی بھی قسم کی امداد نہیں دیں گے۔ امریکہ پاکستان کو فوجی اور سول امداد کی Read More

ڈاکوؤں کے ہاتھوں نئی نویلی دلہن بھی لوٹ گئی

پھول نگر﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پھول نگر روڈ ڈکیتی کی واردات میں نئی نویلی دلہن لے کر آنے والی بارات سمیت متعدد افراد لوٹ لئے گئے۔طلائی زیورات ،نقدی سمیت موٹر سائیکل چھین لی گئی۔تفصیلات کے مطابق 25.10.2010کی شام 04:00بجے چار نا معلوم ڈاکوئوں نے میاں حامد کے باغ کے قریب ناکہ لگا کر بلو کی سے دلہن لے کر واپس جھگیاں جانے والی بارات کو گن پوائنٹ پر روک لیا اوردلہا ارشد کے پاس موجود 26500روپے نقدی ،تین موبائل فونزاور دلہن سے تین تولہ طلائی زیورات بھی چھین لئے۔جبکہ نواحی گائوں اولکھ کے رہائشی شہادت علی سے اس کی نئی موٹر سائیکل،موبائل فون اور 3600روپے چھین لئے اور دیگر راہگیروں کو لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

بچوں کے باپ کو دوسری بیوی نے آگ سے جلا کر ہلاک کر دیا

پتو کی ﴿میرا پتوکی داٹ کام﴾4 بچوں کے باپ کو دوسری بیوی نے آگ سے جلا کر ہلاک کر دیا ۔پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پتو کی نواحی گاؤں ٹھینگ چک نمبر 7 کے رہائشی مقصود احمد نے چند ماہ قبل شاہین نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی اور اسے پتوکی میں کرایہ پر مکان لیکر دیا ہوا تھا گزشتہ رات مقصود اپنی دوسری بیوی کے ساتھ گھر میں سویا ہوا تھا اس کی بیوی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیل ڈال کر آگ لگا دی جس سے وہ موقعہ ہلاک ہوگیا اہل محلہ نے پولیس کو اطلا ع کی تو ملزمہ فرار ہو گئی تھانہ سٹی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے ۔

علی انسٹیٹیوٹ آف ایجو کیشن اینڈ ریسورس سنٹر کے زیر اہتمام سی ایف ایس چمپئن شپ کے مقابلہ جات

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ علی انسٹیٹیوٹ آف ایجو کیشن ٹریننگ اینڈ ریسورس سنٹر قصور کے زیر اہتمام گزشتہ روز چائلڈ فرینڈلی سکول میں سی ایف ایس چمپئن شپ کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔ مقابلہ جات میں 40گرلز اور 10بوائز سکولوں کے طلبائ و طالبات نے شرکت کی ۔ مقابلہ جات میں جن کیٹگریز کو شامل کیا گیا ان میں چاٹی ریس ‘رسہ کشی ‘پرابلم سولنگ ریس ‘ بوری ریس‘ مینڈک ریس اور آرٹس پرفارمنگ شامل تھیں ۔ یہ مقابلہ جات گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول چپ شاہ قصور میں منعقد کئے گئے ۔مقابلہ جیتنے والے طلبائ اور طالبات کو علی انسٹیٹیوٹ آف ایجو کیشن ٹریننگ اینڈ ریسورس سنٹر کی پوری ٹیم نے انعامات سے نواز ا اور انکی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر گرلز اور بوائز سکولوں کے ٹیچرز نے بھی شرکت کی ۔

بہنوئی کو سالے نے اینٹیں مار مار کر شدید زخمی کر دیا

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾گزشتہ روز پتوکی عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے بہنوئی کو سالے نے اینٹیں مار مار کر شدید زخمی کر دیا جسے حالت غیر ہو جانے پر پتوکی ہسپتال لے جایا گیا مگر حالت زیادہ خراب ہو جانے کی وجہ سے لاہور جناح ہسپتال ریفر کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد ایوب پتوکی عدالت میں پیش ی کے لیے آیا ہوا تھا کہ اچانک اس کے سالے مظہر نے اینٹ پکڑ کر مار مار کر شدید زخمی کر دیا جسکو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر حالت زیادہ خراب ہو جا نے کیی وجہ سے اسے لاہور جنا ح ہسپتال ریفر کر دیا تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج پتوکی ایم ایس ایف کے بلامقابلہ نو منتخب صدر تائیںچشتی نے کہا

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾گورنمنٹ ڈگری کالج پتوکی ایم ایس ایف کے بلامقابلہ نو منتخب صدر تائیںچشتی نے کہا ہے کہ میں طالب علموں کے حقوق کے تحفظ کے لئیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاو، نگا اور کالج کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کرونگا کالج میں صفائی اور گندے پانی کے نظام کو درست کروانے کے لیے اپنے سا تھیوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منتخب ہونے کے بعد ایک استقابلیہ تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقعہ پر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج جناب اسحاق ،چوہدری شاہد امین باسط علی ،عثمان اعوان ،عابد جٹ ،جنید میو زیشان عمر کے علاوہ طلبائ اساتذہ اور صحافیوں جن میں صدر پریس کلب پتوکی صدر شیخ افتخار حسین سرپرست حاجی خالد چیئر مین خال لطیف گھمن جنرل سیکرٹری محمد جاوید سہوترا ،مدثر چوہدری ۔محمد عمران، راو ٔ غلام مصطفیٰ، وسیم نذر، میاں رزاق، محبوب عاشق، بابر شاہ، اصغر ساقی، ڈاکٹر منظورر، ڈاکٹر طارق شہزاد، جاوید انجم ،سید زاہد رشید، حسن شاہ، یاسر ہاؤ، سلمان جاوید چوہدری محمد عاشق، چوہدری محمد آصف، ملک شفیق، محمود خالد گھمن۔ محمد علی مدنی، فاروق احمد ناصر، احمد میو، ندیم اکرم، لیاقت بلوچ، شہباز سرور کے علاوہ صحافیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھیں۔

قتل کا جرم ثابت ہونے پرتین افراد کوعمرقید جب کہ ایک بری

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾قتل کا جرم ثابت ہونے پر تین افراد کو عمر قید جب کہ ایک کو بری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منظور حسین ڈوگر نے تھانہ سٹی پتوکی کے مقدمہ قتل کافیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد عارف ، محمد طارق، اور محمد قاسم کو عمر قید اور تین لاکھ فی کس جرمانے کی سزا سنائی۔ جبکہ ملزم محمد سعید کو عدم ثبوت پر بری کر دیا گیا۔ استغثیٰ مقدمہ کے مطابق ملزمان نے پرانی رنجش پر فائرنگ کر کے نور دین کو قتل کیا تھا۔ جس کا مقدمہ تھانہ سٹی پتوکی نے 27/01/2001 کو درج کیا تھا۔

سات مسلح ڈاکو گھر کا صفایا کر گئے

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾سات مسلح ڈاکو گھر کا صفایا کر کے لے گئے۔ تھانہ صدر پتوکی نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں چکنمبر9 کی رہائشی ثریا بی بی کے گھر گزشتہ رات سات مسلح ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بنا کر گھر سے پانچ تولہ طلائی زیورات ایک برتن سیٹ 35 عدد کپڑوں کے جوڑے اور دو عدد موبائل اور ہزاروں روپے کا قیمتی سامان لے گئے۔ تھانہ صدر پتوکی نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

کائنات کا آخری سرا دریافت

برطانوی سائنس دانوں نے کائنات کا آخری سرا دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل کے خلائی سائنس دان میری کولم بریلم نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی ریسرچ ٹیم نے کائنات کا آخری سرا دریافت کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کائنات کے آخری سرے پر موجود کہکشاں ہمارے نظام شمسی سے لگ بھگ 13.1 ارب نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ کہکشاں کی روشنی کو زمین تک پہنچنے میں اتنی مدت لگتی ہے جتنی کسی ستارے کے بننے کیلئے درکار ہوتی ہے جو کم وبیش دس لاکھ نوری سال سے زائد ہے۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive