ایجوکیٹرزکنونشن 4 دسمبربروزاتواردس بجےدن پاکستان ماڈل ہائی سکول قصورمیں منعقد ہوگا

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع قصور کے صدر محمد یوسف ندیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع قصور کے ایجوکیٹرز اساتذہ کے مسائلتنخواہوں میں کٹوتی، پرسنل الائونس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنا وغیرہ کے حل کے لیے ایک عظیم الشان ایجوکیٹرز کنونشن 4 دسمبر بروز اتوار دس بجے دن پاکستان ماڈل ہائی سکول قصور میں منعقد ہو رہا ہے۔جس میں پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر عبدالرزاق خاں نیازی، مرکزی جنرل سیکرٹر ی ملک امجد محمود، ضلعی صدر محمد یوسف ندیم ،ضلعی جنرل سیکرٹری شکیل احمد دانیال ودیگر قائدین خطاب فرمائیں گے۔ اس موقع پر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع قصور کی نئی قیادت کاانتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ضلع قصور کی چاروں تحصیلوں سے سینکڑوں ایجوکیٹرز کنونشن میں شرکت کریں گے۔

About the author

admin

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive