Archive - November 2010

1
ڈی پی ایس سکول وکالج سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کا دوسر اٹرک روانہ
2
تین ڈاکو میٹر چیک کرنے کے بہانے گھر سے 3لاکھ روپے اور 9 تولہ زیور لوٹ کر فرار ہوگئے
3
غلط کراسنگ کرنے پر ٹرک اور مزدا کے درمیان تصادم
4
جعلی شناختی کارڈ تیار کرنے پر ایک فرد کے خلاف مقدمہ درج
5
محرم الحرام کے دوران 11علمائ اکرام کے قصور داخلے پر پابندی
6
پتوکی: قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت
7
ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان کا جمعہ بازار میں چینی کی فروخت کا ازخود جائزہ
8
پتوکی:تحصیل قصورانٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ 2010ئ جاری
9
ڈی سی او ملک جہانزیب اعوان کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس
10
ایڈوائزر وزیر اعلی پنجاب بیگم ذکیہ شاہ نواز کا سپیشل ایجو کیشن سکول اور ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا دورہ

ڈی پی ایس سکول وکالج سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کا دوسر اٹرک روانہ

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ڈسٹرکٹ پبلک سکول و بلھے شاہ ڈگری کالج کے سینئر گرلز ونگ اور وائس پرنسپل مسز کاظمی کی باہمی رضا کارانہ کاوشوں سے سیلاب زدگان کی موسم سرما میں کمبلوں ‘سویٹرز ‘بستر اور رضائیوں پر مشتمل امدادی سامان کا دوسرا ٹرک گزشتہ روز وائس چیئر مین بورڈ آف گورنرز ڈی پی ایس سکول و کالج و ای ڈی او آر عامر اعجاز اکبر کے زیر اہتمام سکول سے روانہ کیا گیا ۔ اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس سکول و کالج حافظ راشد سعید ‘ایڈمنسٹریٹر سکول جہانگیر چوپڑہ‘ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مسز تابندہ امجد ‘جونیئر و سینئر ونگ کی ہیڈ مسٹریس مسز کاظمی اور رضا کار سکول کی طالبات بھی موجود تھیں ۔۔

تین ڈاکو میٹر چیک کرنے کے بہانے گھر سے 3لاکھ روپے اور 9 تولہ زیور لوٹ کر فرار ہوگئے

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾3 ڈاکو میٹر چیک کرنے کے بہانے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ روپے نقدی، 9تولہ زیورات اور سات عدد موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی، اہل علاقہ کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق شادمان کالونی پتوکی میں گلی نمبر 6میں حاجی بشیر کے گھر 3ڈاکو میٹر چیک کرنے کے بہانے آئے اور اہل علاقہ کو یر غمال بنا کر تین لاکھ روپے نقدی،نو تولہ زیور اور سات عدد موبائل اور ہزاروں روپے کا سامان لوٹ دن دہاڑے تین بجے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جبکہ پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔ اہل خانہ اور اہل محلہ کا شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

غلط کراسنگ کرنے پر ٹرک اور مزدا کے درمیان تصادم

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ غلط کراسنگ کرنے پر ٹرک اور مزدا کے درمیان تصادم ایک نوجوان ہلاک جبکہ دو شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق پتوکی گہلن ٹول پلازہ کے قریب غلط کراسنگ کرتے ہوئے ایک ٹرک اور مزدا کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے نتیجہ میں چک نمبر 158 ضلع بہالنگر کا رہائشی بوپاری طاہر امین ہلاک ہو گیا جبکہ عبدالسلام اور جان محمد شدید ذخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد پتوکی تحصیل ہیڈ کواٹر میں داخل کر لیا گیا۔

جعلی شناختی کارڈ تیار کرنے پر ایک فرد کے خلاف مقدمہ درج

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ جعلی شناختی کارڈ تیار کرنے پر ایک فرد کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے رہائشی عبدالرشید نے ﴿ن﴾ بی بی کا جعلی کارڈ تیار کر دیا۔جسے جعلی قرار دے دیا گیا۔ D.S.P مرزا عبدالقدوس بیگ کے مطابق ملزم عبدالرشید کے خلاف تھانہ قصور، تھانہ چونیاں، تھانہ پتوکی، تھانہ کوٹ رادھا کشن میں بھی جعل سازی کے مقدمات درج ہیں۔

محرم الحرام کے دوران 11علمائ اکرام کے قصور داخلے پر پابندی

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان نے محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں عامن عامہ کی صورتحال کو بحال رکھنے اور کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت سے بچنے کیلئے 11علمائ اکرام کے قصور داخلے پر تین ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان نے محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن ومان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے 11علمائ اکرام کے ضلع قصور داخلے ‘قیام اور مضافات سے دور رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں جن کا اطلاق 27نومبر سے آئندہ تین ماہ تک ہوگا۔ ڈی سی او قصور نے جن علمائ اکرام پر داخلے کی پابندی کے احکامات جاری کئے ہیں ان میں قاری ضیاالحسن ﴿ملتان ﴾ ‘مولانا فضل حسین ﴿جھنگ﴾‘قاری منظور احمد ﴿سرگودھا﴾‘مولانا احمد علی قصور ی ﴿شادباغ پارک لاہور﴾‘مولانا عبدالعلیم یزدانی ﴿جھنگ﴾‘مولانا گلفام حسین ہاشمی﴿ملتان ﴾‘مولانا عبدالغفار حقانی ﴿شجاع آباد ملتان﴾‘مولانا عبدالتواب اچھروی﴿لاہور﴾‘مولانا منظور احمد ﴿گوجرانوالہ﴾‘مولانا توکل حسین ﴿فیصل آباد﴾اورقاری عبدالحفیظ فیصل آبادی﴿فیصل آباد﴾شامل ہیں ۔

پتوکی: قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منظور حسین ڈوگر نے تھانہ پھول نگر کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منظور حسین ڈوگر نے تھانہ پھول نگر کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنایا اور ملزم فضل الرحمان کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو چھ ماہ قید بھگتنا ہوگئی۔ملزم فضل الرحمان نے مورخہ 8-7-10 کو فائرنگ کر کے محمد اشرف کو قتل کر دیا۔

ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان کا جمعہ بازار میں چینی کی فروخت کا ازخود جائزہ

ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان کا جمعہ بازار میں چینی کی فروخت کا ازخود جائزہ
قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان نے گزشتہ روز جمعہ بازار میں چینی کی فروخت کا ازخود جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ ای ڈی او آر عامر اعجاز اکبر اور ڈسٹرکٹ آفیسر انٹر پرائزز و درجہ اول مجسٹریٹ عبدالقدوس طور بھی تھے ۔ ڈی او انٹر پرائزر نے ڈی سی او ملک جہانزیب اعوان کو بتایا کہ جمعہ بازار میں چینی کے 260بیگ بھجوائے گئے ہیں جو عوام النا س میں ایک ‘دو اور پانچ کلو فی کس کے حساب سے فروخت کی گئی ۔ 240بیگ چینی شہری اور دیہی علاقوں کے دوکانداروں کو فروخت کیلئے دیئے گئے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 7500بیگ چینی کل رات تک مزید قصور میں پہنچ جائے گی ۔

پتوکی:تحصیل قصورانٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ 2010ئ جاری

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ قصور کے زیر اہتمام قصور سپورٹس کمپلیکس میں تحصیل قصورانٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ 2010ئ جاری ہے ۔ جس میںتحصیل بھر سے 64مختلف کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری نے کیا جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو قصور شجاع قطب بھٹی ‘رانا محمد اشرف ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات ‘حافظ احتشام الحق ایڈووکیٹ ‘سیکرٹری ڈی سی اے ‘حافظ رشید اختر ‘محمد لطیف انصاری و دیگر تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کر کے سپورٹس سرگرمیوں کو سراہا۔ تحصیل قصور انٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ 2010ئ آنیوالے تین ماہ تک جاری رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قصور محمد اکبر مراد نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان کی خصوصی ہدایت پر ضلع قصور میں سپورٹس سرگرمیوں میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے ۔ ضلع قصور کی چار تحصیلوں چونیاں ‘پتوکی ‘قصور اور کوٹ رادھا کشن میں تحصیل سپورٹس آفیسران کی زیر نگرانی کرکٹ میچ جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ضلع قصور میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔

ڈی سی او ملک جہانزیب اعوان کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

قصو ر ﴿ میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾محرم الحرام کے دوران امن وعامہ کی صورتحال کو معمول کے مطابق رکھنے کے سلسلے میں گزشتہ روز ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈی سی او کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی او آر شجاع قطب بھٹی ‘ڈی ڈی او آرز پتوکی ‘چونیاں ‘کوٹ رادھا کشن ‘ٹی ایم اوز ‘ڈی ایچ اوز ‘سول ڈیفنس‘واپڈا ‘سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ‘ریسکیو 1122‘پولیس افسران اور دیگر ڈسٹرکٹ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران ہر قسم کی سیکورٹی فراہم کرنے ‘واپڈا کی طرف سے بجلی کی متواتر سپلائی ‘ٹی ایم اوز کو صفائی اور جنریٹر کی فراہمی فائر بریگیڈگاڑیاں‘ریسکیو اور محکمہ ہیلتھ کو ہر طرح کی طبی سہولیات بمع ایمبو لینس کی فراہمی ‘ٹی این ٹی اور پی ٹی سی ایل کو غیر ضروری ڈھیلی تاریں درست کرنے ‘سول ڈیفنس کو جلوسوں کیلئے راستے کی فراہمی ‘پولیس کو ہر طرح سے گاڑیوں کی چیکنگ کے متعلق اجلاس میں انتظامات پر غور کیا اور واضح ہدایات جاری کیں ۔ ڈی سی او ملک جہانزیب اعوان نے اجلاس کو بتایا کہ محرم الحرام کے دوران ہر قسم کی وال چاکنگ کی پابندی ہو گی اور کسی قسم کے پفلنٹس لگانے کی اجازت نہ ہو گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہو گی ۔

ایڈوائزر وزیر اعلی پنجاب بیگم ذکیہ شاہ نواز کا سپیشل ایجو کیشن سکول اور ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا دورہ

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ایڈوائزر وزیر اعلی پنجاب بیگم ذکیہ شاہ نواز کا سپیشل ایجو کیشن سکول اور ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا دورہ ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری سپیشل ایجو کیشن‘مسلم لیگ ﴿ن﴾ کی کارکن بیگم ساجدہ حیات ‘ڈی او سوشل ویلفیئر ‘اور دیگر افسران موجود تھے ۔ بیگم ذکیہ شاہ نواز نے سپیشل ایجو کیشن سکول کے دورہ کے دوران سکول کے کمروں کی حالت زار اور ناقص صفائی دیکھ کر بڑے افسوس کا اظہار کیا ۔ سپیشل بچوں کی تربیت کیلئے سکول کے ماحول کو بڑا پر کشش پایا ۔انہوں نے سکول میں صفائی کے انتظام کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ اگلے ماہ وہ دوبارہ سرپرائز وزٹ کرینگی اور کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کرینگی ۔ اس سلسلے میں انہوں نے سکول کیلئے ہر قسم کے تعاون اور مدد کرنے کا اعادہ کیا ۔ بعدازاں بیگم ذکیہ شاہ نواز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ایم ایس ڈاکٹر محمد شفیق نے ان کو سوشل ویلفیئر زکوۃفنڈز سے مستفید ہونے والے مریضوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔اس کے علاوہ ہسپتال میں ڈائلسز یونٹ میں مریضوں کی طبی خدمات اور آئوٹ ڈور اور دیگر شعبوں میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں بتایا جس پر ایڈوائزر وزیر اعلی پنجاب بیگم ذکیہ شاہ نواز نے تسلی کا اظہار کیا اس کے بعد انہوں نے کوٹ رادھا کشن کا دورہ کیا ۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive