Archive - October 21, 2010

1
کائنات کا آخری سرا دریافت
2
ڈی ایس پتو کی اور مقامی پو لیس کی غفلت سے پتوکی میں ڈکیتیاں
3
ایگرو کا دیہی ریٹیل کا منصوبہ پاکستان میں ایک نیا انقلاب لائیگا‘وائس چانسلر اقرار احمد

کائنات کا آخری سرا دریافت

برطانوی سائنس دانوں نے کائنات کا آخری سرا دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل کے خلائی سائنس دان میری کولم بریلم نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی ریسرچ ٹیم نے کائنات کا آخری سرا دریافت کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کائنات کے آخری سرے پر موجود کہکشاں ہمارے نظام شمسی سے لگ بھگ 13.1 ارب نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ کہکشاں کی روشنی کو زمین تک پہنچنے میں اتنی مدت لگتی ہے جتنی کسی ستارے کے بننے کیلئے درکار ہوتی ہے جو کم وبیش دس لاکھ نوری سال سے زائد ہے۔

ڈی ایس پتو کی اور مقامی پو لیس کی غفلت سے پتوکی میں ڈکیتیاں

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام ﴾ڈی ایس پتو کی اور مقامی پو لیس کی غفلت سے پتوکی میں ڈکیتیاں، در جنو ں شہری مو ٹرسا ،یکلو ں سے اور سینکٹروں نقدی اور مو بائلز فو نز سے محروم،سیا سی سما جی اد بی تنظیموں کا احتجا ج کر پٹ ڈی ایس پی پتو کی مرزا قدوس بیگ کو معطل کر نے کا مطالبہ ۔تفصیلا ت کے مطا بق پتوکی کے نوا حی گاو،ں سہجوال کے قریب علی الصبح ڈاکونے ناکہ لگا کر13 شہر یوں کو لا کھو ںکی نقدی 8مو بائل فونز 1مو ٹر سا ئیکل سے محرو م کر دیا ۔شیخ اکرام سے مو ٹر سا ئیکل مو با ئل فو ن اور 12ہزار رو پے، اچھی نامی شہر ی سے مو با ئل فو ن 6سو رو پے ،خلیل سے موبا ئل اور چا ر سو روپے شو کت ڈو گر سے پا نچ ہزارروپے مو بائل ،ارشد سے سات ہزا ر رو پے موبا ئل فو ن ،جمیل سے چا ر ہزار روپے مو با ئل فون ،احمد سپر سٹو ر کے ما لک احمد جٹ سے ایک مو با ئل 1300سو روپے ویگر سا ما ن لوٹ لیا ۔بدر کا لو نی کے رہا ئشی میاں ار شد سے نا معلو م ڈاکو و ں نے مو ٹر سائیکل نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لیا۔پتو کی کی سماجی تنظیمو ں ڈیفنس آف ہیو من ڑائٹس ،ملی مفا دات ومشتر کہ مشن اور مجلس شاہ عبا س کے عہدداروں نے مقا می صحافیوں سے پر یس کا نفر نس کر تے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ فو ری طو ر پرکرپٹ ڈی ایس پی پتو کی مرزا قد وس بیگ کو معطل کر کے کو ئی ایماندار افسر تعینا ت کیا۔

ایگرو کا دیہی ریٹیل کا منصوبہ پاکستان میں ایک نیا انقلاب لائیگا‘وائس چانسلر اقرار احمد

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ایگروکمپنی نے قصور میں اپنے پہلے ریٹیل سٹور کا افتتاح کر دیا ۔ ایگر و قصور سٹور کا افتتاح گزشتہ روز وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اقرار احمد خاں نے کیا جبکہ ایگرو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمان شیرازی ‘ایگزیکٹو ڈائریکٹر وسیم بٹ ‘ایگرو کے سیلز ہیڈ عطائ اللہ طاہر نے اس موقع پر خطاب کیا جبکہ ایگرو کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد غزالی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اقرار احمد خاں نے کہا کہ ایگرو نے بہت کم وقت میں پاکستان میں اپنی پہنچان بنائی ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایگرو کا دیہی ریٹیل کا منصوبہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں ایک نیا انقلاب لائے گا اور لوگوں کی زندگیوں میں نیا رنگ بھر دے گااوریہ منصوبہ غریبوں کیلئے مفید ثابت ہو گا۔وائس چانسلر نے ایگرو کے اس عزم کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی ۔ اس موقع پر ایگرو کے نمائندگان نے ایگرو کے مقاصد کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ جہانگیر صدیقی پرائیویٹ ایکوٹی کا عزم ہے اور اپنے کاروبار کے پہلے سال میںایگرو چونیاں ‘ٹھینک موڑ ‘شیخوپورہ ‘گوجرانوالہ ‘وار برٹن ‘پاکپتن اور چشتیاں میں اگلے دو ماہ کے اندر مزید پانچ سٹورز کھولے گا۔ ایگرو ایک نہایت ہی عمدہ سرمایہ کاری کے پلان اور اگلے 3سے 5سالوں میں دیہی علاقوں میں بڑی تعداد میں نیٹ ورک کھولے گا ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں کسانوں ‘تاجروں اور قصور کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ ایگرو کے بزنس پارٹنر ز جے ایس بینک ‘ ای ۔ ایف انشورنس ‘ یونی لیور ‘ پراکٹرا اینڈ گیمبل ‘ ڈالڈا ‘ کوکا کولا ‘ نیشنل فوڈ ‘نیسلے ‘علی اکبر گروپ ‘چنگچی ‘ بائیر ‘ہائیر ‘ایگری ٹیک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایگرو وسیم بٹ نے مہمان خصوصی اقرار احمد خاں کو ایگرو کا خوبصورت سوینئیر پیش کیا ۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive