Archive - March 18, 2011

1
ریسکیو1122قصور نے سانپ کی ایمرجنسی کو ڈیل کر کے تاریخ میں ایک نیا نام بنا لیا
2
چینیوں نے زیر پانی دنیا کی تیز ترین ریل گاڑی کی سرنگ مکمل کر لی

ریسکیو1122قصور نے سانپ کی ایمرجنسی کو ڈیل کر کے تاریخ میں ایک نیا نام بنا لیا

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ریسکیو1122قصور نے نفیس کالونی میں ایک سانپ کی ایمرجنسی کو ڈیل کر کے قصور کی تاریخ میں ایک نیا نام بنا لیا ۔ ڈاکٹر احتشام مظہر ڈسٹرکٹ انچارج نے بتایا کہ ریسکیو1122قصور کو رات 11بجکر7 منٹ پر نفیس کالونی سے ایک کال موصول ہوئی کہ میجر محمد آصف کے گھر میں ایک سانپ داخل ہو گیا ہے جو کسی کی جان بھی لے سکتا ہے ۔ نوید مسعود چوہدری کمیونٹی سیفٹی آفیسر کی زیر نگرانی ریسکیو1122نے اپنے عملہ کو فوری طور پر مطولبہ ایریا میں بھیج کر نہ صرف سانپ کو وہاں سے نکال کر مارا بلکہ بہت سی قیمتی جانوں کے نقصان سے بچالیا ۔ ریسکیو1122نے 40منٹ کے آپریشن کے بعد سانپ کو موقع پر مار دیا ۔ جس پر اہل علاقہ نے ریسکیو1122کی بروقت آمد اور ریسکیو آپریشن کو دل کی گہرایوں سے سراہا۔

چینیوں نے زیر پانی دنیا کی تیز ترین ریل گاڑی کی سرنگ مکمل کر لی

چین نے اعلان کیاہے کہ اس نے دنیا کی تیز ترین ریل گاڑی کے لیے پانی کے اندر سرنگ مکمل کرلی ہے۔ایک یورپی ویب سائٹ کے مطابق 6.7 میل لمبا شیزیانگ ٹنل جنوبی چین کے صوبے گوانڈونگ میں پرل دریا کی 200 فٹ گہرائی میں واقع ہے جو 220 میل فی گھنٹہ ریل گاڑیوں کی رفتار کے لیے بنایاگیاہے۔پروجیکٹ مینیجر نے کہا کہ تعمیر کا کام نومبر 2007 ءمیں شروع ہوا اوراگلے سال ریل گاڑی چلائے جانے کاکام مکمل ہوجائے گا۔اس سرنگ کے باعث گوانگزہو اور ہانگ کانگ کے درمیان سفر آٹھ گھنٹے تک کم ہوجائے گا۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive