Archive - April 2011

1
پھول نگر میں نہ تو بجلی چوری رک سکتی ہے اور نہ ہی اوور بلنگ
2
محکمہ ایجوکیشن کے سینئر ریٹائرڈ ٹیچر اور چیرمین مینارٹی کونسل کے چیرمین کو دھمکیاں
3
الخیر ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام "صحافت کا مقدس پیشہ اور صحافیوں کا کردار" کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب
4
آئی جی پولیس پنجاب ، اعلیٰ حکام سے فی الفور مصالحتی کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ
5
پتوکی میں جگہ جگہ جوائ خانے ، منشیات کے اڈے اور قحبہ خانے قائم
6
تجاوزات کے نام پر تاجروں کے معاشی قتل کے خلاف مرکزی انجمن تاجران کی احتجاجی ریلی
7
پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
8
گورنر پنجاب سرداد لطیف خاں کھوسہ کا پتوکی ینیمل سائنسزیونیورسٹی میں تیسرے سالانہ تقسیمِ انعامات کی تقریب میں شرکت
9
پھولنگر:اکلوتے بیٹے نے چھرے کےوارسےماں باپ کی گردنیں تن سےجداکردیں
10
جمعیت علما پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ شبیر شاہ ہاشمی ﴿مرحوم﴾ کی پہلی سالانہ برسی

پھول نگر میں نہ تو بجلی چوری رک سکتی ہے اور نہ ہی اوور بلنگ

پھول نگر﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پھول نگر میں نہ تو بجلی چوری رک سکتی ہے اور نہ ہی اوور بلنگ۔ مجھ سے قبل یہاں تعینات سابقہ آفیسروں نے یہاں کے نظام کو اس قدر خراب کر دیا ہے جسے درست کرنے کے لیے ایک عرصہ چاہیے۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ پولیس کی کارکردگی اس معاملہ میں صفر ہے۔ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے بجلی چوری کے سوال پر SDO سب ڈویژن پھول نگر ملک سلیم الزماں کا صحافیوں کو جواب۔ محکمہ کے کرپٹ عملہ کی عیاشیوں کا بوجھ صارفین پر ڈالنا کہاں کا انصاف ہے شہری۔تفصیلات کے مطابق لیسکو ڈویژن پھول نگر میں میٹر ریڈر عملہ کی ملی بھگت سے باوثوق ذرائع کے مطابق 70فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے جبکہ صرف پھول نگر سب ڈویژن میں 36 فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے۔ میٹر انسپکٹر محمد اسلم کے مطابق بجلی چوری کروانے میں میٹر ریڈر عملہ نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ جب اس حوالہ سے صحافیوں نے SDO سب ڈویژن پھول نگر ملک سلیم الزماںسے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم تو بجلی چوروں کے خلاف صرف مقدمات ہی درج کروا سکتے ہیں مگر پولیس اس معاملہ میں کچھ نہیں کر رہی۔ مقدمات کے اندراج کے باوجود پولیس ان افراد کو پکڑتی نہیں بجلی چوری کیسے رکے۔ اپنے عملہ کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ملک سلیم الزماں نے کہا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران پھول نگر میں صارفین کو ریلیف دیا ہے۔ جتنے بجلی چوری کے مقدمات ان کے ہوتے ہوئے درج ہوئے ہیں اتنے کسی بھی سابقہ آفیسر کی تعیناتی کے دوران نہیں ہوئے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مٹھی گرم نہ کرنے پر کرپٹ محکمہ ملازمین نے ذاتی عداوت بناتے ہوئے ایک میٹر پر باپ سمیت اس کے چار بیٹوں پر علیحدہ علیحدہ بجلی چوری کے مقدمات درج کروا دیے جو کہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ جبکہ شہریوں نے کرپٹ میٹر ریڈر عملہ کی مبینہ کرپشن کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾محکمہ ایجوکیشن کے سینئر ریٹائرڈ ٹیچر اور چیرمین مینارٹی کونسل کے چیرمین گلزار قادر کو نامعلوم افراد کی طرف سے ٹیل فون پر عیسائیت کے پرچار کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں قانونی کاروائی کیلئے درخواست دے دی گئی ۔ مختلف مینارٹی رہنمائوں یونس صدیق اقلیتی تحصیل ممبر ، سرور حمید یونین کونسلر ، عارف مسیح سابقہ تحصیل کونسلر ، ساغر ندیم انگلش ٹیچر، سماجی رہنمائوں طالب رئوف مشبہ عمانو ایل نے وفاقی اقلیتی منسٹر شہباز بھٹی کے انجام کو سامنے رکھتے ہوئے گلزار قادر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی پر زور مذمت کی گئی اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ اور قانونی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

الخیر ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام "صحافت کا مقدس پیشہ اور صحافیوں کا کردار" کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾الخیر ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام “صحافت کا مقدس پیشہ اور صحافیوں کا کردار” کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب سے پتوکی پریس کلب ﴿رجسٹرڈ ﴾کے میڈیا انچارج شاہد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پتوکی پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی میں تھانے اور کچہری کلچر کی صحافت کی بھر پور مذمت کرتا ہے ہم پتوکی میں اعلیٰ صحافتی اقدار کے وارث ہیںصحافت کا مقصد لوگوں کے مسائل اور شکایات کو اجاگر کرنا ہے نام نہاد صحافتی صحافت کے مقدس پیشے کی آڑ میں لوگوں کو بلیک میل کر رہے ہیں او ر صحافتی روح کو مجروح کر رہے ہیں ۔ پتوکی پریس کلب کے تمام ممبران مثبت صحافت کے لئے پر عزم ہیں تمام معاشرتی برائیوں اور دوسرے مسائل کو حل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ صحافت کا مقدس پیشہ اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ صحافی کو ہر قسم کے حالات میں صرف سچ پر مبنی حقائق کو سامنے لانا چاہیے تمام صحافیوں کو چاہیے کہ وہ قلم کی عزت و حرمت کی سربلندی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

آئی جی پولیس پنجاب ، اعلیٰ حکام سے فی الفور مصالحتی کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ

پتوکی( میرا پتوکی ڈاٹ کام )چیرمین ملی مفادات مشترکہ مشن ہومن رائٹس آف ڈیفنس تحصیل پتوکی کی زیر قیادت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بنائی گئی مصالحتی کمیٹی کے غلط فیصلوں پر دونوں تنظیموں کے علاوہ درجنوں افراد کا پریس کلب روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ۔ آئی جی پولیس پنجاب ، اعلیٰ حکام سے فی الفور مصالحتی کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ چیرمین مصالحتی کمیٹی حاجی ایوب کو چند نام نہاد صحافیوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے مال پانی لیکر اپنی مرضی کے فیصلے کروائے جاتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی چیرمین ملی مفادات مشترکہ مشن ہیومن رائٹس آف ڈیفنس تحصیل پتوکی کی زیر قیادت مصالحتی کمیٹی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے درجنوں افراد کا پریس کلب روڈ پر پر امن احتجاجی مظاہرہ ۔ دونوں تنظیموں کے عہدیداران مرکزی چیرمین ملی مفادات حکیم زادہ سلیم منور ہیومن رائٹس صدر تحصیل پتوکی راحیل اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مصالحتی کمیٹی کا کردار انتہائی افسوس ناک ہے چند نام نہاد صحافیوں نے تھانہ پر قبضہ کر رکھاہے شریف شہریوں کے پرچے درج کروائے جاتے ہیں اور جرائم پیشہ لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے بھاری رشوت کے عوض اپنی مرضی کے فیصلے کروائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے تمام حکایت فکر کے لوگوں نے آئی جی پنجاب پولیس اور حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ پتوکی میں بنائی گئی سیاسی مصالحتی کمیٹی کو فی الفور ختم کیا جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو ۔ عوام کو انصاف کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ مصالحتی کمیٹی کا کردار ہے شہری روزانہ ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

پتوکی میں جگہ جگہ جوائ خانے ، منشیات کے اڈے اور قحبہ خانے قائم

پتوکی( میرا پتوکی ڈاٹ کام )پتوکی میں جگہ جگہ جوائ خانے ، منشیات کے اڈے اور قحبہ خانے قائم ۔ ثریا

الائچی نامی خاتون نے حبیب ٹائون سبز ا زار حبیب ٹائون کے علاوہ دیگر مقامات پر قحبہ خانے قائم کیے ہوئے ہیں ۔ چند نام نہاد صحافی بھی ان قحبہ خانوں سے ماہانہ منتھلی وصول کرتے ہیں اور انکی سرپرستی کرتے ہیں کئی بار SHO, DSPسرکل کو آگاہ کیا مگر بھاری رشوت آڑے آ گئی ۔ یہ اڈے آج بھی قائم ہیں مقامی پولیس کو ان کے بارے میں تمام معلومات درکار ہیں لیکن کاروائی سے گریزاں ہیں ۔ ﴿کیوں﴾؟تفصیلات: پتوکی میں نوجوان نسل کی تباہی اور بربادی کے لئے جگہ جگہ جوا ئ او ر منشیات کے علاوہ جسم فروشی کے اڈے قائم ہیں جہاں پر نوجوان نسل کو بے راہ روی اور گمراہ کرنے کیلئے نوجوان خوبروں تتلیاں ثریا الائچی خاتون نے رکھی ہوئی ہیں ان قحبہ خانوں کی سرپرستی چند نام نہاد صحافی او ر افسران بالا کے ذمہ ہے کئی بار پہلے بھی ان کی نشاندہی کی جا چکی ہے مگر بھاری رشوت آڑے آگئی ۔ کئی گھر اجڑ چکے ہیں نوجوان نسل منشیات کی وجہ سے گھروں سے قیمتی سامان فروخت کر چکے ہیں اور ماں باپ کا سہارا بننے کی بجائے انکی زندگی اجیرن کر رکھی ہے مقامی پولیس کو ان جرائم پیشہ لوگوں اور قحبہ خانوں کے بارے میں آگاہی ہے لیکن کاروائی سے گریزاں ہیں عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ان قحبہ خانوں کو شریف لوگوں کے گھروں سے ختم کیا جائے تاکہ نوجوان نسل تباہ و بربادی سے بچ سکیں۔

تجاوزات کے نام پر تاجروں کے معاشی قتل کے خلاف مرکزی انجمن تاجران کی احتجاجی ریلی

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾تجاوزات کے نام پر تاجروں کے معاشی قتل کے خلاف مرکزی انجمن تاجران کی احتجاجی ریلی ، کچہری چوک میں تاجروں کا دھرنا ۔ جناح ہال تحصیل کونسل میں تاجروں کے احتجاجی جلسہ سے ممبر قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں تاجروں کی آواز پر فوری احتجاجی جلسے میں پہنچ گئے۔ مرکزی صدر انجمن تاجران پتوکی رانا ممتاز علی خاں ، سابق چیرمین بلدیہ پتوکی بائو شیخ محمد ایوب ، عمران بٹ ایکس ناظم سٹی پتوکی ، ایکس نائب ناظم چوہدری حامد محمود سرپرست مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد ارشد گولڈن ، چوہدری عبدالجبار ، معروف سماجی رہنمائ ڈاکٹر عرفان برلاس ، بابو اسحاق ، محمود انور چوہدری اور دیگر سیاسی ، سماجی ، تاجر راہنمائوں نے خطاب کیا ۔ رانا محمد اسحاق خاں ایم این اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا تاجروں کے نقصان کو قطعاً برداشت نہیں کرونگا۔ انہوں نے تجاوزات کو فی الفور بند کر کے سیاسی، سماجی اور تاجروں پر مشتمل دس رکنی کمیٹی بنا دی جو شہر میں ایڈمنسٹریٹر اور TMAکے عملے کے ساتھ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا اور کسی غریب محنت کش کا معمولی نقصان برداشت نہیں کیا جائیگا۔ رانا ممتاز علی خاں مرکزی صدر انجمن تاجراں پتوکی نے کہا ناجائز تجاوزات تاجران کی مشاورتی کمیٹی سے ملکر کیا جائے ۔غنڈہ گردی اور تاجروں کا معاشی قتل کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائیگا اسٹنٹ کمشنر پتوکی صفی اللہ گوندل نے کہا تاجروں اور MNAکی بنائی گئی کمیٹی کی مشاورت سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہریوں کو مسائل سے نجات دلائونگا۔

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ پھول نگر صدر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ آٹھ ملزمان گرفتار۔ چرس، شراب اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے ایس ایچ او حسن رضا کی سربراہی میں آٹھ مختلف جگہوں پر کاروائی کر کے مجموعی طور پر اڑھائی کلو چرس، چالیس لیٹر دیسی شراب، پسٹل اور بارہ بور بندوق برآمد کر کے ملزمان نواز، یاسر، ریاض، سردار جوئیہ، منشائ ڈوگر، شفاقت، رانا ظفر اور طارق کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا۔

گورنر پنجاب سرداد لطیف خاں کھوسہ کا پتوکی ینیمل سائنسزیونیورسٹی میں تیسرے سالانہ تقسیمِ انعامات کی تقریب میں شرکت

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پتو کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پتوکی میں تیسرے سالانہ تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز نے پساسنامہپیش کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک محمد جہانزیب، کنٹرلر سجاد حیدر، پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد ، DCO قصور جہانزیب اعوان،DPO قصور گوہر نفیس، DDOR سفی اللہ گوندل، پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشہ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی مئیو، پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرام بھی موجود تھے گورنر پنجاب سرداد لطیف خاں کھوسہ نے اینیمل یونیورسٹی کے پوزیشن ہولڈر ڈاکٹر رشید خواجہ ، ڈاکٹر عصمہ نیازی بشیر، ڈاکٹر غلام مرتضےٰ، ڈاکٹر فرخ نذیر، ڈاکٹر عاصم اسلم ، ڈاکٹر ظفر حیات، ڈاکٹر عطیہ بخاری، ڈاکٹر راحیلہ جبیں، ڈاکٹر سلطان اعجاز، ڈاکٹر راحیلہ اسلم کو بہترین کارکردگی پر ڈگریاں گولڈ میڈل اور سلور میڈل تقسیم کئے۔ آخر میں گورنر پنجاب نے کہا کے پنجابی ججوں نے سابق وزیرِاعظم اور عوام کے ہر دل عزیز لیڈر ذولفقار علی بھٹو کو نہ حق پھانسی کی سزا سنائی جو پنجاب پر بہت بڑا بدنما داغ ہے، لہذٰ عدلیہ اور سپریم کورٹ کی یہ ذمہ داری ہے کے وہ اس بدنما داغ کو صاف کرے تا کہ اس ملک کے کروڑوں عوام اس حقیقت کو جان سکیں۔ انھوں نے کہا کے وزیزِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صوبے میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں صدر آصف علی زرداری وزیزِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور پارلیمنٹ کے اراکین سے کہا ہے کے وہ بجٹ میں اینیمل یونیورسٹی اور تعلیم کے لیے محتص کوٹہ زیادہ کریں تاکہ اس ملک کی نوجوان نسل تعلیم کی طرف راغب ہو سکے۔

پھولنگر:اکلوتے بیٹے نے چھرے کےوارسےماں باپ کی گردنیں تن سےجداکردیں

پھول نگر﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پھول نگر کے نواحی گائوں گلشن بستی کے رہائشی رفیق مسیح جوکہ قریبی بھٹہ پر محنت مزدوری کرکے اپنا اوراپنے بال بچوں کا پیٹ پال رہا تھا کہ اکلوتے بیٹے نے چھرے کے وارکرکے ماں باپ کی گردنیں تن سے جدا کردی اور بعدزاں کھیتوں میں جاکر خود کشی کی کوشش کی دہرے قتل پر بستی میں خوف وہراس پھیل گیا ہنسے بستے گھر میں کہرام برپا ہوگیا ۔پھول نگر کے نواحی گائوں بستی گلشن اڈا کے رہائشی رفیق مسیح مقامی بھٹہ پر محنت مزدوری کرتا تھا کہ گذشتہ رات اپنے زیرتعمیر مکان میں سازوسامان کی رکھوالی کی غرض سے سویا ہوا تھا کہ اس کا نافرمان بیٹا جبامسیح ٹوکہ لیکر دیوار پھلانگ کر اندرداخل ہو گیا اور چارپائی پر سوئے ہوئے اپنے باپ پر وار کیا مزحمت پر باپ کو فرش پر لٹا کرگردن تن سے جدا کردی متوفی نے تڑپ تڑپ کا جان دے دی بعذاں جبارمسیح اپنے دوسرے گھر جہاں اس کی والدہ سوئی ہوئی تھی کو نیندسے بیدار کرکے دروازہ پر لے آیا اور ٹوکے کے وار کرکے ہمیشہ کے لئے ابدی نیند سلادیا ماں باپ کا کام تمام کرنے کے بعد قاتل بیٹا بھاگتا ہواگند م کی فصلوں میں چلاگیا اور خود پر بھی خود کشی کی غرض سے کئی وار کئے مگر خود کشی ناکام رہی اطلاع پر بستی میں خوف وہراس کی فضا پھیل گئی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضہ میں لیکر کارروائی کے لئے اسپتال پہنچادیا کھوجیوں کے کھوج پر ملزم زخمی حالت میں آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا جسے طبی امداد کے لئے لاہور جناح اسپتال ریفر کردیا گیا نے میڈیاکوبتایاکہ کی ٹیم جب حقائق معلوم کرنے موقع پر گئی تو چوکی انچارج جمبر قربان شبیرنے میڈیاکوبتایاکہ ماں باپ کے قاتل بیٹے پر پاگل پن کے دورے پڑتے تھے زہنی مریض نے یہ سار اکھیل کھیلا ہے مقتول کے بھائی بشیر مسیح نے میڈیاکوبتایاکہ ابھی میں قاتل کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتا

جمعیت علما پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ شبیر شاہ ہاشمی ﴿مرحوم﴾ کی پہلی سالانہ برسی

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾جمعیت علما پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ شبیر شاہ ہاشمی ﴿مرحوم﴾ کی پہلی سالانہ برسی مینار رضا مسجد میں علما اکرام، سیاسی، سماجی اور مذہبی کارکنوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں منائی گئی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر تحصیل پتوکی میاں فیصل میانہ کے علاوہ دیگر افراد کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے علامہ شنیر شاہ ہاشمی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنے میں پہل کی۔ خواہ اس کے لئے انہوں نے آدھی سے زیادہ زندگی جیل میں گزاری۔ ان کی زندگی کا سب سے بڑا کارنامہ بھٹو حکومت میں قادنیوں کو کافر قرار دینے کا ہے۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive