علم ، ایمان اورعمل کی طاقت سے مسلمان دنیا کی سپرطاقت بن سکتے ہیں

پھولنگر﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ علم ، ایمان اور عمل کی طاقت سے مسلمان دنیا کی سپر طاقت بن سکتے ہیں ۔ جو علم خدا اور رسول ö نے قرآن اور سنت میں دیا اس پر عمل کرکے ہی ہم دنیا اور آ خرت میںسر خرو ہو سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی شہرت کے حامل مذہبی سکالروں ڈاکٹر سید منصور علی ، ڈاکٹر شبیر احمد منصور ی ، ڈاکٹر احمد سعید ، ڈاکٹر اختر حسین عزمی ، قاری سیف الرحمان اور دیگر نے بھائی پھیرو کی معروف دینی درس گاہ دارالاصلاح کے سالانہ پروگرام میں شامل ہزاروں شرکا سے اپنے اپنے خطابات میں کہا ۔ ان مذہبی سکالرز نے کہا کہ ماضی میںمسلمانوں نے دینی اور دنیاوی علوم سیکھ کر اور ان پر عمل کر کے دنیا بھر کی پاسبانی کی۔اور آج بھی اگر مسلمان قرآن و سنت کے علم کو سیکھ کر اسی پر عمل کریں اورایک دوسرے کی اصلاح کریں تو دنیا بھر میں مسلمانوں کو پاسبانی مل سکتی ہے ۔ اجلاس سے ادارہ کے منتظمین ملک محمد صدیق ، بابر اسمعیل اور عبداللہ شکیل نے بھی خطاب کیا اور سابقہ سال کی کاروائی اور کارکردگی پر روشنی ڈالی ، اجلاس میں کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان ، جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر حافظ نذیر احمد ، رکن ضلعی شوریٰ سر دار نور احمد ڈوگر ، مقامی امیر ڈاکٹر داوئود پرویز مغل کے علاوہ علاقہ بھر کے معززین ، کسانوں اور تشنگان دین نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔

About the author

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive