Archive - February 2011

1
قیدیوں کی اصلاح کے لیے پہلے خود کو درست کرنا ہوگا
2
پھول نگر راجباہ جنڈوالاکی کھال تنظیم کے الیکشن میں رانا حیات خاں گروپ کا پینل بلا مقابلہ منتخب
3
4
Live! World Cup 2011
5
انتظامیہ کی ملی بھگت سے نو سر بازوں نے موٹر سائیکل لکی کمیٹیوں کی آڑ میں سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا
6
پتوکی:2 منشیات فروش شراب کی بھاری مقدار سمیت گرفتار
7
تحصیل پتوکی میں مڈل سٹینڈرڈ کا سائنس اور عربی کا پرچہ ایک دن قبل آوٹ
8
لکی کمیٹی کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج دو افراد گرفتار
9
تیز رفتارٹریکٹر کی زرد میں آکر شہری ہلاک ڈرائیور موقع سے فرار
10
پتوکی:سیل شدہ کلینک کھولنے پر دو عطائی ڈاکٹروں کے خلا ف مقدمات درج

قیدیوں کی اصلاح کے لیے پہلے خود کو درست کرنا ہوگا

قصور﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾قیدیوں کی اصلاح کے لیے پہلے خود کو درست کرنا ہوگا۔کرپٹ اور نااہل اہلکاروں کو برداشت نہیں کروںگا۔ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور محمد فاروق لودھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک جیل میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے اندرونی حصہ کھنڈرات کا منظر پیش کرتا ہے ۔قیدی بیرکیں۔راستے تو خراب ہیں ہی مسجدکی ناگفتہ بہ حالت دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں ترقیاتی کام ان کی اولین ترجیعی ہے۔جن پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔چند نا اہل اور کرپٹ اہلکاروں کی وجہ سے محکمہ بدنام ہے۔جیل کے نظام کو درست کرنے کے لیے ایسے اہلکاروں کا محاسبہ از حد زروری ہے۔جس پر کام جاری ہے۔

پھول نگر راجباہ جنڈوالاکی کھال تنظیم کے الیکشن میں رانا حیات خاں گروپ کا پینل بلا مقابلہ منتخب

پھول نگر﴿تحصیل رپورٹر﴾پھول نگر راجباہ جنڈوالاکی کھال تنظیم کے الیکشن میں رانا حیات خاں گروپ کا پینل بلا مقابلہ منتخب مخالف گروپ میںسے کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے سب کو کامیابی مبارک ہو۔مجھ سے جہاں تک ہو سکا کاشتکاروں کی خدمت کرتا رہوں گارانا حیات خان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اریگیشن سب ڈویژن بلوکی میں اختر آباد 1-A/L۔جنڈ والا راجباہ کی ایگزیکٹیو باڈی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جس میں رانا حیات خاں گروپ کی طرف سے صدر حاجی غلام محمد نائب صدر شبیر احمد خاںجنرل سیکرٹری رانا وحید فنانس سیکرٹری چوہدری لیاقت علی اور ممبران کے لئے رانا عبدالرحمن ۔رانا کلیم ۔بشیر احمد ۔محمد یسین۔عبدالستار اور وارث گجر نے مینجر پیڈا طاہر رحیم کو اپنے کاغذات جمع کروائے جبکہ ان کے مد مقابل کسی بھی گروپ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص نے اپنے کاغذات جمع نہ کروائے اور اس طرح یہ پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا۔بعد ازاں ہیڈ بلوکی پر منتخب ممبران اور شیر گڑھ کے گردو نواح سے آئے ہوئے افراد سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلع ناظم قصور رانا محمد حیات خان نے کہا کہ آج کے پینل کی بلا مقابلہ جیت میں سب افراد کی محنت اور لگن شامل ہے اس لئے سب کو یہ کامیابی مبارک ہو۔اس سے قبل ہونے والے الیکشن میں مخالف گروپ کے خلاف ہمارے پینل کا برابر ہونا بھی جیت کے مترادف ہے میرے دروازے علاقہ کے کسانوں کی فراح و بہبود کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔جن کی بہتری کے لئے مجھ سے جو کچھ ہو سکا میں کروں گااور بعد میں انہوں نے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

پھول نگر﴿تحصیل رپورٹر﴾پھول نگر راجباہ جنڈوالاکی کھال تنظیم کے الیکشن میں رانا حیات خاں گروپ کا پینل بلا مقابلہ منتخب مخالف گروپ میں سے کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے سب کو کامیابی مبارک ہو۔مجھ سے جہاں تک ہو سکا کاشتکاروں کی خدمت کرتا رہوں گارانا حیات خان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اریگیشن سب ڈویژن بلوکی میں اختر آباد 1-A/L۔جنڈ والا راجباہ کی ایگزیکٹیو باڈی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جس میں رانا حیات خاں گروپ کی طرف سے صدر حاجی غلام محمد نائب صدر شبیر احمد خاںجنرل سیکرٹری رانا وحید فنانس سیکرٹری چوہدری لیاقت علی اور ممبران کے لئے رانا عبدالرحمن ۔رانا کلیم ۔بشیر احمد ۔محمد یسین۔عبدالستار اور وارث گجر نے مینجر پیڈا طاہر رحیم کو اپنے کاغذات جمع کروائے جبکہ ان کے مد مقابل کسی بھی گروپ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص نے اپنے کاغذات جمع نہ کروائے اور اس طرح یہ پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا۔بعد ازاں ہیڈ بلوکی پر منتخب ممبران اور شیر گڑھ کے گردو نواح سے آئے ہوئے افراد سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلع ناظم قصور رانا محمد حیات خان نے کہا کہ آج کے پینل کی بلا مقابلہ جیت میں سب افراد کی محنت اور لگن شامل ہے اس لئے سب کو یہ کامیابی مبارک ہو۔اس سے قبل ہونے والے الیکشن میں مخالف گروپ کے خلاف ہمارے پینل کا برابر ہونا بھی جیت کے مترادف ہے میرے دروازے علاقہ کے کسانوں کی فراح و بہبود کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔جن کی بہتری کے لئے مجھ سے جو کچھ ہو سکا میں کروں گااور بعد میں انہوں نے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

Live! World Cup 2011

Watch live Match from merapattoki.com

ICC Cricket World Cup, 3rd Match, Group A: Sri Lanka v Canada at Hambantota, Feb 20, 2011

Sri Lanka 332/7 (50 ov)
Canada 122 (36.5 ov)
Sri Lanka won by 210 runs

ICC Cricket World Cup, 4th Match, Group A: Australia v Zimbabwe at Ahmedabad, Feb 21, 2011

Australia 262/6 (50 ov)
Zimbabwe 171 (46.2 ov)
Australia won by 91 runs

ICC Cricket World Cup, 5th Match, Group B: England v Netherlands at Nagpur, Feb 22, 2011

Netherlands 292/6 (50 ov)
England 296/4 (48.4 ov)
England won by 6 wickets (with 8 balls remaining

ICC Cricket World Cup – 6th match, Group A
Kenya v Pakistan
Pakistan won by 205 runs

ICC Cricket World Cup, 7th Match, Group B: South Africa v West Indies at Delhi, Feb 24, 2011

West Indies 222 (47.3 ov)
South Africa 223/3 (42.5 ov)
South Africa won by 7 wickets (with 43 balls remaining)

ICC Cricket World Cup, 8th Match, Group A: Australia v New Zealand at Nagpur, Feb 25, 2011

New Zealand 206 (45.1 ov)
Australia 207/3 (34.0 ov)
Australia won by 7 wickets (with 96 balls remaining)

ICC Cricket World Cup, 9th Match, Group B: Bangladesh v Ireland at Dhaka, Feb 25,2011

Bangladesh 205 (49.2 ov)
Ireland 178/10 (45.0 ov)
Bangladesh won by 27 runs

ICC Cricket World Cup, 10th Match, Group A: Sri Lanka v Pakistan at Colombo (RPS), Feb 26, 2011

Pakistan 277/7 (50 ov)
Sri Lanka 266/9 (50.0 ov)
Pakistan won by 11 runs

ICC Cricket World Cup, 14th Match, Group A: Sri Lanka v Kenya at Colombo (RPS), Mar 1, 2011

Kenya 142 (43.4 ov)
Sri Lanka 146/1 (18.4 ov)
Sri Lanka won by 9 wickets (with 188 balls remaining)

ICC Cricket World Cup, 15th Match, Group B: England v Ireland at Bangalore, Mar 2, 2011

England 327/8 (50 ov)
Ireland 329/7 (49.1 ov)
Ireland won by 3 wickets (with 5 balls remaining)

ICC Cricket World Cup, 16th Match, Group B: Netherlands v South Africa at Mohali, Mar 3, 2011

South Africa 351/5 (50 ov)
Netherlands 120 (34.5 ov)
South Africa won by 231 runs

ICC Cricket World Cup, 17th Match, Group A: Canada v Pakistan at Colombo (RPS), Mar 3, 2011

Pakistan 184 (43 ov)
Canada 138 (42.5 ov)
Pakistan won by 46 runs

انتظامیہ کی ملی بھگت سے نو سر بازوں نے موٹر سائیکل لکی کمیٹیوں کی آڑ میں سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾انتظامیہ کی ملی بھگت سے نو سر بازوں نے موٹر سائیکل لکی کمیٹیوں کی آڑ میں سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا، عوامی ،سماجی،کاروباری اور مذہبی حلقوں نے انتظامیہ اور نو سر بازوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ارباب اختیار سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پتوکی میں نو سر بازوں نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے سادہ لوح اعوام کو لو ٹنا شروع کر دیا۔ لکی موٹر سائیکل والے لکی کمیٹی کے نام پر اعوام سے لاکھوں روپے لوٹ رہے ہیں۔ لکی کمیٹی والے ہر ماہ تقریباً 200 ممبر سے 1500 سے 2000روپے وصول کرتے ہیں اور یہ عمل 32ماہ چلتا ہے اور اس طرح نوسرباز عوام سے کڑورں روپے وصول کرتے ہیں اور ہر ماہ ہر ممبر کو ایک China کی موٹر سائیکل بزریعہ قرعہ اندازی دی جاتی ہے۔ اس مد میں ممبروں سے موٹر سائیکل کی اصل قیمت سے ڈبل قیمت وصول کی جاتی ہے ۔ اور انتظامیاںاپنا حصہ لینے کی وجہ سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔  اس سے قبل بھی نو سر باز لکی کمیٹی کی آڑ میں درجنوں سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کر چکے ہیں اس طرح یہاب دوبارہ نو سر بازوں نے انتظامیاں کی ملی بھگت سے پتوکی اور گردونواح میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ ہر ماہ عوام کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا جارہا ہے۔ انتظامیہ اپنے مخصوص حصہ کی حوض خاموش ہے۔ عوامی، سماجی، مذہبی اور کاروباری تنظیموں نے ان کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اس گھناؤنے کاروبار کو فوری بند کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پتوکی:2 منشیات فروش شراب کی بھاری مقدار سمیت گرفتار

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾دو منشیات فروش شراب کی بھاری مقدار سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو اطلاع ملی کہ مدینہ کالونی کا رہائشی مدثر شراب کی بھاری مقدار فروخت کرنے کے لئے لا رہا ہے جس پر پولیس نے ناکہ بندی کر کے لنڈا پھاٹک  پر مدثر کو 35 لیٹر شراب سمیت گرفتار کر لیا۔ اس طرح ہلہ چوک سے اللہ دتہ نامی شخص سے 15 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

تحصیل پتوکی میں مڈل سٹینڈرڈ کا سائنس اور عربی کا پرچہ ایک دن قبل آوٹ

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾تحصیل پتوکی میں مڈل سٹینڈرڈ کا سائنس اور عربی کا پرچہ ایک دن قبل آوٹ، تحصیل بھر کے طلبہ کا گورنمنٹ ہائی سکول کے سامنے انتظامیہ امتحانات کے خلاف شدید احتجاج، اور نیا پرچہ شفاف طریقے سے لینے کا مطا لبہ اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن10-02-2011 کو ہونے والا مڈل سٹینڈرڈ کا سائنس اور عربی کا پرچہ ایک دن قبل شہر کی فوٹو کاپی دوکانوں اور بک ڈپوؤں پر 20 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے طلبہ نے ایک دن پہلے سی سارا پرچہ حفظ کر لیا جس پر جن طلبائ کو پرچہ نہ ملا ان کی بڑی تعداد نے گورنمنٹ ہائی سکول پتوکی کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقع تحصیل پتوکی کی انتظامیہ امتحانات کی وجہ سے ہوا ہے جن طلبائ نے سارا سال محنت کی ہے ان کا پرچہ اتنا اچھا نہیں ہوا لیکن جو پرائیویٹ سکول کے بچے ہیں ان کو پیپرز ملنے پر تمام سینٹرز آدھے گھنٹے بعد خالی ہو گئے یہ ذھین طلبائ کے ساتھ بڑی سخت زیادتی ہے۔ مزید طلبائ نہ کہا کہ سائنس اور عربی کا یہ پرچہ ملتوی کر کے نیا پرچہ شفاف طریقے سے لیا جائے۔ جب اس سلسلے میں میرا پتوکی ویب ٹیم نے انچارج امتحانات تحصیل پتوکی رانا اقبال سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ہمیں جمبر کلاں کے سکول کا سٹاف معطل کر کے نیا سٹاف لگایا ہے۔

لکی کمیٹی کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج دو افراد گرفتار

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾لکی کمیٹی کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج دو افراد گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی نے لکی پاک کمیٹی، المغل کمیٹی اور الوصف لکی کمیٹی موٹر سائیکل کے دفاتر پر چھاپے مار کر دو ملزمان محمد اشرف اور رضا المصطفیٰ کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے ہزاروں روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔S.H.O تھانہ سٹی پتوکی کے مطابق ہم مزید چھاپے مار رہے ہیں۔

تیز رفتارٹریکٹر کی زرد میں آکر شہری ہلاک ڈرائیور موقع سے فرار

وکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾تیز رفتارٹریکٹر کی زرد میں آکر شہری ہلاک ڈرائیور موقع سے فرار، تھانہ سٹی پتوکی نے مقدمہ درج کر کے نعش ورثا کے حوالے کر دی ۔ تفصیلاے کے مطابق پتوکی پرانی منڈی کا رہائشی محمد منشائ اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ہلہ چوک میں تیز رفتار ٹریکٹر کی رز میں آکر ہلاک ہو گیا۔ تھانہ سٹی پتوکی نے ٹریکٹر نمبری KSS-1212کو قبضہ میں لے کر نو معلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے نعش ورثا کے حوالے کر دی۔

پتوکی:سیل شدہ کلینک کھولنے پر دو عطائی ڈاکٹروں کے خلا ف مقدمات درج

پتو کی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ ڈرگ انسپکٹر نے سیل شدہ کلینک کھولنے پر دو عطائی ڈاکٹروں کے خلا ف مقدمات درج کروا دیے تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز ڈرگ انسپکٹر پتوکی رانا متین کو اطلاع ملی کہ بھا ئیکوٹ کے رہا ئشی عطا ئی ڈاکٹر اسلام غیر قانونی طور پر عرصہ دراز سے نارو کی ٹھٹھہ میں کلینک چلا رہا ہے اسی طرح کانی ویرڈ میں بھی عطائی ڈاکٹر امتیاز غیر قانونی طور پر کلینک چلا رہا ہے ڈرگ انسپکٹر نے ریڈ کر کے دونو ں کلینک سیل کر دیئے مگر عطا ئی ڈاکٹروں نے اگلے روز سیلیں توڑ کر دوبارہ کلینک چلا نا شروع کر دیے جس پر ڈرگ انسپکٹر نے ان دونو ں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف تھا نہ سٹی پتوکی میں مقدما ت درج کروا کر ضروری کا ر وائی شروع کر دی ہے ۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive