نجی سکول کی دوسری جماعت کی طالبہ لائبہ کو ورغلا پھسلا کر اغواءکر لیا گیا

چونیاں(میرا پتوکی ڈاٹ کام)نواحی گاﺅں سدھا اوتاڑ کے نجی سکول کی دوسری جماعت کی طالبہ لائبہ کو ورغلا پھسلا کر اغواءکر لیا گیا۔ بچی کا منہ باندھ کر اسے برائی کی نیت سے اغواءکر کے لیجاتے ہوئے کو دیکھ کر راہگیر نے گاﺅں والوں کو اطلاع دی۔

 اہالیان سدھا مسمیان محمد اشرف، طارق، محمد انور، عجب گل خان اور محمد حیات وغیرہ نے تعاقب کر کے بردہ فروش کو پکڑ لیا جو کاندہ کھارہ کا 18 سالہ عبدالستار ولد بشیر احمد نکلا۔ اہالیان دیہہ نے اسے DSP سرکل شیخ جاوید اقبال کے سامنے پیش کیا۔ ملزم کیخلاف سرکل افسر کے حکم پر تھانہ چونیاں میں مقدمہ نمبر 615/11 بجرم اغواءبرائے ریپ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ پہلے بھی بچوں سے زیادتی کے کیس میں جیل میں رہ چکا ہے۔ ملزم کے قبضے سے بسکٹ اور ٹافیاں برامد ہوئی ہیں۔ مقدمہ کی مدعیہ مغویہ لائبہ کی والدہ ساجدہ نے بتایا کہ اس نے بچی کو سکول بھیجا جہاں سے اسے مذکورہ نے لالچ دیکر اغواءکیا۔ دوسری جماعت میں زیر تعلیم بچی کو سکول کے قریب سے بسکٹ لیکر دینے کا جھانسہ دیا۔ بسکٹ کھلا کر اس کا منہ باندھا اور اسے لیجاتے ہوئے کسی راہگیر نے دیکھا۔ ملزم نظامپورہ چک نمبر 2 کے قریب پہنچا تھا کہ اسے پکڑ لیا گیا اور بچی برامد کر کے اسے حوالہ پولیس کر دیا گیاہے۔

About the author

admin

One Comment

Leave a comment
  • gosia model school ka pricnpal ki kal khob ptai hoi pata karny pr pata chla k school taime k bad vo 2 larkiun k sath school main nazeba harkat karty hovy pakra gea hajis par ahly mahla nay pakr k school princpal(qari ashfrf raza ) ki khob duhlai ki

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive