Archive - 2011

1
ڈی او سی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ڈی او سی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی روک تھام کے حوالے سے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی او سی ریاض الدین نے کی جبکہ اجلاس میں ڈی او انٹر پرائزر عبدالقدوس طور ‘ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مسز تابندہ امجد ‘ انجمن تاجران کے عہدیداران اور صارفین نے شرکت کی ۔ ڈی او سی ریاض الدین نے جن اشیائے خوردو نوش کے ریٹ مقرر کئے وہ یہ ہیں ۔ دودھ 40روپے فی کلو‘دہی 45روپے فی کلو ‘آٹا565سے 575روپے فی 20کلو کا تھیلا ‘ باسمتی چاول درجہ اول 75سے 80روپے فی کلو ‘دال چنا 64سے 67روپے فی کلو ‘دال مسورغیر ملکی 105سے 110فی کلو‘دیسی دال مسور 110سے 115فی کلو‘دال ماش 150سے 160روپے فی کلو ‘دال مونگ 120سے 130روپے ‘بیسن 72روپے فی کلو ‘سرخ مرچ 180روپے فی کلو ‘گوشت بڑا 170فی کلو اور چھوٹا گوشت 310روپے فی کلو ‘نان 5روپے100گرام اور روٹی100گرام 4روپے مقرر کی گئی ہیں ۔ڈی او سی نے تاجران سے اپیل کی کہ ملاوٹ سے پاک اور صاف ستھری اشیائ فروخت کریں اور زیادہ سے زیادہ عوام سے تعاون اور منافع کی شرح کم سے کم وصول کریں ۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive