Tag - kasur

1
قصور جیل میں قیدیوں پر تشدد کی تصویریں
2
ڈی پی ایس سکول و بلھے شاہ ڈگری کالج قصور میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد
3
ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو باقاعدہ پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا آغاز کر دیا
4
پنجاب ایمر جنسی سروس ،ریسیکو 1122کی سالانہ کارکردگی
5
پنجاب میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ختم ‘قصور میں ای ڈی او انفارمیشن ٹیکنالوجی 31جنوری تک فرائض انجام دینگے
6
ڈیسنٹ بوائز فائونڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ سالانہ فری آئی و میڈیکل کیمپ کا اہتمام
7
ڈسٹرکٹ جیل قصور میں معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی معافی کا اعلان
8
ڈی سی او قصور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ باہمی اتحاد بین المذاہب کمیٹی کا اجلاس
9
محرم الحرام کے دوران 11علمائ اکرام کے قصور داخلے پر پابندی
10
خادم انسانیت کمیٹی کے زیر اہتمام 10روزہ فری آئی کیمپ 25نومبر سے شروع ہو گا

ڈی پی ایس سکول و بلھے شاہ ڈگری کالج قصور میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد

قصور﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ڈسٹرکٹ پبلک سکول و بلھے شاہ ڈگری کالج قصور میںگزشتہ روز جونیئرپریپ ونگ کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس و بی ڈی ایس کالج قصورلیفٹیننٹ کرنل ﴿ر﴾ محمد عدیل ‘ہیڈ مسٹریس جونیئر ونگ ساجدہ مظہر ‘ہیڈ مسٹریس پریپ ونگثمینہ خلیل ‘ہیڈ مسٹریس گرلز ونگ شگفتہ امتیاز ‘ہیڈ مسٹریس سینئر گرلز ونگ میڈیم کشور ‘ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس جہانگیر چوپڑہ طلبائ و طالبات جونیئر ‘پریپونگ اور بچوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر جونیئر اور پریپ ونگ کے بچوں نے فینسی ڈریس شو ‘سائیکل ریس‘کلائون ریس ‘میوزیکل چیئرز جیسی گیمز میں حصہ لیا جبکہ اساتذہ اور بچوں کی مائوں کے درمیان بھی میوزیکل چیئرز کے مقابلے ہوئے ۔ آخر میں پرنسپل ڈی پیایس سکول و کالج لیفٹیننٹ کرنل ﴿ر﴾ محمد عدیل نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبائ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور مجموعی طور پرسارے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات بھی دیئے

ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو باقاعدہ پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا آغاز کر دیا

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو باقاعدہ پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا آغاز کر دیا ۔ گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ایک رنگا رنگ تقریب کا آغاز کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان تھے ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رانا وقار صادق ‘ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان ‘ڈی اوایچ ڈاکٹر عبدالشکور ‘ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میںرنگا رنگ بینرز لگائے گئے اور تمام نرسزنے سیش لگائیںجن پر پولیو مہم بارے آگہی کا نعرہ ’’پولیو کے دو قطرے ہر بچہ ہر بار ‘‘آویزاں تھی ۔ ہسپتال کے تمام عملے نے پولیو بارے بیجز لگا کر تقریب کو منایا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر راناوقار صادق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم 7سے 10مارچ 2011ئ کو ضلع بھر میں شروع کی جا رہی ہے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی 24گھنٹے سروس جاری رہے گی اور ضلع میں کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہیں رہے گا۔

پنجاب ایمر جنسی سروس ،ریسیکو 1122کی سالانہ کارکردگی

قصور(میرا پتوکی ڈاٹ کام)ریسیکو 1122نے سال 2010میں تقریباً3900 ایمرجنسز کو ڈیل کیا
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسیکو 1122قصور ڈاکٹر احتشام مظہر ، کمیونٹی سیفٹی آفیسرنوید مسعود چوہدری ، کنٹرول روم انچارج فرید الدین زیدی اورمحمد طیب کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس میں ریسیکو 1122کی ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی ۔جس میں بتایا گیا کہ اب تک ریسیکو 1122قصور تقریباً 3900سے زائد ایمرجنسز ڈیل کر چکی ہے ،جن میں 1983روڈ ٹریفک حادثات ، 1761میڈیکل ایمرجنسز، کے علاوہ آگ لگنے، عمارتوں کے گرنے ، ڈوبنے اور لڑائی جھگڑ ے میں زخمی ہونے والوں کی ایمرجنسز بھی شامل ہیں ۔ اس ایک سال میں ریسیکو 1122نے 706افراد کو موقعہ پر ابتدائی طبی امداد دی اور 4021انسانی جانو ں کوابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں شفٹ کیا ۔
ڈاکٹر احتشام مظہر نے بتایا کہ ریسیکو1122 نے دسمبر 2009میں ضلع قصور میں اپنی سروس کا آغاز کیا ۔ اس سروس کا مقصد عوام کو کسی بھی ایمرجنسی حادثے یا سانحہ کی صورت میں ریلیف مہیا کرنا ہے ۔ 24گھنٹے الرٹ رہنے والی یہ سروس عوام کو بلا معاوضہ سہولت فراہم کررہی ہے ۔انہو ں نے میڈیا کے ذریعہ عوام سے اپیل کی کہ ریسیکو 1122 عوام کی خدمت کے لئے ہے۔ عوام ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے فری نمبر اور فری سروس کا بے جا اور غلط استعمال نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے کسی کی جان بھی جاسکتی ہے ۔
اس موقعہ پر کمیونٹی سیفٹی آفیسر نوید مسعود چوہدری نے بتایا کہ ریسیکو 1122کا مقصد صرف ایمر جنسی کو ڈیل کرنا ہی نہیں بلکہ کمیونٹی سیفٹی پرگرام کے ذریعے بڑھتی ہو ئی ایمرجنسی میں واضح کمی لانا ہے ۔اس مقصد کے لئے تعلیمی اداروں ، سرکاری اور نجی اداروں میں آگا ہی پروگرام منعقد کئے جارہیں ہیں ۔ ان پروگرامز میںBLS) (زندگی بچا نے کے بنیادی طریقوں کی ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔
جس میں بڑھتی ہوئی ایمر جنسیزکی وجوہات پہ روشی ڈال کر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ ہم عوام کہ ساتھ مل کر ایمرجنسزکی بڑھتی ہوئی شرع کو کم سے کم کر سکیں ۔  انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دوران سفر اپنی سیفٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے موٹر بائیک پر ہیلمٹ اورگاڑی میں سیٹ بیلٹ کا استعما ل لازمی کریں۔ انہو ن نے مزید کہا کے محفوظ معا شرہ اور محفوظ پاکستان کا یہ خواب ریسیکو 1122کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کا ایک ایسا عزم ہے ۔ جس کی کامیابی کے لئے ہم پوری طرح کوشان ہیںضرورت اس بات کی ہے کہ عوام اس خواب کی تعبیر کے لئے ریسیکو 1122کا ساتھ دیں ۔اپنی جان کی حفاظت ہمارا فرض ہے ۔

پنجاب میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ختم ‘قصور میں ای ڈی او انفارمیشن ٹیکنالوجی 31جنوری تک فرائض انجام دینگے

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾حکومت پنجاب کے 17جنوری کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ قصور میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ تمام جاری امور یا زیر تکمیل امور کی انجام دہی کیلئے ای ڈی او انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالقدوس طور 31جنوری 2011ئ تک اپنے فرائض انجام دینگے ۔ یہ ادارہ ضلعی انتظامیہ کیلئے جن امور پر خدمات انجام دے رہا تھا ان میں حکومت پنجاب کی ویب سائٹ پر ضلعی معلومات شیئر کرنا مثلاًپنجاب حکومت کی ویب سائٹ سے اہم معلومات کو اپ لوڈ کرنا مختلف محکموں کے ڈومیسائل ‘ہیومن ریسورس‘ محکمہ زراعت ‘بیت المال اور گاڑیوں کی رجسٹریشن وغیرہ تمام ضلعی محکموں کو انٹر نیٹ اور نیٹ ورکس کی سہولیات فراہم کرنا ‘ضلعی حکومت کے ملازمین کو بنیادی کمپیوٹر کی ٹریننگ دینا ‘ضلعی حکومت کے محکموں کیلئے تکنیکی مہارت/ معاونت کو یکجا کرنا ‘فوڈ سپورٹ سکیم کو منظم کرنا ‘سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ویب سائٹ ترتیب دینا ‘رمضان سہولیت ویب سائٹ و سستی روٹی سکیم کی ویب سائٹ منظم کرنا شامل ہیں ۔ تمام عوام سے درخواست ہے کہ 31جنوری سے پہلے ادارے سے متعلقہ ہر قسم کے جاری یا زیر تکمیل امور پایہ تکمیل تک پہنچا لئے جائیں ۔

ڈیسنٹ بوائز فائونڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ سالانہ فری آئی و میڈیکل کیمپ کا اہتمام

قصور﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ڈیسنٹ بوائز فائونڈیشن کے زیر اہتمام پہلا سالانہ ایک روزہ فری آئی و میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیاگیا ‘سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات دی گئیں‘مریضوں کی کیمپ انتظامیہ کو ہاتھ اٹھاکر دعائیں ۔ گزشتہ روز ڈیسنٹ بوائز فائونڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول بیگ پور ضلع قصور میں فری آئی و میڈیکل کیمپ لگایا گیا کیمپ میں 500 آنکھوں کے مریضوں جبکہ ایک ہزار کے قریب مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات دی گئیں ۔سپیشلسٹ آئی ڈاکٹر زاہد چوہدری اور انکی ٹیم نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور فری میڈیسن دیں ۔ اس موقع پر ڈیسنٹ بوائز فائونڈیشن کے چیئر مین ڈاکٹر سجاد عمر بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فائونڈیشن علاقہ کے غریب ‘مسکین اور یتیم بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کر رہی ہے اور مستحق افراد کیلئے فری ڈسپنری بھی قائم کر دی ہے جہاں غریبوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائینگی۔انہوں نے مزید کہا کہ فائونڈیشن غربائ کیساتھ ہر طرح کا اخلاقی اور مالی تعاون کر رہی ہے ۔ کیمپ میں فائوندیشن کے صدر ملک عرفان کھوکھر‘نائب صدر ملک ہارون اور دیگر ممبران میںملک عبدالرئوف ‘ملک ساجد سیف ‘شفقت علی اور دیگر ممبران نے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیئے ۔

ڈسٹرکٹ جیل قصور میں معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی معافی کا اعلان

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک محمد اقبال چنٹر نے ڈسٹرکٹ جیل قصور میں معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے تمام جیلوں میں قید مرد و خواتین اور بچوں کی دینی ‘ فنی اور جدید تعلیم و تربیت کے بہترین انتظامات کئے ہیں ‘قیدیوں کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں 14نئی جیلیں بنائی جا رہی ہیں ‘سیکورٹی اور جیلوں میں موبائل فونز کے استعمال کے پیش نظر تمام جیلوں میں جیمبرز لگائے جائینگے اور اس کا آغاز بہت جلد ڈسٹرکٹ جیل لاہور سے ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ ڈسٹرکٹ جیل قصور کے دورہ کے موقع پر قیدیوں سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انکے ہمراہ مقامی ایم پی ایز ندیم یعقوب سیٹھی ‘حاجی نعیم صفدر انصاری ‘سپریٹنڈنٹ جیل قصور چوہدری انتظار ولی خاں ‘ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر مجید ‘ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر بھٹی ‘رانا اعجاز نول اور جیل کی دیگر انتظامیہ کے افسران بھی ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک محمد اقبال چنٹر نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو تمام سہولتوں کیساتھ ساتھ انہیںدینی ‘فنی اور جدید تعلیم سے بھی آراستہ کیا جا رہا ہے ۔جیلوں میں قیدیوں کے نفسیاتی علاج ‘لائبیریری ‘کمپیوٹر ‘ڈاکٹرز کی فراہمی دینا پنجاب گورنمنٹ کا اولین مقصد ہے جنہیں ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کی جیلوں میں انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں پنجاب پولیس کی طرز پر جیل وارڈنز میرٹ پر بھرتی کئے گئے ہیں جبکہ لاہور ‘فیصل آباد ‘راولپنڈی ریجن سمیت صوبہ بھر میں جیل سپریٹنڈنٹ کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے اب انہی کی رپورٹ پر جیل ملازمین کی جزا اور سزا کو یقینی بنایا جائیگاجبکہ جیلوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ کی بجائے محکمہ جیل خانہ جات ہوم سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں ڈاکٹرز بھرتی کئے جائینگے ۔ہر جیل میں خواتین کیلئے علیحدہ سب جیل بنا دی گئی ہیں جہاں پر لیڈی سٹاف بھی تعینات کر دیا گیا ہے ۔ وزیر جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل کا تفصیلی دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل بھی سنے اور کچھ قیدیوں کے فوری طبی معائنے کا حکم دیا ۔ قیدیوں کے لنگر خانہ میں جا کر کھانا چیک کیا اور بہترین انتظامات پر انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا ۔ قیدی بچوں کی وارڈ میں گئے اور وہاں بچوں کی تعلیم و تربیت کا جائزہ لیا اور کلاس روم کا دورہ کیا جہاں بچوں کو دینی ‘فنی اور جدید تعلیم دی جا رہی تھی ۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک محمد اقبال چنٹر نے ڈسٹرکٹ جیل قصور میں بہترین انتظامات پر سپریٹنڈنٹ جیل انتظار ولی خاں کی کارکردگی کو سراہا ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر ملک اقبال چنٹر نے قصور جیل میں حوالاتیوں اور ملاقاتیوں کیلئے نئے بنائے گئے شیڈ کا بھی افتتاح کیا ۔ صوبائی وزیر کو جیل آمد پر جیل ملازمین نے گارڈ آف آونر بھی پیش کیا ۔

ڈی سی او قصور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ باہمی اتحاد بین المذاہب کمیٹی کا اجلاس

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ باہمی اتحاد بین المذاہب کمیٹی قصور کا اجلاس گزشتہ رو ز کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ای ڈی او آر عامر اعجاز اکبر ‘ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور دیگر مذاہب اور فرقوں سے تعلق رکھنے والے علمائ اکرام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی سی او ملک جہانزیب اعوان نے تمام مکتبہ فکر کے علمائ اکرام اور عیسائی برادری سے محرم الحرام کے دوران باہمی محبت اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔ جس پر تمام علمائ اکرام اورعیسائی برادری کے سربراہ نے اجلاس میں اپنی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی تا کہ ضلع قصور ہمیشہ کی طرح امن کا گہوارہ بنا رہے اور تمام فکر و نظر کے لوگ بلا امتیاز باہمی اخوت و بھائی چارے سے وقت گزار سکیں

محرم الحرام کے دوران 11علمائ اکرام کے قصور داخلے پر پابندی

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان نے محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں عامن عامہ کی صورتحال کو بحال رکھنے اور کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت سے بچنے کیلئے 11علمائ اکرام کے قصور داخلے پر تین ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان نے محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن ومان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے 11علمائ اکرام کے ضلع قصور داخلے ‘قیام اور مضافات سے دور رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں جن کا اطلاق 27نومبر سے آئندہ تین ماہ تک ہوگا۔ ڈی سی او قصور نے جن علمائ اکرام پر داخلے کی پابندی کے احکامات جاری کئے ہیں ان میں قاری ضیاالحسن ﴿ملتان ﴾ ‘مولانا فضل حسین ﴿جھنگ﴾‘قاری منظور احمد ﴿سرگودھا﴾‘مولانا احمد علی قصور ی ﴿شادباغ پارک لاہور﴾‘مولانا عبدالعلیم یزدانی ﴿جھنگ﴾‘مولانا گلفام حسین ہاشمی﴿ملتان ﴾‘مولانا عبدالغفار حقانی ﴿شجاع آباد ملتان﴾‘مولانا عبدالتواب اچھروی﴿لاہور﴾‘مولانا منظور احمد ﴿گوجرانوالہ﴾‘مولانا توکل حسین ﴿فیصل آباد﴾اورقاری عبدالحفیظ فیصل آبادی﴿فیصل آباد﴾شامل ہیں ۔

خادم انسانیت کمیٹی کے زیر اہتمام 10روزہ فری آئی کیمپ 25نومبر سے شروع ہو گا

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾خادم انسانیت کمیٹی رجسٹرڈ قصور کے زیر اہتمام 21واں سالانہ 10روزہ فری آئی کیمپ 25نومبر سے شروع ہو گاجو 4دسمبر 2010تک جاری رہے گا۔کیمپ میں مریضوں کیلئے فری پرچی ‘فری معائنہ ‘فری ادویات ‘فری شوگر ٹیسٹ ‘فری پیشاب ٹیسٹ ‘فری آپریشن اور نادار مریضوں کو لینز بھی فری ڈالے جائینگے ۔ داخلہ سے لیکر ڈسچارج ہونے تک کوئی بھی فیس وصول نہیں کی جائیگی‘یہ کیمپ ڈیرہ شاملاٹ کوٹ مراد خاں قصور میں منعقد ہو گا۔ دوران کیمپ ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان ‘ڈی او آر شجاع قطب بھٹی ‘ڈی ڈی او آر طارق محمود چوہدری‘ایم این اے وسیم اختر شیخ ‘ایم پی ایز نعیم صفدر انصاری ‘شگفتہ شیخ ‘احمد علی ٹولو‘حاجی صفدر علی انصاری ‘عباد علی جتالہ ‘چوہدری فضل حسین ‘الحاج داکٹر فضل رحیم فارمیکس لیبارٹری ‘ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مسز تابندہ امجد کے علاوہ ممبران معززین پریس کلب و یونین آف جرنلٹس ‘معززین ممبران ڈسٹرکٹ بار ‘مقامی فلاحی تنظیموں کے سربراہان فری آئی کیمپ کا دورہ کرینگے جبکہ کیمپ کی نگرانی ڈاکٹر جاوید اختر آئی سپیشلسٹ و گولڈ میڈلسٹ سرجن ڈاکٹر ارشاد الحق چوہدری کرینگے ۔

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive