Archive - December 2010

1
میرا پتوکی ڈاٹ کام کا کامیاب ایک سال مکمل
2
تنخواہیں نہ ملنے پر ٹی ایم اے کے ڈیلی ویجز اور عارضی درجنوں ملازمین کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتالی دھرنا
3
کھلی کچہری میں سینکڑوں لوگوں کے مسائل فوری حل کئے ہیں‘تجمل حسین
4
پتوکی:پولیس کا گڈز اڈا پر چھاپہ200کپی شراب برآمد
5
پتوکی میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
6
علی انسٹیٹیوٹ آف ایجو کیشن کے زیر اہتمام ’’سانجھا ویڑہ ‘‘کا انعقاد کیا گیا
7
منشیات کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کا حکم
8
محرم الحرام:فحش لٹریچر ‘فلموں سی ڈیز کی اشاعت و تشہیر پر پابندی لگا دی گئی ہے ‘ڈی سی او قصور
9
جماعت اسلامی ضلع قصور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس
10
پھول نگر میں ایک ہی رات میں ڈکیتی کی دو وارداتیں

میرا پتوکی ڈاٹ کام کا کامیاب ایک سال مکمل

اللہ تعالیٰ  کے کرم و فضل سے  آج میرا پتوکی ڈاٹ کام کا کامیاب ایک سال مکمل ہوا چاہتا ہے۔ میرا پتوکی ویب ٹیم  تمام یوزرز کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمیں مزید بہتر سے بہتر کرنے کے لیے اپنے مشوروں سے آگاہ کریں گئے۔

تنخواہیں نہ ملنے پر ٹی ایم اے کے ڈیلی ویجز اور عارضی درجنوں ملازمین کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتالی دھرنا

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾مہینے کی آخری تاریخیں ہونے کے باوجود تنخواہیں نہ ملنے پر ٹی ایم اے کے ڈیلی ویجز اور عارضی درجنوں ملازمین کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتالی دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق لیڈیز چلڈرن پارک کے درجنوں عارضی اور ڈیلی ویجز ملازمین نے مہینے کے آخری ہفتے میں بھی ابھی تک تنخواہیں نہ ملنے پر پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا اور بھوک ہڑتالی دھرنا دیا۔ ملازمین نے پلے کارڈز اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر ٹی ایم اے انتظامیہ کے خلاف نعرئے درج تھے۔ مظاہرین جن کی قیادت محمد اسلم کر رہے تھے جنہوں نے صحافیوںکو بتایا کہ ٹی ایم اے کے کرپٹ آفسرز بھاری رشوت لے کر فنڈز ٹھیکداروں کو دے دیتے ہیں اور ملازمین کی تنخواہ روک لیتے ہیں ۔ جو ملازم تنخواہ کا مطالبہ کرتا ہے اس کو انتظامیہ کی طرف سے نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ملازمین کی تنخواہیں جاری کی جا چکی ہیں سوائے لیڈیز پارک کے ڈیلی ویجز اور عارضی ملازمین کے۔ مظاہرین نے مزید بتایا کہ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ہمارئ گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔ ملازمین نے اعلیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس بابت ٹی ایم او پتوکی رانا ادریس سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈ موجود نہ ہیں ایک دو دن میں ملازمین کو تنخواہ دے دی جائے گی۔

کھلی کچہری میں سینکڑوں لوگوں کے مسائل فوری حل کئے ہیں‘تجمل حسین

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾اسسٹنٹ منیجر نادرا تجمل حسین نے کہا ہے کہ کھلی کچہری میں سینکڑوں لوگوں کے مسائل فوری حل کئے ہیں ‘تمام عملہ ذمہ داری اور دل جمی سے کام کر رہا ہے ۔ گزشتہ روز کھلی کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تجمل حسین نے کہا کہ جی ایم نادرا کے حکم پر نادرا آفس قصور میں روزانہ صبح 10سے 11بجے تک کھلی کچہری لگائی جاتی ہے جس میں لوگوں کے رجسٹریشن کے متعلق تمام مسائل فوری حل کئے جاتے ہیں اور آفس کا تمام عملہ ذمہ داری اور دل جمی سے کام کر رہا ہے اور شہریوں کو شناختی کارڈ اور ’’ب‘‘فارم بنوانے کیلئے کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامانہ نہیں کرنا پڑتا اور نادرا آفس قصور کی کارکردگی بہت اچھی جا رہی ہے ۔ تجمل حسین نے کھلی کچہری کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ ایک مہینے کے اندر کھلی کچہری میں سینکڑوں لوگوں کے مسائل فوری حل کئے ہیںجس کی وجہ سے عوام نے بھی نادرا کی کھلی کچہری کو بہت سراہا ہے ۔

پتوکی:پولیس کا گڈز اڈا پر چھاپہ200کپی شراب برآمد

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پولیس کا گڈز اڈا پر چھاپہ200کپی شراب برآمد ایک ملزم گرفتار جبکہ ایک بھاگ جانے میں کامیاب مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی پولیس پتوکی کو مخبر نے اطلاع دی کہ اس وقت راجپوت گڈز ملتان روڈ پر بھاری مقدار شراب کپی موجود ہے جس پر پولیس پارٹی نے گڈز اڈا پر فوری ریڈ کر کے 200 کپی شراب برآمد کر کے ایک ملزم اقبال مسیح جو کہ بھڈیاں کا رہائشی ہے کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکا ایک ساتھی ننکانہ صاحب کا رہائشی منیر عباس بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے مقدمہ درج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پتوکی میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام)پتوکی میں یو عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ یو م عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پرانی منڈی سے برآمد ہوا اور پر امن طورکچری چوک پتوکی میں اختتام پذیر ہوا۔ اس ماتمی جلوس کے موقع پر انتہائی سخت ترین سکیورٹی انتظام کیے گئے تھے۔ مزید تفصیلات کےمطابق پتوکی میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ماتمی جلوس مرکزی امام بار گاہ پرانی منڈی سے برآمد ہوا جس میں بچے اورعورتیں بھی شامل تھیں جنہوں نے ماتم کے ساتھ ساتھ زنجیر زنی بھی کی اور فضا یا حسین یاحسین کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ لوگوں نےاس موقع پر جگہ جگہ پر سبیلیں لگا رکھی تھیں۔ سکیورٹی کے حوالے سے سخت انتظام کئے گئے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیےپولیس اہلکار جگہ جگہ چوکس رہے۔

علی انسٹیٹیوٹ آف ایجو کیشن کے زیر اہتمام ’’سانجھا ویڑہ ‘‘کا انعقاد کیا گیا

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾علی انسٹیٹیوٹ آف ایجو کیشن ٹریننگ اینڈریسورس سنٹرقصور کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول تھہ لکھنیکے میں ’’سانجھا ویڑہ ‘‘کا انعقاد کیا گیا ۔ سانجھا ویڑہ میں ڈپٹی ڈی او زایجو کیشن اسلم عابد ‘میڈیم عالیہ فرزانہ ‘اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسرز ‘چائلڈ فرینڈلی سکولز کے اساتذہ ‘سکول کونسل ممبران ‘طلبہ ‘کمیونٹی ممبران اور علاقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ سانجھا ویڑہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی او ایجو کیشن اسلم عابد نے کہا کہ سانجھا ویڑہ ایک بہت اچھا پلیٹ فارم کمیونٹی کو مہیا کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بہترین پروگرام منعقد کرنے پر علی انسٹیٹیوٹ ‘تمام ٹاک ٹیم اور ممبران کا شکریہ ادا کیا اور انکی اس کاوش کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اس طرح کے پروگرام ڈسٹرکٹ کی سطح پر پھیلائیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے خوبصورت شاعری بھی کی ۔ سانجھا ویڑہ میں بچوں نے تقاریر ‘ترانے ‘نظم اور ٹیبلو بھی پیش کئے ۔

منشیات کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کا حکم

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پتوکی نے منشیات کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کا حکم سنایا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پھول نگر پولیس کو معلوم ہوا کہ ایک ملزم خالق جان منشیات کی بھاری مقدار سمگلنگ کرنے پھول نگر لارہا ہے جس پر پولیس نے مورخہ11-05-207 کو پر ناواں پل پر ناکہ بندی کر کے ملزم خالق جان کو 18 کلو افیون سمیت گرفتار کر کے جیل بیج دیا۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پتوکی منظور حسین ڈوگر نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنادیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت پر مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

محرم الحرام:فحش لٹریچر ‘فلموں سی ڈیز کی اشاعت و تشہیر پر پابندی لگا دی گئی ہے ‘ڈی سی او قصور

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾محرم الحرام کے ایام میں کسی قسم کے فحش لٹریچر ‘فلموں سی ڈیز کی اشاعت و تشہیر پر سخت پابندی لگا دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان کے زیر صدارت کمیٹی روم میں چونیاں ‘کنگن پور‘گنڈا سنگھ اور قصور سٹی کے تمام کیبل آپریٹرز سے میٹنگ ہوئی ۔ اجلاس میں ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان نے تمام آپریٹرز کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے تقدس کو ہر صورت ملحوظ رکھا جائے اور بذریعہ کیبل مووی ‘سی ڈی کسی قسم کا مذہبی انتشار و منافرت پر مبنی مواد نہ دکھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کیبل پر صرف سرکاری طور پر منظور شدہ مذہبی چینلز کیبل پر چلائیں جائیں ۔انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کسی قسم کے مذہبی پروگرام یا اشتہار نہیں دکھائے جائینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف محرم الحرام کے دنوں میں بلکہ بعد میں بھی ضابطہ اخلاق کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔ ان تمام ہدایات پر عمل نہ کرنے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ۔

جماعت اسلامی ضلع قصور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس

پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام)جماعت اسلامی ضلع قصور کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں آئندہ سال کے لئے نئے عہدیداران کا تقرر کر دیا گیا ۔جماعت اسلامی ضلع قصور کی مجلس شوریٰ کا اجلاس زیر صدرارت امیر ضلع قصور خافظ نذیر احمد منعقد ہوا ۔جس کے فیصلوں کے مطابق آئندہ سال کے لئے قیم ضلع عثمان غنی ، نائب امرائ ضلع رائو محمد اشرف ، چوہدری مسعود احمد ظفر ایڈوکیٹ ، نائب قیمین محمد خادم حسین ، افتخار احمد ، ناظم مالیا ت پروفیسر لیاقت علی ، ناظم نشرو اشاعت حاجی محمد رمضان ، صدر سیاسی کمیٹی چوہدری مسعود احمد ظفر ایڈووکیٹ ، صدر شباب ملی ، اسعد جمال ایڈووکیٹ ، صدر کسان بورڈ رانا خالد مسعود ، تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال میو ایم بی بی ایس کو بنایا گیا ۔ طارق اسلم سکنہ لہنہ سنگھ ، حافظ علی اکبر فاروقی سکنہ پُھلیانی اور ملک محمد ریاض کو نیا رکن بنالیا گیا ۔

پھول نگر میں ایک ہی رات میں ڈکیتی کی دو وارداتیں

پھول نگر(میرا پتوکی ڈاٹ کام) پھول نگر میں ایک ہی رات میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں مسلح افراد گن پوائنٹ پر چوکیداروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر دو فیکٹریوں سے لاکھوں روپے کی قیمتی مشینری،زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار۔ چند روز قبل بھی ڈکیتی کی واردات میں ایک فیکٹری سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں نتھے خالصہ کے قریب واقع ایکسل موٹر سائیکل فیکٹری میں دس مسلح ڈاکو دیواریں پھلانگ کر اندر گھس آئے اور چوکیداروں کو رسیوں سے جکڑ کر بیس ہزار نقدی،دیڑھ تولہ سونے کے زیورات،ٹی وی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اسی رات ڈکیتی کی دوسری واردات میں دس مسلح ڈاکوئوں نے اسی گائوں کے قریب واقع بی بی کارپوریشن کے چوکیداروں کو رسیوں سے جکڑ کر دس لاکھ روپے کی قیمتی مشینری لوٹ لی اورٹرکوں میں ڈالکر فرار ہو گئے۔چند روز قبل بھی نواحی چاند کیمیکل سے دس مسلح ڈاکو اسی طرح لاکھوں کا سامان لوٹ کر لے گئے تھے ۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive