Archive - October 1, 2010

1
زندگی موجود ہے ،20نوری سال دور نئی دنیا مل گئی
2
چائلڈفرینڈلی سکولز ‘محکمہ ایجو کیشن اور این سی ایچ ڈی کی مشترکہ تعلیمی کارکردگی پر مبنی اجلاس
3
سپیشل مجسٹریٹ درجہ اول عبدالقدوس طور کا جمعہ بازار کا دورہ ‘گرانفروشوں کو 3500روپے کے جرمانے کئے
4
مزدوروں کی فلاح و بہبود نعروںتک نہیں،اشرف سوہنا

زندگی موجود ہے ،20نوری سال دور نئی دنیا مل گئی

خلائی سائنس کے ماہرین نے زمین سے بیس نوری سال کے فاصلے پر جو نئی دنیا دریافت کی ہے اس میں زندگی موجود ہے۔وہاں ہماری زمین جیسا ماحول اور کشش ثقل پائی جاتی ہے۔ یہ بات سو فیصد یقینی ہے کہ وہاں پانی بھی ہو گا۔ نوری سال وہ فاصلہ ہے جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے روشنی کی رفتار کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ایک سکینڈ میں زمین کے ساتھ چکر پورے کرتی ہے۔ جمعرات کی شب سائنسدانوں نے نئی دریافت کا اعلان کرکے بتایا نئی دنیا ہماری زمین سے تین گنا بڑی ہے۔ یہ دنیا گولڈی لاک ستارے کی حدود میں ہے جہاں موسم زیادہ گرم ہے نہ سرد اور وہاں پانی سمندروں ، جھیلوں اور دریاﺅں کی شکل میں موجود ہو گا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کائنات ہماری زمین جیسی دنیاﺅں سے بھری پڑی ہے۔

چائلڈفرینڈلی سکولز ‘محکمہ ایجو کیشن اور این سی ایچ ڈی کی مشترکہ تعلیمی کارکردگی پر مبنی اجلاس

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ چائلڈفرینڈلی سکولز ‘محکمہ ایجو کیشن اور این سی ایچ ڈی کی مشترکہ تعلیمی خدمات و کارکردگی پر مبنی اجلاس گزشتہ روز چائلڈ فرینڈلی سکولز کے ریسورس سنٹر میں منعقد ہوا ۔ جس میں قصور کی مختلف این جی اوز جن میں سدھار شامل ہے نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی ڈی او ایجو کیشن ‘ڈپٹی ڈی اوز ایجو کیشن ‘ڈائریکٹر پراجیکٹ سدھار ‘این سی ایچ ڈی کے افسران اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چائلڈ فرینڈلی سکولز کے زیر اہتمام بچوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں اب تک کی گئی خدمات کا جائزہ لیا گیا اور پروگرامز پر روشنی ڈالی ۔ اس طرح این سی ایچ ڈی اور دوسری این جی اوز نے اپنے اپنے شعبے میں تعلیمی خدمات کے علاوہ بچوں کے سمر کیمپس اور طالبات کیلئے ووکیشنل پروگراموں کے بارے میں وضاحت کی ۔ چائلڈ فرینڈلی سکول اینڈ ریسورس سنٹر کے افسران نے بتایا کہ انہوں نے قصور کے 300 CFSs ہیڈز اور ٹیچرز کی ٹریننگ کی ہے ۔ اس کے علاوہ تعلیم و تربیت کو مزید خوشگوار اور دلچسپ بنانے کے طریقوں اور ابتدائی تعلیم کے پروگراموں کی تیاری سمیت اساتذہ کی منتھلی میٹنگ پر گزشتہ کارکردگی کاجائزہ لیاہے ۔CFSsکے پراجیکٹ کوارڈینیٹر نے بتایا کہ قصور کے تقریبا 50سکولوں میں انہو ں نے بچوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے ’’میری کہانی ‘‘کے عنوان سے مضمون نویسی کی بنیاد رکھی ہے اس طرح بچے اپنی کہانی یا مستقبل کے ارادوں کے بارے میں بتاتے ہیں ۔ اکتوبر تک ان بچوں کی مضمون نویسی بھی مکمل ہو جائیگی ۔ سدھار کے زیر اہتمام بچیوں کی ووکیشنل ٹریننگ بھی کروائی جائیگی تا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ کوئی ہنر بھی سیکھ سکیں اور اپنے خاندان کیلئے مزید مفید ثابت ہوں ۔ ڈپٹی ڈی ای اوز نے آخر میں کہا کہ چائلڈ فرینڈلی پراجیکٹ کو مزید سکولوں پر کام کرنا چاہیے ۔

سپیشل مجسٹریٹ درجہ اول عبدالقدوس طور کا جمعہ بازار کا دورہ ‘گرانفروشوں کو 3500روپے کے جرمانے کئے

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ سپیشل مجسٹریٹ درجہ اول عبدالقدوس طور نے گزشتہ روز جمعہ بازار قصور کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران انہوں نے گرانفروشوں کو 3500روپے کے جرمانے کئے ۔ چینی کے سرکاری سٹال پر انہوں نے خود 50کلو گرام کے 16بیگ 61 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کئے ۔ جمعہ بازار میں کل سبزی کے 62سٹالز ‘پھل کے 21‘کریانہ کے 3‘نئے کپڑوں کے 40‘پرانے کپڑوں کے 50‘نئے جوتوں کے 25‘پرانے جوتوں کے 22‘برتن کراکری کے 10اور پلاسٹک برتن کے 6سٹالز لگائے گئے ۔ درجہ اول مجسٹریٹ عبدالقدوس طور نے از خود تمام اشیائ کا جائزہ لیا اور اشیائ کے ریٹ چیککئے ۔

مزدوروں کی فلاح و بہبود نعروںتک نہیں،اشرف سوہنا

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل محمداشرف خان سوہنا نے کہا ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے محض نعروں تک اکتفا نہیں بلکہ ذاتی کوششیں کرتے ہیں ‘میرج گرانٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے‘جن علاقوں میں ورکرز ویلفیئر سکولز نہیں وہاں معیاری پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کو مفت تعلیم دی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیبر سکول قصور میں ضلع کے صنعتی کارکنان کو انکی بیٹیوں کی شادی کیلئے میراج گرانٹ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم پی ایز احمد علی ٹولو‘اختر نول ‘’امجد میو‘ناصرہ میو‘چوہدری منظور اور مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اشرف خاں سوہنا نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دوبارہ میرج گرانٹ بحال کروا کر اس کی رقم کو پچاس ہزار روپے سے بڑھا کر 70ہزار روپے کر دیا ہے اور ڈیتھ گرانٹ کی رقم کو بھی 2لاکھ سے بڑھا کر 3لاکھ روپے کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے یہ گرانٹ صرف فیکٹری ورکرز کو ملتی تھی لیکن اب یہ سہولت تمام مزدوروں کو ملے گی جو چھوٹے اداروں میں کام کرتے ہیں اور یہ موجودہ حکومت کا ایک انقلابی قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام صنعتی کارکنوں کے بچوں کو تعلیم کی سہولت دینے کیلئے ورکرز ویلفیئر سکولز پنجاب بھر میں قائم کئے گئے ہیں اور بچوں و بچیوں کو مفت کتابیں ‘پہننے کیلئے جوتے ‘یونیفارم اور تعلیم کیساتھ بچوں کو گھر سے لانے اور واپس چھوڑنے کیلئے ٹرانسپورٹ مہیا کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ورکرز ویلفیئر سکولز موجود نہیں وہاں معیاری پرائیویٹ سکولوں میں صنعتی کارکنوں کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائیگی اور ان کے تمام اخراجات حکومت برداشت کریگی ۔ تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبائ و طالبات اور صنعتی کارکنوں میں میرج گرانٹ کے چیک تقسیم کئے گئے ۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive