Archive - July 2011

1
اوباش نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
2
مزاحمت پر تین نا معلوم ڈاکوو،ں نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
3
پرانی منڈی پتوکی میں عورتوں نے منشیات فروخت کرنا شروع کر دی
4
تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی
5
متعدد وارداتوں میں مطلوب پانچ رکنی بین الااضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار
6
نہم کلاس کی طلبہ سے اکیڈمی سے واپسی پر دو افراد کی زیادتی
7
14سالہ نابالغ لڑکی کو اغوائ کے بعد تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
8
گھریلو حالات سے تنگ آکر خاتون نے خود کشی کر لی
9
ڈی سی او قصور سید ارشاد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
10
میکے جانے کی ضد پر جھگڑا، خاوند کے فائرنگ کر کے بیوی کو موت کے گھات اتار دیا

اوباش نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾اوباش نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گلشن سبحان کی رہائشی شادی شدہ خاتون شمائلہ بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ محلہ کے اوباش نوجوان ندیم نے گھر میں داخل ہو کر خاتون سے زبردستی زیادتی کر ڈالی تھانہ پتوکی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی

مزاحمت پر تین نا معلوم ڈاکوو،ں نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾مزاحمت پر تین نا معلوم ڈاکوو،ں نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پتوکی کے نواحی گاؤں شیخم کا رہائشی نوجوان عالم گیر اپنی فصلوں کو پانی لگانے کے لیے آرہاتھا کہ تین ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تھانہ سرائے مغل پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی

پرانی منڈی پتوکی میں عورتوں نے منشیات فروخت کرنا شروع کر دی

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پرانی منڈی پتوکی میں عورتوں نے منشیات فروخت کرنا شروع کر دی۔ نوجوان نسل تبا ہونے کا خطرہ اہل محلہ کا اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ مزمل بازار پرانی منڈی پتوکی میں ثمینہ اور شہناز نامی خاتون منشیات فروشوں نے سر عام ہیروئن، چرس وغیرہ فروخت کرنا شروع کر دی جسکی وجہ سے نوجوان نسل منشیات جیسی لعنت میں مبتلا ہو رہی ہے اہل محلہ کے مطابق منشیات فروش عورتیں کئی دفعہ جیل گئیں ہیں مگر با اثر ہونے کی وجہ سے جلد رہا ہو کر آجاتی ہیں اور دوبارہ منشیات فروخت کرنا شروع کر دیتی ہیں اور ان کے گھر کے قریب اکثر نشئی منڈلاتے پھرتے ہیں اہل محلہ نے تحریری درخواست میں اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سلیم اور اس کا دوست اپنی موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جارہے تھے کہ ھلہ چوک ملتان روڈ کے قریب پہنچے توپیچھے سے آنے والی کار نمبری MB069 نے انہیں ٹکر دے ماری جسکی وجہ سے سلیم جاںبحق ہو گیا اور اسکا دوست شدید ذخمی ہو گیا۔

متعدد وارداتوں میں مطلوب پانچ رکنی بین الااضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ متعدد وارداتوں میں مطلوب پانچ رکنی بین الااضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار، ہزاروں روپے کی نقدی و ناجائز اسلحہ برآمد۔ تگصیلات کے مطابق ڈی۔ پی۔ او قصور سید خرم شاہ کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شروع کی جانے والی مہم کے دوران تھانہ صدر پتوکی پولیس کے ایس۔ ایچ۔ او چوہدری محمد اشرف نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈکیت گینگ شبیر عرف لالی سرغنہ سمیت پانچ ڈاکوؤں ندیم عرف دیمی، سیمول مسیح، ظفر، عرفان عرف فانی کو گرفتار کر کے ہزاروں روپے نقدی اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا اور اہم انکشافات کی توقع ہے

نہم کلاس کی طلبہ سے اکیڈمی سے واپسی پر دو افراد کی زیادتی

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾نہم کلاس کی طلبہ سے اکیڈمی سے واپسی پر دو افراد کی زیادتی والدین کا چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی اپیل ۔
پتوکی کے نواحی گائوں گہلن چک نمبر 9کا رہائشی عبدالغفور کی 14سالہ بیٹی بلیضہ غفور جو کہ نہم کلاس میں پڑھتی ہے اور یونیق اکیڈمی ریلوے روڈ پتوکی میں ٹیوشن پڑھنے آئی ہوئی تھی کہ ٹیوشن سے واپسی پر گائوں کے محمد افضل عرف اچھو اور وقاص علی نے پسٹل دکھا کر زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے اور ایک مکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور کانوں سے بالیاں ٹوپس اور گلے سے لوکٹ بھی اتا ر لیا اور موبائل کیمرے سے ویڈیو بھی بناتے رہے اور دھمکی دی کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے والد کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر ابھی تک ملزم گرفتار نہ ہوسکے۔طالبہ بلیضہ کی والدہ اور والد عبدالغفور نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی اپیل کی ہے۔

14سالہ نابالغ لڑکی کو اغوائ کے بعد تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾14سالہ نابالغ لڑکی کو اغوائ کے بعد تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ اہل علاقہ کے لوگوں کا شدید احتجاج ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ ۔پتوکی محلہ رضا آباد کا محنت کش محمد صادق محنت مزدوری کے لیے گیا ہوا تھا ۔ گزشتہ روز میری بیٹی گھر میں اکیلی تھی ۔ اور دو ہمسائی ببو بی بی ، اور انیاں بی بی میرے گھر آ گئی ۔ اور میری بیٹی ﴿معافیہ ﴾ کو کپڑے خریدنے کے بہانے لے گئے ۔ جب ادھن روڈپر پہنچی تو وہاں ایک کار کھڑی تھی جس میں عمران اور نامعلوم افراد سوار تھے اور میری بیٹی کو زبردستی بیٹھا کر اکاڑہ کے گئے ۔ معافیہ نے بتایا ۔ کہ مجھے راستے میں نشہ آور جو س پلا دیا جس سے میں بے ہوش ہو گئی ۔ اور عمران اور اُس کے دو ساتھیوں نے میرے ساتھ زیادتی کی جس مجھے ہوش آیا تو میں نے شور مچایا اور مجھے پھر نشہ آور جو س پلا دیا گیا۔ اور پتوکی ریلوے لائن کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ جس کا مقدمہ تھانہ سٹی پتوکی درج کروادیا گیا ہے تاحال ابھی تک کسی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ والد محمد صادق اور اہلہ علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

گھریلو حالات سے تنگ آکر خاتون نے خود کشی کر لی

جمبر﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾گھریلو حالات سے تنگ آکر خاتون نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں جمبر خورد کی رہائشی خاتون آسیہ بی بی نے کھریلو حالات سے تنگ آکر خود جشی کر لی، پولیس مصروف تفتیش ہے

ڈی سی او قصور سید ارشاد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ ڈی سی او قصور سید ارشاد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کونسل ہال میں شدید بارش ہونے کے باوجود لگائی جانے والی کھلی کچہری میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی پی او قصور سید خرم بخاری، اسسٹنٹ کمشنر صفی اللہ گوندل،ایکسین پبلک ہیلتھ قصور محمد ناصر،ای ڈی او زراعت قصور بشیر احمدای ڈی او ایجوکیشن ظہور الحق،سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن ، سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور پولیس کی بھاری تعداد موجود تھی،کھلی کچہری میں مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں،ڈاکٹر عرفان برلاس نے سیوریج کے حوالے سے ڈی سی او کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گندے پانی کے نکاس کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے پورے شہر کی گلیاں اور بازار جوہڑ کا منظر پیش کر رہی ہیں اور محکمہ پبلک ہیلتھ والے کام نہیں کر رہے جس پر ڈی سی او قصور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایکسین کو حکم دیا کہ دو ماہ کے اندر اندر نکاس کا بندوبست کریں،کھلی کچہری میں لوگوں نے شکایات کے انبا لگا دیے۔ہیڈ ماسٹر شیخ محمد فاروق نے کہا گورنمنٹ ایم سی پرائمر ی سکول نمبر 1پتوکی کی عمارت خطرناک قرار دی جاچکی ہے اور اپ گریٹ کی فزیبلٹی مکمل ہو کر ڈی سی او آفس قصور کے آفس میں پڑی ہے جس پر ڈی سی او اور ڈی پی او نے کئی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے،ڈی سی او قصور نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگوںکو اپنے کام کے سلسلے میں قصور نہیں آنا پڑھے گا بلکہ میں اور ڈی پی او ہر پندرہ دن بعد پتوکی میں کھلی کچہری لگایا کریں گیاور یہاں پر ہیآپ کے مسائل حل کریں گے ا نہوں نے کہا کہ کسی کو ناجائز تجاوزات کی اجازت نہیں دیں گے سڑکوں پر ٹریفک چلنی چاہیے اور اسسلسلے میں سڑک پر کسی رہڑھی والے کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے،کھلی کچہری میںشدید بارش کے باوجود لوگوں نے بڑھی تعداد میں شرکت کی۔آخر میں ڈی سی او قصور نے شہریوں کے درینہ مطالبے پر پرانی غلہ منڈی اور تھانہ سٹی کے ساتھ والے رقبے پر پارک بنانےکا حکم جاری کیا اور دس دس لاکھ روپے کی فوری گرانٹ کا اعلان بھی کیا

میکے جانے کی ضد پر جھگڑا، خاوند کے فائرنگ کر کے بیوی کو موت کے گھات اتار دیا

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾میکے جانے کی ضد پر جھگڑا، خاوند کے فائرنگ کر کے بیوی کو موت کے گھات اتار دیا۔ تھانہ صدر پتوکی نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں بھوپے وال چکنمبر 23 کے رہائشی اعظم علی لڑائی اپنی بیوی مسمات کشور بی بی کے ساتھ ہوئی ، کشور بی بی اپنے میکے حجرہ شاہ مقیم جانا چاہتی تھی لیکن اعظم علی کے تعلقات کشور بی بی کے والد باغ علی کے ساتھ اچھے نہ تھے۔ جس پر جھگڑا تول پکڑ گیا۔ جس کے نتیجے میں اعظم علی نے اپنی بیوی پر فائر کر دیا ، کشور بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive