Archive - January 2011

1
پتوکی سٹی میں ڈاکو راج ایک ہی رات میں پانچ ڈکیتی کی وارداتیں
2
نرسنگ سکول قصور میں ناقص غذا اور پراپر رہائش و تحفظ نہ ملنے پر پتوکی، پھول نگر ، حبیب آباد و دیگر علاقوں کی درجنوں طلبائ کا پتوکی مین روڈ پر احتجاج
3
تحصیل پتوکی میں ڈاکو راج ،عوام میں خوف وہراس
4
حبیب آباد میں 4 مسلح ڈاکوئوں نے دوران ڈکیٹی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا
5
مسیحی برادری نے ہمیشہ سے پاکستان کی بقائ اور سلامتی کیلئے دعا کی ہے ‘کامران مائیکل
6
پتوکی چار مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر سپروائزر کولوٹ لیا
7
ڈی سی او ملک جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس
8
بلیک بیری کا بھارتی حکومت کو ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار
9
پتوکی:مختلف حادثات میں دو سالہ بچی سمیت دو افراد ہلاک
10
پھول نگر:دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تین افراد زخمی

پتوکی سٹی میں ڈاکو راج ایک ہی رات میں پانچ ڈکیتی کی وارداتیں

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پتوکی سٹی میں ڈاکو راج ایک ہی رات میں پانچ ڈکیتی کی وارداتیں ، پولیس مصروف تفتیش۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی محلہ کوٹ فضل دین کے رہائشی واپڈا ملازم محمد سلیم احمد کے گھر گزشتہ رات 15 مسلح ڈاکو آئے اور اہل خانہ کا یرغمال بنا کر 13 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ جبکہ پتوکی ناروکی ٹھٹہ کے رہائشی زمیندار محمد سلیمان کے گھر 12 مسلح ڈاکو پولیس کی وردیوں میں ملبوس آئے مزامت پر محمد سلیمان اور محمد شفیق کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا جبکہ پتوکی پرانی منڈی رورڈ پر پانچ مسلح داکوؤں نے خالد علی کی کار کو روک کر ان کی فیملی سے دس ہزار نقدی اور تین طولے طلائی زیورات اور دو موبائل چھین لئے جبکہ مقامی بنک کے باہر سے دو موٹر سائیکل سواروں نے مبشر علی سے پچاس ہزار نقدی اور ضروری کاغذات چھین لئے جبکہ  پتوکی الہی بخش ٹاون کے رہائشی مقبول عرف بھولی کے گھر چار مسلح ڈاکو آئے اور ہزاروں روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پتوکی تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔

نرسنگ سکول قصور میں ناقص غذا اور پراپر رہائش و تحفظ نہ ملنے پر پتوکی، پھول نگر ، حبیب آباد و دیگر علاقوں کی درجنوں طلبائ کا پتوکی مین روڈ پر احتجاج

توکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾نرسنگ سکول قصور میں ناقص غذا اور پراپر رہائش و تحفظ نہ ملنے پر پتوکی، پھول نگر ، حبیب آباد و دیگر علاقوں کی درجنوں طلبائ کا پتوکی مین روڈ پر احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی حبیب آبا اور پھول نگر کی درجنوں طلبا ئ نے پتوکی مین روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ قصور نرسنگ سکول میں سو سے زائد طلبائ کو صرف ایک کلو دال میں کھانا دیا جاتا ہے ناقص کھانا ہونے کی وجہ سے متعدد طلبائ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جو کھانا دیا جاتا ہے وہ غیر مصالحہ جات ہوتا ہے اور مناسب رہائش و تحفظ نہ ہونے سے بہت سی طلبائ بے راہ راوی کا شکار ہوچکی ہیں۔ انتظامیاں ہر ماں کھانے کی مد میں ہزاروں روپے وصول کرتی ہے لیکن کھانا قیدیوں سے بھی بتر دیا جاتا ہے اس صورت حال سے نہ صرف تعلیمی نقصان ہو رہا ہے بلکہ طلبائ زہینی مریض بنتی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں جب پرنسپل نرسنگ سکول قصور تابندہ رانی سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کا بجٹ بہت کم ہے جس وجہ سے طلبائ کو خوراک اور رہائش کے مسائل کا سامنا ہے۔ اس پر طلبا ئ نے نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سیفوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

تحصیل پتوکی میں ڈاکو راج ،عوام میں خوف وہراس

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام ﴾  تحصیل پتوکی میں ڈاکو راج ،عوام میں خوف وہراس ،گائوں کا کنکشن کاٹ کر ڈاکوئوں نے ڈکیٹی کے دوران تشدد کر کے ہڈیاں توڑ دی،پولیس کا مقدمہ درج کرنے میں لیت ولیل سوشل لیڈرکی قیادت میں متا ثرین کا بھوک ہڑتالی دھرنا تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی جمبر کے گا ئوں جلے سہارن کے سے ملحقہ آبادی ،،دیوکی ،، میں گزشتہ رات ایک بجے 12مسلح نقاب پوش ڈٓکو بیرون ملک سے آئے حاجی جعفر حسین بھٹی کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہو گئے گھر والوں کو گن پوائنٹ پر یع غما ل بنا کر 50 تولے ظلائی زیورات ،50ہزار کی نقدی ، 12کمبل ،استریاں اور متعدد موبائل لوٹ لیئے ،کانوں سے طلائی بالیاں اتارنے میں دیر ہونے پر ڈاکوئوں نے جعفر کی بوڑی والدہ حاجن کریماں بی بی کے کان پھاڑ دیئے رائفل کے بٹ مار مار کر جعفر کی بہن کا سر پھاڑ دیا اور اس کے بھائی کا با زو تو ڑ دیا اور جا تے وقت زخمی کو اپنے ساتھ گائوں کے یعقوب نامی شخص کے گھر لے جا کر اس سے آواز دلوائی کہ دروازہ کھولو کے پولیس آئی ہے آپ کے گھر نا جائز اسلحہ کی تلاشی لینی ہے ْْمگر جب یعقوب نامی شخص نے کھڑکی کھول کر دیکھا کہ آواز دینے والے مغوی لے ہاتھ پیچھے باندھے ہوئے تھے یہ دیکھ کر یعقوب سمجھ گیا کہ پولیس نہیں ڈاکو ہیں تو اس نے شو ر کرنا شروع کر دیا ایک ڈاکو کو یعقوب کے بیٹے نے پیچھے سے پکڑ لیا تو دوسرے ڈاکو ئوں نے اسے مار مار لہولہان کر دیا اور اپنے ساتھی کو چھڑوا کر ہوائی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے پولیس کو بر وقت اطلاع دینے باوجود اگلے دن 1 بجے تک نہ پہنچ سکی متا ثرہ خاندان کے درجنوں افراد نے عوام دوست سوشل لیڈر حکیم زادہ سلیم منور چیئر مین ملیہ مفادات مشترکہ مشن پاکستان کی قیادت میں حصول انصاف کی خاطر پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور وزیر اعلی سے فوری کا روائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

حبیب آباد میں 4 مسلح ڈاکوئوں نے دوران ڈکیٹی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام ﴾   حبیب آباد میں 4 مسلح ڈاکوئوں نے دوران ڈکیٹی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کا ر وائی شروع   کر دی تفصیلا  ت کے مطابق گزشتہ روز حبیب آبا د میں4 نامعلوم مسلح ڈاکو احمد علی کے گھر میں دیواریں پھلانگ کر داخل ہوگئے دوران ڈکیٹی مزاہمت کرنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے احمد علی کو ہلاک کر دیا تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کا روائی شروع کر دی ۔

مسیحی برادری نے ہمیشہ سے پاکستان کی بقائ اور سلامتی کیلئے دعا کی ہے ‘کامران مائیکل

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور کامران مائیکل نے کہا ہے کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ سے پاکستان کی بقائ اور سلامتی کیلئے دعا کی ہے اور ملک کی خیر خواہ رہی ہے ‘تحریک پاکستان سے لیکر آج تک مسیحی برادری نے حکومت کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ملک کی سالمیت کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع کونسل ہال قصور میںبامنی والا کے 71 رہائشیوں میں 3‘3ہزار روپے کے چیک بسلسلہ ’’کرسمس پیکج ‘‘تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کے کوارڈینیٹر خواجہ عمران نذیر ‘مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے رہنما خادم قصوری ‘مبشر نواز ‘ممبر امن کمیٹی و صدر اقلیتی ونگ مسلم لیگ ﴿ن﴾ قصور یوسف سوداگر ‘جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ اکرم اسحاق ‘نائب صدور سردار سندھو‘جج سراج ‘ڈی ڈی او آر قصور محمد زمان جونیجواورعیسائی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ کامران مائیکل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت مسیحی برادری کیساتھ امن بھائی چارے کی فضا کو بحال رکھنے کی روایت پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں شہبازشریف کا پیغام ہے کہ آئندہ اقلیت کی تعریف مذہب کی بنیاد نہیں بلکہ جو لوگ ملک کی سلامتی اور بقائ چاہتے ہیں وہ اکثریت تصور کئے جائینگے اور جو ملک دشمن عناصر اور ملک میں دہشتگردی پھیلانے والے ہیں اقلیت تصور کئے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے مسیحی بھائیوں کو ملک کی ترقی اور خطے میں امن برقرار رکھنے کیلئے ہمیشہ شانہ بشانہ رکھنا چاہتی ہے ۔ تقریب کے آکر میں صوبائی وزیر کامران مائیکل اور خواجہ عمران نذیر نے 71مسیحیوں میں چیک تقسیم کئے ۔

پتوکی چار مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر سپروائزر کولوٹ لیا

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پتوکی چار مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر سپروائزر سے 58ہزار نقدی، موبائل فون اور ضروری کاغذات چھین لئے۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی ملانوالہ کا رہائشی محمد یٰسین مقامی بنک سے 58ہزار روپے لے کر گھر جا رہا تھا کہ کالج روڈ پر چار نا معلوم مسلح ڈاکو ؤں نے گن پوائنٹ پر اسکی موٹر سائیکل کو روکا اور اس سے 58ہزار نقدی موبائل فون اور ضروری کاغذات چھین لئے۔ تھانہ سٹی پتوکی نے تحریری درخواست پر کارروائی شروع کر دی۔

ڈی سی او ملک جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان کی زیر صدارت گزشتہ روز ڈی سی او کمی ٹی روم میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈی او آر شجاع قطب بھٹی ‘ڈی او انٹر پرائزر عبدالقدوس طور ‘ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مسز تابندہ امجد ‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم رندھاوا ‘ٹی او آر شیخ انور ‘سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ‘ڈپٹی ڈی او مارکیٹ کمیٹی ‘ڈی ڈی او لائیو سٹاک ‘ڈی ایف سی ‘انجمن تاجران کے عہدیداران اور صارفین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ڈی سی او ملک جہانزیب اعوان نے جن اشیائے خوردو نوش کے ریٹ مقرر کئے وہ یہ ہیں ۔ دودھ 40روپے فی کلو‘دہی 45روپے فی کلو ‘آٹا560سے 575روپے فی 20کلو کا تھیلا ‘ باسمتی چاول درجہ اول 72سے 80روپے فی کلو ‘دال چنا 64روپے فی کلو ‘دال مسور97سے 110روپے فی کلو ‘دال ماش 147سے 150روپے فی کلو ‘دال مونگ 120سے 130روپے ‘بیسن 68روپے فی کلو ‘گوشت بڑا 170فی کلو اور چھوٹا گوشت 310روپے فی کلو ‘چینی کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر ‘نان 5روپے100گرام اور روٹی100گرام 4روپے مقرر کی گئی ہیں ۔ڈی سی او ملک جہانزیب اعوان نے تاجران سے اپیل کی کہ ملاوٹ سے پاک اور صاف ستھری اشیائ فروخت کریں اور زیادہ سے زیادہ عوام سے تعاون اور منافع کی شرح کم سے کم وصول کریں ۔

بلیک بیری کا بھارتی حکومت کو ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار

بلیک بیر ی موبائیل ٹیلی فون بنانے والے کینیڈا کے ادارے ریسرچ ان موشن نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ بھارت کے سیکیورٹی اہلکاروں کو کارپوریٹ میل سروس کے ڈیٹا تک رسائی نہیں دی جاسکتی ۔بھارت نے ریسرچ ان موشن کو اس ماہ کے آخر تک ایسا کوئی طریقہ کار وضع کر نے کے لیے کہا تھا جس کے تحت سیکیورٹی فورسزبلیک بیر ی کے ڈیٹا تک رسائی حاصل حاصل کر سکیں وگرنہ اس سروس کو بند کر نا پڑے گا ۔ریسر چ ان موشن کے سنیئر ایگزیکٹورابرٹ کرونے کہا ہے ایسا کوئی طریقہ نہیںنکالا جا سکتا ۔نئی دہلی میں اخبار نویسوں سے گفتگو میں رابرٹ نے کہا ای میل سر وس کی کلید کا رپوریٹ اداروں کی ملکیت ہوتی ہے اس لیے کوئی طر یقہ نہیں نکالا جاسکتا کہ اس تک دوسروں کو رسائی ہو سکے ۔بھارت کا کہنا ہے دہشت گرد اس سروس کی مدد سے کاروائیاں کرسکتے ہیں۔اس ماہ کے شر وع میں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ ریسر چ ان موشن نے بھارت کو بلیک بیری کی انسٹنٹ میسجنگ سر وس کو مانیٹر کر نے کاطر یقہ بتا دیا ہے تاہم رابرٹ کرو نے کہا بلیک بیری کی کارپوریٹ ای میل سروس ایک ایسا معاملہ ہے جس کا صنعت کی بنیاد پر حل تلاش کیا جانا چاہیے۔

پتوکی:مختلف حادثات میں دو سالہ بچی سمیت دو افراد ہلاک

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾مختلف حادثات میں دو سالہ بچی سمیت دو افراد ہلاک تفصیلات کے مطابق کاشف چوک رہائشی دو سالہ نائیلہ اہنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ تیز رفتار کیری ڈبہ نے بچی کو کچل کر ہلاک کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کر دی جبکہ ایک اور واقع میں ملتان روڈ پتوکی کہنہ چوک پر ایک نامعلوم شخص گاڑی تلے آکر ہلاک ہو گیا۔ پولیس تھانہ سٹی پتوکی مصروف تفتیش ہے

پھول نگر:دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تین افراد زخمی

پھولنگر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تین افراد زخمی، تھانہ پولیس پھولنگر نے کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق پھولنگر رانا نکو اور رانا خالد کے گرپوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا طول پکڑ گیا۔ جس کے نتیجے میں رانا خالد، رانا منور اور رانا نعیم فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور ریفر کر دیا گیا۔ تھانہ پولیس پھولنگر نے کارروائی شروع کر دی۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive