حکمران طبقہ کے تاجروں نے بجلی ،اورکھاد کی قیمت دگنی اور کپاس اور چاول کی آدھی کر کے کسانوں کو کنگال کر دیاہے

لاہور ﴿ میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین اورجنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان روہاڑی کی ضلع قصور کسان بورڈ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریبحلف برداری سے خطاب کرتے پتوکی،چونیاں اور کھڈیاں میںکہا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیحات ملک نہیں بلکہ ذاتی مفادات ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ اور حکمران معاشی طور پرمستحکم ہو رہے ہیں حکومت کی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی زراعت ختم اور کسان تباہ ہو رہاہے انہوں نے کہ حکومت کی نااہلی کی انتہا ہے کہ ملک میںوزارتیں ختم کر دی گئی ہیں اور محکمے موجود ہیں جس کی وجہ سے مرکزی محکمہ زراعت کے افسران کی موجیں لگی ہوئی ہیںمانیٹرنگ کاسسٹم مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے زرعی لوازمات کی قیمتیں اس قدر بڑھا دی گئی ہیں کہ کاشتکار اس وقت سکتے کے عالم میں ہے انہوں نے کہا کہ اپناحق مانگنے کے لیے کسانوں کو سڑکوںپر نکلنا ہوگاکسانوں کے لیے یہ وقت غفلت میں رہنے کانہیں بلکہ متحدہو کر اپناحق چھیننے کے لیے ایک لائحہ عمل طے کرنے کاہے انہوں نے کہاکہ کاشتکاروںنے مشکل حالات کے باوجود فصل تیار کر لی ہے لیکن کپاس فروخت کرنے کا وقت آیا ہے تو کپاس کی مناسب قیمت دینے والاکوئی نہیں ہے مارکیٹ میں کپاس کی قیمت فی ایکڑ اخراجات کے مقابلے بہت کم ہے ۔ یوریا کھاد کی قیمتوں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جاے کہ ایک تحصیل کی کھاد دوسری تحصیل میں نہ جائے انہوںنے یہ بھی مطالبہ کیا کہ tcp کو روئی کی خریداری میں شامل کیا جائے تاکہ کسان کو کپاس کی مناسب قیمت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیابھرمیں گیس کھادبنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے جبکہ ہمارے ملک میںگیس لوہا پگھالنے اور بجلی بنانے کے لیے استعمال ہو رہی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسان متحد ہوجائیں تو اپنے حقوق حاصل کیے جاسکتے اس سال کاشتکاروں نے محنت کی ہے اور فصل بھی اچھی ہے روئی کی ایک کروڑ پچاس لاکھ بیل متوقع ہے اور یہ روئی کی برآمد کا سال ہے کاشتکاروں کو چاہے کہ وہ روئی تیار کرکے برآمد کریں کسان بورڈ مکمل طور پر راہنمائی کرے گا انہوں کہا کہ کسان بورڈ کاشتکاروں کی بروقت اور موثر نمائندگی کر رہا ہے اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان،ضلعی صدر رانا خالد مسعود خاں،ملک محمد عرفان ، اور دیگر نے بھی شرکت کی

About the author

admin

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive