Archive - June 2011

1
ساڑھےتئیس انچ کےفلپائن ی شہری نےگینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا
2
منشیات فروشی ، جسم فروشی ، جوائ اور کرپشن کو سختی سے ختم کیا جائے گا
3
سرکاری ہسپتال کے ڈسپنسر نے زیادہ مقدار میں انجکشن لگا کر 3ماہ کے بچے کی جان لے لی
4
قصور جیل میں قیدیوں پر تشدد کی تصویریں
5
پھول نگر: بے نظیرانکم سکیم کی رقم کی ترسیل میں گھپلے ہی گھپلے
6
شدید گرمی کے باعث اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دوران سمر کیمپ طلبائ کے لئے عذاب بن گئے
7
پتوکی قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بخشی خانے کا افتتاح
8
پتوکی جماعت اہلسنت پاکستان پتوکی کے زیر اہتمام سالانہ پروگرام رحمت کی برسات
9
چونیاں روڈ کی تعمیر کی وجہ سے 30فٹ سے بڑے گڑھوں سے کسی بھی وقت سنگین حادثہ رونما ہو سکتا ہے
10
ڈکیتی کے دوران دو افراد قتل کرنے والے متعدد وارداتوں میں مطلوب تین خطرناک ڈاکو گرفتار

ساڑھےتئیس انچ کےفلپائن ی شہری نےگینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا

لاس اینجلس ساڑھے تئیس انچ کے فلپائنی شہری کو دنیا کا سب سے چھوٹے قد کا آدمی قرار دیاگیا ہے۔18 برس کےجُنرے کانام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں سب سےچھوٹے قد کے آدمی کے طور پر درج کرلیاگیا ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کےلئے امیدوار کی عمر کم ازکم اٹھارہ سال ہونا ضروری ہے۔جوں ہی جُنرے اٹھارہ برس کا ہوا اُس کانام ورلڈریکارڈمیں شامل کرلیاگیا۔ اس سےقبل دنیا کے پستہ قد آدمی کا ٹائیٹل نیپال کے تھاما میگر کے نام تھا جس کا قدٔچھبیس انچ تھا

منشیات فروشی ، جسم فروشی ، جوائ اور کرپشن کو سختی سے ختم کیا جائے گا

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾منشیات فروشی ، جسم فروشی ، جوائ اور کرپشن کو سختی سے ختم کیا جائے گا ۔ پریس اور پولیس مل کر کرائمز کو کنٹرول کرلے گی ۔ صحافی معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کریں پولیس ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی ان خیالات کا اظہار ضلع قصور میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خرم علی شاہ نے پتوکی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں منعقدہ کھلی کچہری میں کیا ۔ کھلی کچہری میں سائلین نے پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور نے موقع پر سائلین کی تحریری درخواستوں پر آرڈر جاری کئے اور پولیس کو سختی سے ایک ہفتہ کے دوران سائلین کی داد رسی کرنے کا حکم دیا وگرنہ پولیس کے SHOتفتیشی افسران اور DSPسرکل پتوکی کے خلاف سخت ایکشن /کاروائی کا اعلان کیا اور انہوں نے ناقص کارکردگی پر حبیب آباد اور پتوکی دونوں چوکی انچارج کو معطل کر دیا ۔ DPOنے ہر ہفتہ پتوکی میں موثر کھلی کچہری کے انعقاد کا بھی اعلان کیا جس کو عوامی ، سماجی ، مذہبی تنظیموں نے زبر دست سراہا اس موقع پر SPانوسٹی گیشن کامران عادل صدر پریس کلب پتوکی محمد جاوید سہوترا ، جنرل سیکرٹری پریس کلب شیخ محمد فاروق ، الیکٹرانک میڈیا کے صدر حاجی شاہد قیوم ٹیپو، صدر یونین آف جرنلسٹ رانا محبوب احمد ، جنرل سیکرٹری سعید احمد طاہر کے علاوہ شہر کی معروف سیاسی ، سماجی شخصیات چوہدری آصف تاج ، ڈاکٹر طارق شہزاد، بابر شاہ، شاہد جاوید، سیٹھ ایوب، ملک محمد شفیق ، مدثر چوہدری، رائو غلام مصطفےٰ، محمد عباس کمپیوٹر انچارج ، میا ں رزاق ، حاجی مشتاق ، ہمایوں رشید، محبوب عاشق، افضل جٹ، نوید بھٹی ، ڈاکٹر منظورچوہدری، منیر سیفی، محمد انور چوہدری، وسیم نذر، حاجی ارشد، احسان اصغر، اور دیگر کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔

سرکاری ہسپتال کے ڈسپنسر نے زیادہ مقدار میں انجکشن لگا کر 3ماہ کے بچے کی جان لے لی

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾سرکاری ہسپتال کے ڈسپنسر نے زیادہ مقدار میں انجکشن لگا کر 3ماہ کے بچے کی جان لے لی ۔پتوکی پرانی منڈی کے محلہ مزمل بازا ر کے رہائشی محمد عامر اپنے 3ماہ کے بچے کو ختنے کروانیکے لئے قریبی سرکاری ہسپتال کے ڈسپنسر محمد ارشد جس نے اپنے گھر میں ایک کلینک کھول رکھا ہے لے آئے بچے کا ماس سُن کرنے کے لئے لگائے جانے والا انجکشن زیادہ مقدار میں لگا دیا جس سے بچے کی موت واقع ہوگئی ۔ بچے کی موت کی خبر سن کر گھر میں کہرام مچ گیا اور اہل علاقہ کے لوگ اکھٹے ہوگئے جنہوں نے لواحقین سمیت ڈسپنسر محمد ارشد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾سرکاری ہسپتال کے ڈسپنسر نے زیادہ مقدار میں انجکشن لگا کر 3ماہ کے بچے کی جان لے لی ۔ پتوکی پرانی منڈی کے محلہ مزمل بازا ر کے رہائشی محمد عامر اپنے 3ماہ کے بچے کو ختنے کروانیکے لئے قریبی سرکاری ہسپتال کے ڈسپنسر محمد ارشد جس نے اپنے گھر میں ایک کلینک کھول رکھا ہے لے آئے بچے کا ماس سُن کرنے کے لئے لگائے جانے والا انجکشن زیادہ مقدار میں لگا دیا جس سے بچے کی موت واقع ہوگئی ۔ بچے کی موت کی خبر سن کر گھر میں کہرام مچ گیا اور اہل علاقہ کے لوگ اکھٹے ہوگئے جنہوں نے لواحقین سمیت ڈسپنسر محمد ارشد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔

پھول نگر: بے نظیرانکم سکیم کی رقم کی ترسیل میں گھپلے ہی گھپلے

پھول نگر﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام ﴾پھول نگر پوسٹ آفس میں بے نظیر انکم سکیم کی رقم کی ترسیل میں گھپلے ہی گھپلے کوٹ جوئیانوالہ پھول نگر میں پوسٹ مین حنیف ڈوگر کی طرف سے کی جانے والی مبینہ بدعنوانی کے متعلق مو قف مانگنے پر اور اپنی کرپشن چھپانے پر پوسٹ ماسٹر اور پوسٹ مین کے غنڈوں کاصحافیوں کی ٹیم پر حملہ ۔سنگین نتائج کی دہمکیاں ۔ڈاک خانہ کے عملہ کی زیادتی کے خلاف درجنوں خواتین کا الیکٹرونک میڈیا کلب آفس کے سامنے شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق پوسٹ آفس پھول نگر کا پوسٹ مین محمد حنیف ڈوگر اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گزشتہ روز کوٹ جوئیانوالہ میں غریب اور بے سہارا خواتین کو بے نظیر انکم سکیم کے تحت مالی امداد دینے کیلئے گیا پہلے تو اس نے تمام فائلیں چھپا کر ان خواتین کو امداد دینا بند کردی اور ساتھ ہی انکی رقم سے پانچ سو روپے اور کسی کی رقم سے ایک ہزار روپے کی کٹوتی شروع کردی جسپر خواتین نے حتجاج کیا تو اس نے رقم دینا ہی بند کردی تاہم خواتین کے منت سماجت پر اس نے دوبارہ جب امداد دینی شروع کی مجبور خواتین نے مجبورا رقم لے لی اور بعد ازاں الیکٹرونک میڈیا کلب پھول نگر آفس پہنچ کر پوسٹ مین حنیف ڈوگر کی زیادتیوں کے متعلق زبردست احتجاج کیا صحافیوں کی ٹیم جب اصل حقائق معلوم کرنے کے لئے پھول نگر ڈاکخانہ پہنچی تو پوسٹ ماسٹر نے نہ صرف صحافیوں کی بات سننے سے صاف انکار کرتے ہوئے ان کو سنگین نتائج کی دہمکیاں دیں کہ جائو جو مرضی کرلو جتنی مرضی ہمارے خلاف خبریں شائع کرا دوآپ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے پھول نگر کے عومی سماجی اور کاروباری حلقوں نے صدر پاکستان آصف زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ بد عنوانی میں ملوث عملہ کو معطل کیا جائے اور بے نظیر انکم سکیم کے عمل کو صاف شفاف بنایا جائے

شدید گرمی کے باعث اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دوران سمر کیمپ طلبائ کے لئے عذاب بن گئے

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام ﴾شدید گرمی کے باعث اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دوران سمر کیمپ طلبائ کے لئے عذاب بن گئے نظر ثانی کا مطالبہ شدید گرمی کے باعث سکولوں میں طلبائ کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے لیکن محکمہ تعلیم نے اساتذہ کو سکول حاضر رہنے کا پابند کر دیا گیا ۔ متحدہ اساتذہ محاذ کے رہنمائوں شیخ محمد فاروق ، یوسف ندیم، خلیل الرحمن ثاقب، میاں انعام الحق ارشد اور دیگر اساتذہ رہنمائوں نے شدید گرمی کے باعث سمر کیمپ طلبائ ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا اور حکومت پنجاب اور محکمہ ایجوکیشن اساتذہ کو انتہادرجے کی گرمی میں یو پی ای، مردم شماری، ووٹ لسٹیں اور سمرکیمپ کے لئے پابند کئے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود اساتذہ کے مسائل پرستی ، چارٹر آف ڈیمانڈ ، تنخواہوں میں کمر توڑ مہنگائی کے مطابق اضافہ کیا جائے ۔ تعلیم کے مطابق جہاں اساتذہ فرائض ادا کررہے ہیں اس کے مطابق گریڈ دیئے جائیں اور حاضری ڈیوٹی اساتذہ کو موسم گرما کی تعطیلات میں موبیلٹی الائونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

پتوکی قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بخشی خانے کا افتتاح

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پتوکی قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بخشی خانے کا افتتاح۔تفصیلات کے مطابق پتوکی تحصیل کورٹ میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور ہمایوں امتیاز نے بخشی خانے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی قدر کرنا ہر ایک پر لازم ہے یہ پتوکی کا ایک درینہ مسئلہ تھا۔ اس کی تعمیر سے قیدیوں کو گرمی اور دھوپ سے بچایا جاسکتا ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج پتوکی چوہدری محمد جمیل، میاں غلام حسین، شازب سعید، سول ججز پتوکی ملک شیر عباس اعوان، میاں اعجاز ، ناصر جاوید رانا، نبیلہ ارشاد ، ناصرہ پروین، صدر پتوکی رانا محمود یسین، جنرل سیکرٹری چوہدری دلشاد احمد ایس پی قصور کامران عادل، ڈی ایس پی پتوکی مرزا عبدالقدوس ، محمد عمران حسین، محمد نوید بھٹی اور دیگر وکلائ موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ قیدی بھی انسان ہوتے ہیں اور ایک انسان ہونے کے ناتے انسانیت کی قدر کرنا ہر مسلمان و نان مسلم پر فرض ہے اس بخشی خانے کا کام جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔ تقریب کے آخر میں وکلائ ، کلرک حضرات اور دیگر افراد نے اس خصوصی کاوش پر انکا شکریہ ادا کیا۔

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پتوکی جماعت اہلسنت پاکستان پتوکی کے زیر اہتمام سالانہ پروگرام رحمت کی برسات ، محفل نعت پروگرام میں حضرت میاں معروف احمد مرولہ شریف ، پیر مفتی محمد سعادت علی قادری قصور سٹیج پر تشریف فرماہیں جب کہ مفتی محمد اقبال، چشتی صدر جماعت اہلسنت پنجاب، پروفیسر محمد سعید ی ، سجاد فاروق ا ظہر، محمد شاہد، حافظ محمد طاہر قادری کراچی، حافظ محمد یسین اوکاڑہ، احمد علی حاکم، محمد خالد انجم خطاب فرما رہے ہیں۔

چونیاں روڈ کی تعمیر کی وجہ سے 30فٹ سے بڑے گڑھوں سے کسی بھی وقت سنگین حادثہ رونما ہو سکتا ہے

چونیاں﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پتوکی چونیاں روڈ پر سیوریج پائپ ڈالنے اور چونیاں روڈ کی تعمیر کی وجہ سے ریلوے پھاٹک سے پتوکی نہر کے پل تک جگہ جگہ 30فٹ سے بڑے گڑھوں سے کسی بھی وقت سنگین حادثات کی وجہ جان لیوا سانحہ رونما ہو سکتا ہے ۔ دوسری طرف ٹریفک کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے پتوکی تا چونیاں ، الہٰ آباد، کنگن پور اور قصور جانے والی عوام الناس میں زبر دست تشویش پائی جارہی ہے 1کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے سے زائد وقت ضائع کرنے لگا جس میں مریض ، بوڑھے ، خواتین، بچے اور سفر کرنے والے حضرات شدید مشکلات کا سامنا کرنے لگے ۔روڈ پر واقع دوکانداروں کے کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ عوامی ، سماجی اور تاجر تنظیموں کے رہنمائوں نے چیف سیکرٹری، ڈی سی او قصور، محکمہ ہائی وے، وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے روڈ کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا ہے تا کہ عوام الناس میں پائی جانے والی بے چینی جلد ختم ہوسکے۔

ڈکیتی کے دوران دو افراد قتل کرنے والے متعدد وارداتوں میں مطلوب تین خطرناک ڈاکو گرفتار

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ڈکیتی کے دوران دو افراد قتل کرنے والے متعدد وارداتوں میں مطلوب تین خطرناک ڈاکو گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال قصور کا رہائشی ٹریکٹر ڈرائیور شبیر احمد چونیاں روڈ پر سامان لے جارہا تھا کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے اس سے گن پوائنٹ پر نقدی وغیرہ چھننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا تھا DPOکی ہدائیت پر SHOتھانہ صدر پتوکی اعجاز احمد ڈوگر نے دن رات محنت کے بعد خطرناک ڈاکو تنویر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔جبکہ پولیس تھانہ صدر پتوکی نے متعدد وارداتوں میں مطلوب چوچک کے رہائشی ڈاکو یعقوب عرف قوبی اور بہاولنگر کے رہائشی شہباز کو گرفتار کر کے آلہ قرل و دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ اور مزید انکشافات کی توقع ہے

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive