Archive - March 2011

1
لڑکی پیدا ہونے پر شوہر نے بیو ی کو تشدد کر کے قتل کر دیا
2
پانچ مسلح ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے کار اور نقدی فون چھین لیا
3
جرائم پیشیہ افراد نے منشیات فروخت کرنے پر نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے ذخمی کر دیا
4
زمیندار کے گھر پولیس کا دھاوا، خواتین ہر شدید تشدد کا نشانہ
5
پاکستان اور انڈیا کی جنگ کچھ گھنٹوں میں، فوج میدان میں آمنے سامنے تیارعوام میں خوف و ہراس
6
پاک انڈیا سیمی فائنل کی بڑی سکرین کی تیاریاں جاری سمی اللہ صابر
7
تیز رفتار کار کی ٹکر سے35 سالہ سائیکل سوار نوجوان ہلاک
8
مسیحی خاندان کا اسلام قبول
9
قرآن پاک کی بے حرمتی اور ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف مذہبی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی ریلی ن
10
پتوکی: شہر بھر میں امریکی پادری کے خلاف ہڑتال

لڑکی پیدا ہونے پر شوہر نے بیو ی کو تشدد کر کے قتل کر دیا

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾لڑکی پیدا ہونے پر شوہر نے بیو ی کو تشدد کر کے قتل کر دیا، میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملانوالہ کی رہائشی خاتون انعم نیاز کے ہاں لڑکی کی پیدائش ہوئی جسکا خاتون کے شوہر اعجاز احمد کو رنج تھا۔ اعجاز احمد اور اسکے گھر والوں نے خاتون کا گلہ دبا کر قتل کر دیا لڑکی کی بہن نے شک گزرنے پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو میڈیکل کروانے کی درخواست دی میڈیکل رپورٹ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

پانچ مسلح ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے کار اور نقدی فون چھین لیا

رینالہ خورد﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پانچ مسلح ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے کار اور نقدی فون چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد کا رہائشی ڈرائیور ہنڈا نمبری7176/LEP میں شیر گڑھ سے حبیب آباد کی جانب آرہاتھا کہ گڑھا گاؤں کے قریب پانچ مسلح ڈاکوؤں نے سڑک کے درمیان چار پائی رکھ کر گارڑی رکوائی اور اسلحہ کے زور پر گاڑیہ میں بیٹھ گئے ڈرائیور کو یر غمال بنا لیا اور ننکانہ کے قریب 19400 روپے اور موبائل چھین لئے اور فرار ہوگئے۔ تھانہ صدر پتوکی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی

جرائم پیشیہ افراد نے منشیات فروخت کرنے پر نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے ذخمی کر دیا

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾جرائم پیشیہ افراد نے منشیات فروخت کرنے پر نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے ذخمی کر دیا۔ تگصیلات کے مطابق محلہ ملک پورہ کی گلی نمبر6 میں امین، نوید اور سونیا لنگڑی و غیرہ منشیات کا کاروبار کرتے ہیں اہل محلہ کے نوجوان وامر سہیل نے منشیات فروخت کرنے سے منع کیا تو منشیات فروشوں نے نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے ذخمی کر دیا۔ تھانہ سٹی پتوکی نے مقدمہ درج کر لیا

زمیندار کے گھر پولیس کا دھاوا، خواتین ہر شدید تشدد کا نشانہ

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾زمیندار کے گھر پولیس کا دھاوا، خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تین روز حبس بے جا میں رکھنے کے بعد تین لاکھ17 ہزار روپے لے کر چگورڈ دیا۔S.P قصور حشمت کمال نے میڈیکل رپورٹ کے بعد انکوئری شروع کر دی اہل خانہ اور درجنوں افراد کا تحصیل کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی فاؤں فتح والا کے رہائشی زمیندار محمد زبیر صابر کے گھر S.H.O پھول نگر حسن رضا بٹ ہمراہ دیگر اہلکار آئے اور کہا کہ ہم منشیات فروش کو تلاش کر رہے ہیں جس پر اہل خانہ نے گھر کی تلاشی دی لیکن غسن رضا بٹ نے اہلکاروں کو کہا کہ ان کو اٹھا لو اور تھانے لے چلو جس کے بعد تگانے میں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد محمد زبیر صابر اور خواتین کو حوالات میں بند کر دیا۔ تین روز غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھنے کے بعد تین لاکھ17 ہزار روپے لے کر چھورڈ دیا۔S.P قصور حشمت کمال نے میڈیکل رپورٹ کے بعد انکوئری شروع ۔۔

پاکستان اور انڈیا کی جنگ کچھ گھنٹوں میں، فوج میدان میں آمنے سامنے تیارعوام میں خوف و ہراس

پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام)پاکستان اور انڈیا کی جنگ کچھ گھنٹوں میں، فوج میدان میں آمنے سامنے تیارعوام میں خوف و ہراس۔ فوجیں میدان میں آمنے سامنے مقابلہ کرنے کئے لیے تیار۔پاکستانی اعوام کی اپنی فوج کے لئے دعائیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا ئ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا اور اہم اور تاریخی میچ کل شروع ہو گا۔ اس میچ پرپتوکی میں لاکھوں کو جوا لگ چکا ہے۔اور مزید جوائ لگنے کا قوی امکان۔ ساتھ ساتھ لوگوں میں جوش و خروش بھی پایا جاتا ہے۔ پتوکی اعوام کا اپنی قومی کرکٹ فوج کے لئے دعائیں۔اور امید ظاہرکی ہے کی پاکستانی فوج انشائ اللہ انڈین فوج کو  موہالی گراونڈ میں شکست سے دو چار کرے گی اور پاکستان کا جنڈا گاڑھے گی۔ پاکستانی ٹیم انڈیا کو ہرا کر فائنل میں پہنئے گی اور فائنل جیت کر ورلڈ کپ ساتھ لائے گی۔

پاک انڈیا سیمی فائنل کی بڑی سکرین کی تیاریاں جاری سمی اللہ صابر

چونیاں (میرا پتوکی ڈاٹ کام)پیراڈیئز کالج آف کامرس کے  نے پریس کانفرنس کرتے ہویے کہا کے انشاءاللہ پاکستان فتح سی ہمکنار ہو گا اور چونیاں میں میچچ بڑی سکرین پر دیکھایا جائے گا کل پاکستن کی جیت کا جشن منایا جائے گا 18کروڈ پاکستانیوں کی دعاوں پاکستانی تیم کے ساتھ ہے شاہد آفری عمران خان کی طرح ورلڈ کپ پاکستان لائے گا ان کے ساتھ احمد علی رضا راجو خافظ طاہر مسعود، طلال خان،ٹیچنگ سٹاف بھی ساتھ تھے

تیز رفتار کار کی ٹکر سے35 سالہ سائیکل سوار نوجوان ہلاک

پھول نگر(میرا پتوکی ڈاٹ کام)پھول نگرتیز رفتار کار کی ٹکر سے35 سالہ سائیکل سوار نوجوان ہلاک ۔ ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں گھمن کی کا رہائشی 35 سالہ شمیر اپنی سائیکل پر گائوں سے پھول نگر کی طرف آ رہا تھا جب وہ پھول نگر بائی پاس کراس کرنے لگا تو تیز رفتار کار نمبر LWJ7869 کے نامعلوم ڈرائیور نے اُسے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا ۔نا معلوم ڈرائیور کار موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مسیحی خاندان کا اسلام قبول

قصور﴿ میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ پاکستان رینجرز 87ونگ قصورمیں مسیحی خاندان نے اسلام قبول کر لیا۔مسلمان ہونے والے خاندان کے لئے دینی تعلیم کے خصوصی بندو بست کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ونگ کمانڈر کرنل فرخ ستار مان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسلام قبول کرنے والے خاندان نے کہااسلام حقیقی معنوںمیں سچا مذہب ہے جو زندگی گزارنے کے تمام اْصولوں کے ساتھ ساتھ آخرت سنوارنے کا راستہ بھی دیتا ہے۔ اسلام قبول کرنے والے خاندان نیمیڈیا کے سامنے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی سچائی اور عظمت کو جان کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔تفصیلات کے مطابق قصور میں 87 ونگ رینجر گنڈا سنگھ والا میں عرصہ نو سال سے کام کرنے والا افضل مسیح اپنے بیوی نصرت بی بی اور تین بیٹوں دانیال مسیح، دانش مسیح اور ریحان مسیح کے ساتھ دین اسلام سے متاثر ہو کر 87 ونگ کمانڈر کرنل فرخ ستار مان ، آفیسرز ، انسپکٹرز ، اور ونگ کے جوانوں کے سامنے قاری محمد شکیل کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا۔ اب اس خاندان کے نام تبدیل ہو کر محمد افضل ، نصرت بی بی۔ محمد دانیال ، محمد دانش، اور محمد ریحان رکھ لئے ہیں ۔ محمد افضل اور اس کے اہل خانہ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ہم اسلام کا بنیادی علم حاصل کر کے قرآن کی تعلیم بھی حاصل کریں گے اور سچے دین اسلام کے اْصولوں اور نبی کریمö کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق زندگی گزاریں گے ۔ ونگ کمانڈر نے قاری محمد شکیل کو حکم دیا ہے کہ ان کو قرآن پاک کی تعلیم دیں اور نماز سکھائیں ۔ محمد افضل اور اس کے اہل خانہ قرآن پاک اور دین کی بنیادی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔

قرآن پاک کی بے حرمتی اور ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف مذہبی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی ریلی ن

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾قرآن پاک کی بے حرمتی اور ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف مذہبی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو اسٹیشن چوک سے مینارِ رضا سے ہوتی ہوئی ھلہ چوک میں جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ کچری چوک میں ریلی سے سجاد فاروق، قاری محمد حسین، میاں اکرم جاوید، قاری شاہد جاوید، علامہ محمد بخش آفریدی، رانا ممتاز صدر انجمن تاجران نے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی بد ترین دہشت گردی ہے امریکی ریاست فلوریڈا میں قرآن پاک کو نذرِ آتش کرنے سے امریکہ میں مذہب کی آزادی کا پول کھل گیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ روا داری کا پرچار کرنے والی عالمی قوت کے منہ پر تھپڑ ہے ایسے واقعات مذہبی شدت پسندوں کے مفادات کو ہوا دے رہے ہیں انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے احتجاج کے ساتھ ساتھ عالمی اداروں سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مدد طلب کی جائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہو سکیں۔ ریلی میں باؤ شیخ محمد ایوب ، سیٹھ محمد ایوب، سینئیر محافیوں سعید احمد طاہر، محمد جاوید سہوترا، شیخ فاروق احمد، شاہد قیوم ٹیپو، راؤ غلام مصطفےٰ، اصغر ساقی، شاہد جاوید، عمران حسین، حاجی ارشد، ملک شفیق، یاسر ہاؤ، وسیم نذر ، محمد نوید بھٹی کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

پتوکی: شہر بھر میں امریکی پادری کے خلاف ہڑتال

توکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ امریکی پادری کی طرف سے قرآن پاک کو جلانے کے خلاف ملک بھر کی طرح پتوکی میں بھی تمام سنی جماعتیں مشترکہ طورپر احتجاجیمظاہرہ کریں گی احتجاجی ریلی کا آغاز نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد مینارِ رضا سے کیا جائے گاجس کی قیادت علامہ حافظ اشرف سعیدیودیگرعلمائِ کرام اور سنی جماعتوں کے قائدین کریں گے اس موقع پر سنی تحریک کے کارکنان بھر پور شرکت کریں ان خیالات کا اظہارسنی تحریک کے رہنما حافظ شاہد حسین نے سنی تحریک کے تحصیل آفس مین بازار فیصل کالونی پتوکی میں تحصیل ذمہ داران کے ایکاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رشید احمد چشتی،اختر قادری، ماجد بھٹی،راشد منہاس،ڈاکٹر ناصر ریاض،ندیم
قادری،شیر محمد اور تحصیل صدر حافظ شرافت بھٹی بھی موجود تھے حافظ شاہد نے کہا کہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے خبیث
پادری کے خلاف مسلم ممالک کے تمام حکمران مشترکہ طورپر کاروائی کریں اور اس خبیث کو امریکہ سے حاصل کرکے کیفر کردار
تک پہنچایا جائے#

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive