پتوکی،سرائےمغل اوربھائی پھیرومیں محرم الحرام نہائت عقیدت اوراحترام سےمنایاگیا

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ پتوکی ،سرائے مغل اور بھائی پھیر میں محرم الحرام نہائت عقیدت اور احترام سے منایا گیا ۔ کسی جگہ کوئی نا خوشگوار واقع نہیں ہوا ۔ تفصیلات کےمطابق پتوکی میں مرکزی ذولجناح کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے مقررہ وقت پر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پر امن طور پر ختم ہو گیا ۔ جلوس کے ہمراہ مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کے صدر رانا ممتاز علیخاں ، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے صدر تنویر اسلم خاں بھی سارا دن موجود رہے ۔ اسی دوران ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج ڈاکٹر عارف مشتاق اور ڈی پی او قصور سید خرم بخاری بھی پتوکی آ ئے اور مقامی انتظامیہ کے انتظامات کا معائنہ کیا ۔ سرائے مغل اور گرودونواح میں بھی درجنوں ذولجناح کے جلوس نکالے گئے جو پر امن رہے ۔ بھائی پھیرو میں بھی امام حسین رضی اللہ تعالیٰ کی یاد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینہ سجادیہ سے نکالا جو مقامی ایس ایچ او سٹی انسپکٹر میاں منظور احمد نے امن عامہ کے لئے فول پروف انتظامات کررکھے تھے ۔ جلوس میں ذاکرین اور علمائے اکرام نے امام عالی مقام کے فضائل بیان کئے ۔ راستے میں جگہ جگہ پانی کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں ۔ بھائی پھیرو میں جلوس کے منتظمین میں سید متقی ، سید نقی کاظم ، سید علی کاظم ، سید ہاشم کاظم ، سید عابد شاہ ، چوہدری ذولفقار حسین ،چوہدری عبد الالطیف اور دیگرشامل تھے ۔

About the author

admin

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive