بھائی پھیرو:پولیس کی سرپرستی میں جگہ جگہ جوئےکےاڈے

پھولنگر﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾تھانہ صدر بھائی پھیرو میں کے علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں جگہ جگہ جوئے کے اڈے،منتھلی نہ دینے والے اڈے پر چھاپہ مار کرپولیس نے تین جواری گرفتار کر کے جوئے پر لگی رقم اور سامان برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بھائی پھیرو کے علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں جگہ جگہ جوئے کے اڈے قائم ہیں۔اڈہ سرائے چھینبہ،اڈہ نتھے خالصہ،اور اڈہ دینا ناتھ پر جوئے باز سر عام ملتان روڈ پر جوئے کے اڈے لگا کر سادہ لوح مل مزدوروں اور شریف شہریوں کو جھانسہ دیکر انہیں انکی جمع پونجی سے محروم کر دیتے ہیں۔کبھی کبھی منتھلی نہ دینے والے جوئے کے اڈوں پر چھاپہ مار کاروائی ڈالکر اعلی افسراں کی آنکھوں مین دھول جھونک دیتی ہے۔ایسے ہی گزشتہ روز پولیس نے منتھلی نہ دینے پر ایک ڈے پر چھاپہ مارکر تین جواریوں شاہد،جاوید اقبال،اور ہارون کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے جوئے پر لگی چھ سو نقدی اور دیگر جوئے کا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

About the author

admin

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive