Archive - October 8, 2010

1
سرکل پولیس کا چھاپہ، درجنوں ناجائز اسلحہ برآمد اور درجنوں گرفتار
2
فرانس میں نقاب "قتل"ہو گیا

سرکل پولیس کا چھاپہ، درجنوں ناجائز اسلحہ برآمد اور درجنوں گرفتار

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾سرکل پولیس کا چھاپہ، درجنوں ناجائز اسلحہ برآمد اور درجنوں گرفتار، سینکڑوں گولیاں، کار توس اور اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق D.S.Pپتوکی مرزا عبدالقدوس کی تشکیل کردہ ٹیم S.H.Oتھانہ سٹی پتوکی امداد شاہ،S.H.Oتھانہ سٹہ پھول نگر افتخار احمد جوئیہ اور S.H.Oتھانہ سرائے مغل حاجی اکرم نے چھاپے مار کر پھول نگر بائی پاس سے ملزم عامر مسیح سے1عدد پمپ ایکشن اور درجنوں کار توس پکڑ لیے کبکہ بائی پاس پھول نگر سے ملزم غلام حسین سے 44بور رائفل اور 164گولیاں پکڑ لیں جبکہ پتوکی کے نواحی گاؤں کوٹ عمر دین سے ایک عدد رپیٹر اور 3عدد کار توس پکڑ لیے ۔پھول نگر مین روڈ سے تیمور علی سے 12 بور بندوق اور 6 کار توس پکڑ لیے جبکہ پھول نگر لمبے جاگیر روڈ سے نزاکت علی ملزم سے 12بور بندوق اور درجنوں کار توس پکر لیے جبکہ رفاقت علی سے لمبے جاگیر روڈ پر ایک عدد کلاشنکوف اور 26گولیاں پکڑ لیں۔ پتوکی کے نواحی گاؤں بگھیاں کلاں روڈ سے ملزم جاوید اقبال سے 12بور بندوق اور 15 کار توس پکڑ لیے۔ جبکہ پھول نگر کے نواحی گاؤںلال خاں ڈوگراں روڈ سے ملزم عمر حیات سے 7mmرائفل اور درجنوں گولیاں برآمد کر لیں اور پتوکی عباس پارک کے رہائشی فیاض ست ایک عددناجائز پسٹل برآمد کیا۔ ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ جات کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے D.S.Pکی کارکردگی کو سراھا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اگر سرکل پتوکی پولیس ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی تو جرائم پر کلد ہی قابو پا لیا جائے گا۔

فرانس میں نقاب "قتل"ہو گیا

پیرس, فرانس نے نقاب پر پابندی کو تمام مراحل پورے کر لئے ہیں جس کے بعد اب کسی کوبھی نقاب پہننے کی اجازت نہ ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والا جرم کا مرتکب ٹھہرے گا اور اسے 350یورو جرمانہ کیا جائے گا جبکہ خواتین کو زبردستی نقاب پہننے پر مجبور کرنے پر30ہزار یورو جرمانے کے ساتھ ایک سال قید کی سزا بھی سنائی جائے گی۔برقعے کی حمایت کرنے والی تنظیموں نے اس فیصلے کو بنیادی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے جبکہ فرانس کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دیگر امور کے ساتھ ساتھ خواتین کو جبراً نقاب پہنانے سے تحفظ فراہم کرنا ہے

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive