Tag - it

1
پنجاب میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ختم ‘قصور میں ای ڈی او انفارمیشن ٹیکنالوجی 31جنوری تک فرائض انجام دینگے
2
Revolution
3
کیا آپ جانتے ہیں

پنجاب میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ختم ‘قصور میں ای ڈی او انفارمیشن ٹیکنالوجی 31جنوری تک فرائض انجام دینگے

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾حکومت پنجاب کے 17جنوری کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ قصور میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ تمام جاری امور یا زیر تکمیل امور کی انجام دہی کیلئے ای ڈی او انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالقدوس طور 31جنوری 2011ئ تک اپنے فرائض انجام دینگے ۔ یہ ادارہ ضلعی انتظامیہ کیلئے جن امور پر خدمات انجام دے رہا تھا ان میں حکومت پنجاب کی ویب سائٹ پر ضلعی معلومات شیئر کرنا مثلاًپنجاب حکومت کی ویب سائٹ سے اہم معلومات کو اپ لوڈ کرنا مختلف محکموں کے ڈومیسائل ‘ہیومن ریسورس‘ محکمہ زراعت ‘بیت المال اور گاڑیوں کی رجسٹریشن وغیرہ تمام ضلعی محکموں کو انٹر نیٹ اور نیٹ ورکس کی سہولیات فراہم کرنا ‘ضلعی حکومت کے ملازمین کو بنیادی کمپیوٹر کی ٹریننگ دینا ‘ضلعی حکومت کے محکموں کیلئے تکنیکی مہارت/ معاونت کو یکجا کرنا ‘فوڈ سپورٹ سکیم کو منظم کرنا ‘سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ویب سائٹ ترتیب دینا ‘رمضان سہولیت ویب سائٹ و سستی روٹی سکیم کی ویب سائٹ منظم کرنا شامل ہیں ۔ تمام عوام سے درخواست ہے کہ 31جنوری سے پہلے ادارے سے متعلقہ ہر قسم کے جاری یا زیر تکمیل امور پایہ تکمیل تک پہنچا لئے جائیں ۔

کیا آپ جانتے ہیں

سورج2013میں قیامت لائے گا

چیتےکی رفتاراور ببرشیرکی نیند،حشرات کاوزن انسانوں سے بارہ گنا زیادہ

چاند سے لائی گئی چٹانوں میں کیا ہے۔ کن ممالک میں جنگل ہے اور کن میں نہیں ہے

بارہ انسان جنھیںچاند پر چلنے کا اعزازحاصل ہو چکا ہے

کرہ ارض پر زندگی کے ہر شعبےکے ریکارڈ

ایک بینک جس کے دنیا بھر میں20کروڑاکاونٹ ہولڈرز ہیں

امریکااشتہارات پر ایک کھرب 44ارب ڈالرزخرچ کرتا ہے

ایشیاکی ٹاپ100 یونیورسٹیاں

یورپ کی ٹاپ100 یونیورسٹیاں

دنیا کی بلند ترین عمارات

کیا کیوں کیسے؟

جنرل نالج (قرآن مجید) ۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive