پتوکی:ڈرائنگ کےمقابلہ جات میں عمرپبلک ماڈل سکول کےطالب علم رفحان اقبال نےضلع بھرمیں اول پوزیشن حاصل کی

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾وزیر اعلیٰ پنجاب کے ضلع لیول پر ہونے والے ڈرائنگ کے مقابلہ جات میں عمر پبلک ماڈل سکول پتوکی کے طالب علم رفحان اقبال نے  ڈرائنگمیں ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کر لی۔ شہر کے عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے طالب علم ،اسکے والدین اور سکول کے ہیڈ ماسٹر کومبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ضلع لیول پرہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ادبی مقابلہ جات میںپتوکی عمر پبلک ماڈل سکول کے چوتھی کلاس کے طالب علم رفحان اقبال نے ڈرائنگ کے مقابلہ میں ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کر کے سکول میں ریکارڈ قائم کر دیا۔بہترین کار کردگی پرڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں،چئیرمین حاجی محمد رمضان ،مرکزی پریس کلب پتوکی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یوسف ،مرکزی صدر انجمن تاجراں پتوکی رانا ممتاز علی خاں ،اور دیگر نے طالبعلم رفحان اقبال اس کے والدین اور سکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کو زبردست مبارک باد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس سکول کے طلبا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکول کا نام روشن کریں گے۔

About the author

admin

One Comment

Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive