پھول نگرکی طالبہ عرش مختارنےاردوتقریرمیں لاہورڈویژن میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈویژنل لیول پر ہونے والے ادبی مقابلہ جات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پھول نگر کی طالبہ عرش مختار نے اردو تقریر میں لاہورڈویژن میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ شہر کے عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے طالبہ،اسکے والدین اور سکول کی ہیڈ مسٹریس کومبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوںڈویژنل لیول پرہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ادبی مقابلہ جات جو کہ گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول سمن آباد لاہور میں منعقد ہوئے تھے ان میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پھول نگر کی طالبہ عرش مختار نے اردو تقریر میں لاہور ڈویژن میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سکول میں ریکارڈ قائم کر دیا۔بہترین کار کردگی پر امید فائونڈیشن کے چیئرمین محمد عمر،پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے محمد یوسف ندیم،کسان بورڈ پاکستان کے سیکر ٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان، سید شبیر حسین شاہ،انجینئر محمد یونس و دیگر نے طالبہ عرش مختار اس کے والدین اور سکول کی ہیڈ مسٹریس کو زبردست مبارک باد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس سکول کی طالبات بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکول کا نام روشن کریںگی۔

About the author

admin

One Comment

Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive