بھائی پھیرو:اُمید فائونڈیشن کی طرف سے معذوروں کے عالمی دن کے موقع ویل چئیرزکی تقسیم

پھولنگر﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾خصوصی افراد کی مدد کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے اگر ان افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے تو یہ بھی معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر سکتے ہیں ۔معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر ویل چئیرز تقسیم کرنے کی تقریب سے چئیر مین اُمید فائونڈیشن کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق معذوروں کے عالمی دن کے موقع پراُمید فائونڈیشن بھائی پھیرو کی طرف سے دس خصوصی افراد میں دس ویل چئیرز تقسیم کی گئیں اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران بھائی پھیرو کے اراکین ، مخیر حضرات اور خصوصی افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے اُمید فائونڈیشن کے چئیر مین محمد عمر ، الحاج محمد ممتاز خالد بھٹی ،مرکزی انجمن تاجران کے سر پرست شیخ محمد منشائ ، کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان ، صدر پریس کلب بھائی پھیرو ملک عبدالحفیظ شاہد ، نظامی ادبی اکیڈمی کے چئیرمین عبدالحمید نظامی اور دیگر نے اُمید فائونڈیشن بھائی پھیرو کی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر معاشرہ خصوصی افراد پر خصوصی توجہ دے تو یہ افراد بھی معاشرے کی فلاح و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ خصوصی افراد کی بحالی کے لیے مناسب قانون سازی کرے بھائی پھیرو میں تعلیم و تربیت کے لیے بحالی معذوراں کا سنٹر اور سکول قائم کیا جائے ۔ویل چئیر لینے والے افراد نے اُمید فائونڈیشن کے عہدے داران کے لیے دُعائیں مانگیں ۔ اس موقع پر اُمید فائونڈیشن کے فنانس سیکرٹری بلال منظور ، نائب صدر محمد فیاض ، انجمن تاجران کے چوہدری کمال دین گجر ، ڈاکٹر خالد جاویدبلا ، حاجی عبدالرزاق چاند ،حافظ محمد یعقوب اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے ۔

About the author

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive