Archive - January 21, 2011

1
…بڑ ے ہمارے بھوکے بھوت تھے اور ہم
2
نویں کلاس کی طالبہ نا معلوم افراد اغوا کر کے لے گئے
3
تین نامعلوم ڈاکؤ گن پوائنٹ پر سپر سٹور سے ہزاروں روپے کی نقدی او موبائل چھین کر فرار

…بڑ ے ہمارے بھوکے بھوت تھے اور ہم

ملائشیا میں چینی نسل کے افراد نے بھوکے بھوتوں کا تہوارمنا یا۔ چینی نسل کے افراد میں اگست خاص اہمیت رکھتا ہے ۔ وہ اسے بزرگوں کی یادگار کے طور پر مناتے ہیں۔ چینی باشندوں کا ماننا ہے کہ اگست میں جہنم کا دروازہ کھلنے بھوت زمین پر آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بیماریاں اور پریشانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ وہ بھوتوں کو لذیذ کھانوںمیں پھل اور بہترین مشروبات پیش کرتے ہیںتاکہ بھوت انسانوں کو پریشان نہ کریں۔ رواں سال فیسٹول کیلئے کوالا لمپور کے مضافات میں بھوتوں کے دیوتا کا 36 فٹ اونچا پتلا بنایا گیا تھا جسے تحفے پیش کیے گئے۔ روایت کے مطابق پتلے کو فیسٹول کے اختتام پر جلا دیا جا تا ہے ۔

نویں کلاس کی طالبہ نا معلوم افراد اغوا کر کے لے گئے

توکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾نویں کلاس کی طالبہ نا معلوم افراد اغوا کر کے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پتوکی کے نواحی گاؤں کی رہائشی رضیہ بی بی کی جواں سالہ بیٹی﴿د﴾ جو نویں کلاس کی طالبہ ہے اور ٹیویشن کے لیے آکسفورڈآکیڈمی پتوکی آئی اور نا معلوم افراد سفید کار میں بیٹھا کر غائب ہوگئے۔ تھانہ سٹی پتوکی نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی تا حال طالبہ کو ابھی تک باز یاب نہ کروایا جا سکا۔

تین نامعلوم ڈاکؤ گن پوائنٹ پر سپر سٹور سے ہزاروں روپے کی نقدی او موبائل چھین کر فرار

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾تین نامعلوم ڈاکؤ گن پوائنٹ پر سپر سٹور سے ہزاروں روپے کی نقدی او موبائل چھین کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق شادمان کالونی پتوکی میں گزشتہ روز حافظ جی سپر سٹورکے مالک حاجی بشیر اور ایک گاہک سے گن پوائنٹ پرتین ڈاکوؤں نے 25200اور چار موبائل چھین کر بغیر نمبر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ تھانہ سٹی پتوکی نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive