ایک ہی رات میں ڈکیتی کی دلیرانہ پانچ وارداتیں

پھولنگر﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾  ایک ہی رات میں ڈکیتی کی دلیرانہ پانچ وارداتیں۔ پندرہ جدیداسلح سے لیس ڈا کو رات بھر اہل خانہ پر تشدد کر کے اور یرغمال بناکر گھروں کولوٹتے رہے اور لاکھوں روپے کے زیورات ،نقدی ،مسجد کاچندہ اور دریاںاور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے محلہ ملک کا لو نی میں پندرہ ڈاکو وں نے محنت کش عمر حیات کے دروازے کا کنڈا تو ڑ پہلے کمرے کی تلا شی لی اور پھر دوسرے کمرے میں جا کر اس کی بیوی اور بچوں کو یر غمال بنا کر بارہ ہزار روپے اور قیمتی کپڑا جا ت لو ٹ کرتمام اہل خانہ کو کپڑوں سے باندھ کر کمرے کو باہر سے لاک لگا کر ساتھ والے اسکے بھائی خضر حیات کے گھر چلے گئے وہاں سے قیمتی کپڑے اور دو سری اشیا ئ چھین کر ان کو بھی باندھ کر با ہر سے لاک لگا دیا ۔پھر ساتھ والے دوسرے گھر میں چھلا نگیں لگا کر محمد رفیق نا ئی کے گھر میں داخل ہو گئے گھر والوں مار پیٹ کر ان سے ہزاروں روپے چھین کر ان کو بھی باندھ کر تیسرے گھر صوفی محمد عارف جو کہ ملک کا لو نی کی جا مع مسجد کا خازن ہے کو پکڑ کر اس کے ہاتھ اور منہ باندھ دئے اس کی کنپٹی پر پستول رکھ کر اس سے مسجد کے چندہ کی رقم بارہ ہزار روپے،مسجد کی دریاں اور قیمتی برتن اور کپڑا لے کر ان کو بھی باندھ کر ساتھ والے چوتھے گھر جو کہ فیکٹری ملازم محمد اصغر کا تھا میں گھس گئے اور اس سے چھپن ہزار روپے اور قیمتی سامان اس کے بعد ساتھ والے پانچویں مکان محمد افضل کی کھڑکی تو ڑ کر اس سے پستول رکھ کر دروازہ کھلوایا چھو ٹے بچے کی کنپٹی پر کلا شنکو ف رکھ کر بیس ہزار روپے دو تو لہ طلا ئی زیورات لے کر ان کو تسلی سے باندھ کر با ہر گلی میں آ گئے اور ہوا ئی فا ئرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے۔

About the author

admin

One Comment

Leave a comment
  • BOHT BURI BAAT HAI ALLAH SAB KO APNI AMAN MAI RAKE.KYA YE LOG INSAAN NAI HAIN.YE HARAM MAAL KAB TAK IN K PASS RHE GA.ROSA TIBA NEZAM PURA ROAD PAR B HAR ROZ ISI TRA KI VARDAT HOTI HAIN.SAB KO PATA HAI PHIR B KOI KUCH NAI KARTA YE SAB KAB TAK CHALE GA

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive