جمبر:انوکھااورخاموش احتجاج

جمبر﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ علی بھائی ہئیر ڈریسر کے مالک علی اکبرانصاری نے نمائندہ میرا پتوکی جمبر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی دکان میں جو وال کلاک لگا ہوا ہے وہ زرداریکے حلف اٹھانے والے دن سے بند کیا ہوا ہے اوریہ کلاک اس وقت تک بند رہے گاجب تک آصف علی زرداری اقتدار سے علیحدہ نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ زرداری کے اقتدار میں آنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے اور ایسے حالات کسی اور دور میں نہیں تھے۔کلاک بند ہونے کی تصدیق وہاں پر موجود دوسرے لوگ مرتضیٰ بائو، سید ذاکر شاہ وغیرہ نے بھی کی۔

About the author

admin

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive