Archive - December 6, 2010

1
شمسی توانائی سے چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی کشتی امریکہ پہنچ گئی
2
شمسی طوفان زمین پر سارا نظام درہم برہم کر دے گا: ناسا
3
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں تحریری و تقریری مقابلہ جات کا انعقاد
4
پتوکی شہر مضر صحت اشیائ کا مرکز بن گیا
5
نادرا نے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے روزانہ کھلی کچہری لگانا شروع کر دی
6
خصوصی افراد کا عالمی دن ‘خصوصی طلبائ و طالبات کی واک

شمسی توانائی سے چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی کشتی امریکہ پہنچ گئی

نیویارک :شمسی توانائی سے چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی کشتی 61دن کے سفر کے بعد امریکی ریاست میامی پہنچ گئی ہے ۔کشتی 31میٹر لمبی اور 15میٹر چوڑی ہے ۔کشتی کے کپتان کے مطابق بحیرہ اوقیانوس میں سفر کے دوران کوئی مشکل پیش نہیں آئی ۔ کپتان کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلی کشتی ہے جس میں توانائی حاصل کرنے کا واحد ذریعہ سورج کی روشنی ہے ۔یہ توانائی بیٹریوں میں جمع کرکے برقی توانائی پیدا کی جاتی ہے ۔کپتان نے بتایا کہ کشتی چند روز میامی میں قیام کے بعد میکسیکو روانہ ہوجائے گی ۔

شمسی طوفان زمین پر سارا نظام درہم برہم کر دے گا: ناسا

کیلی فورنیا: خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ چند برسوں کے اندر سورج کی تپش میں اضافے سے زمین پر بجلی کا نظام درہم برہم ہو جائے گا۔ الیکٹرانک کی اشیائ، نیوی گیشن کے آلات اور مصنوعی سیارے کام کرنا بند کر دیں گے۔ خلائی تحقیق سے جڑے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج کی لہروں کے باعث اتنی زیادہ مقناطیسی طاقت پیدا ہو گی جس سے زمین پر روز مرہ معمولات بری طرح سے متاثر ہوں گے۔ سورج کا یہ طوفان آسمانی بجلی کے جھٹکے جیسا ہو گا جس سے زمین پر ہیلتھ ایمرجنسی سروسز اور نیشنل سیکیورٹی کے اداروں پر زد پڑے گی۔ الیکٹرانک کی تمام اشیاءمقناطیسی قوت سے اثر پذیر ہوتی ہیں اس لئے سورج کی تپش میں اضافے سے اربوں ڈالر مالیت کا سامنا خراب ہو جائے گا۔ ناسا کے ماہر ڈاکٹر رچرڈ نشر نے کہا ہے کہ جدید دنیا کا انحصار الیکٹرانک مصنوعات پر ہے۔ ہمیں یہ تو معلوم ہے کہ شمسی طوفان آ رہا ہے لیکن یہ کتنا نقصان پہنچائے گا اس کا ہمیں پورا پتہ نہیں ہے۔ یہ طوفان سیٹلائٹس اور کار نیوی گیشن سسٹم، فضائی سنٹر، بینکاری نظام، ہمارے کمپیوٹرز اور ہر وہ چیز جو الیکٹرانک ہے، اس پر اثر ڈالے گا۔ بڑے بڑے علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہو جائی ںگے۔ زمین پرمقناطیسی کشش اس طرح اثر انداز ہو گی جس طرح آسمانی بجلی گرتی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں تحریری و تقریری مقابلہ جات کا انعقاد

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں تحریری و تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔گزشتہ روز مرکز اور تحصیل سطح پر تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئیں ضلع قصور میں 8مقامات پر منعقدہ تقریبات میں تحریر ی و تقریری کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشز حاصل کرنے والے طلبائ و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔ تحصیل قصور میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول فار بوائز اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول فار گرلز ‘تحصیل چونیاں میں گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز اور گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلز ‘تحصیل پتوکی میں گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز اور گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلز اور تحصیل کوٹ رادھا کشن میں گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز نمبر 1اور گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلزمیں کامیاب طلبائ وطالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔ مرکز کی سطح پر 16مراکز قائم کئے گئے جن تین پرائمری سطح پر تین پوزیشنز ہیں تحصیل سطح پر 8سینٹرز قائم کئے گئے ہر تحصیل میں 36پوزیشنز ہیں ۔ تحصیل قصور میں مرکزی سطح پر 54طلبائ اور 54طلبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ مرکزکی سطح پرکل 144طلبائ طلبات نے اور تحصیل کی سطح پر کل 144طلبائ و طالبات نے نقد انعامات حاصل کئے ۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول فار گرلز میں ایم پی اے شگفتہ شیخ اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول فار بوائز میں ایم پی اے نعیم صفدر انصاری نے طلبائ و طلبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

پتوکی شہر مضر صحت اشیائ کا مرکز بن گیا

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ پتوکی شہر مضر صحت اشیائ کا مرکز بن گیا مزید تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر اور گردو نواح کا علاقہ مضر صحت اشیائ کا مرکز بن گیا جہاں پر دالیں، مرچ، ہلدی، ویسن، صابن، پتی، اور دیگر ملاوٹ شدہ اشیائ EXP ڈیٹ میں سرعام فروخت ہو رہی ہیں۔ جبکہ انتظامیاں خاموش تماشائی  بن گئے۔ مضر صحت اشیائ سے شہریوں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ عوامی ، سماجی، مذہبی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری تور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

نادرا نے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے روزانہ کھلی کچہری لگانا شروع کر دی

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾نادرا نے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے روزانہ کھلی کچہری لگانا شروع کر دی ہے‘فرائض میں غفلت اور کرپٹ ملازمین کو کڑی سزا دی جائیگی ۔ گزشتہ روز کھلی کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ منیجر زنادرا قصور تجمل حسین اور رضوان احمد نے کہا کہ جی ایم نادرا کرنل ﴿ر﴾ اقبال کے حکم پر نادرا قصورآفس میں عوام کے رجسٹریشن کے متعلق مسائل کے فوری حل کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر صبح 10تا11بجے تک کھلی کچہری لگائی جاتی ہے جس میں لوگوں کے مسائل فوری حل کئے جاتے ہیں ۔تجمل حسین نے مزید بتایا کہ نادرا قصور کی موبائل ڈسٹری بیوشن وین شہریوں کے گھر گھر کارڈ تقسیم کریگی جس کیلئے عملہ الرٹ کر دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ نادرا آفس قصور میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ‘واش روم کی سہولت اور سایہ دار جگہ فراہمی کر دی ہے اور اس کے علاوہ لوگوں کو نادرا کے متعلق کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا ہو گا اسے فوری حل کیا جائیگا۔ فرائض میں غفلت برنتے اور کرپٹ ملازمین کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا۔

خصوصی افراد کا عالمی دن ‘خصوصی طلبائ و طالبات کی واک

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾گورنمنٹ سکول برائے متاثرہ سماعت آفیسرز کالونی قصور اور گورنمنٹ سلو لرنرز انسٹی ٹیوٹ آفیسرز کالونی قصور میں گزشتہ روز خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی افراد کی ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی بچوں نے اس واک میں بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے سربراہ اپنے عملہ سمیت شریک ہوئے ۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive