Tag - news

1
ملتان روڈپراڈاجمبرپرکھڑے گندےپانی کی نکاسی نہ ہونےپرلوگوں کاملتانروڈ بلاک کر کےاحتجاجی مظاہرہ
2
اکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل یونین (سی۔بی۔ائے) سرکل قصور کے سینکڑوں ملازمین کا دھرنا
3
ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو باقاعدہ پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا آغاز کر دیا
4
قصور روڈ کو اچھی کمپنیوں کی مدد سے مکمل کروا کر اہل قصور کو بہترین تحفہ دیا ہے ‘وزیر اعلی شہبازشریف
5
قتل کا جرم ثابت ہونے پرتین افراد کوعمرقید جب کہ ایک بری
6
سات مسلح ڈاکو گھر کا صفایا کر گئے
7
ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک شوکت فیروز کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا تفصیلی دورہ
8
پتوکی اورگردونواح میں چوریاں، پھول نگرسےچرس برآمد
9
پتوکی: بجلی کے ساتھ اب چینی بھی غائب
10
Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

ملتان روڈپراڈاجمبرپرکھڑے گندےپانی کی نکاسی نہ ہونےپرلوگوں کاملتانروڈ بلاک کر کےاحتجاجی مظاہرہ

پھول نگر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ ملتان روڈپر اڈا جمبر کے قریب ایک عرصہ سے کھڑے گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے پرسینکڑوں لوگوں کا محکمہ ہائی وے کے خلاف آدہا گھنٹہ ملتان روڈ بلاک کر کے زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور ڈنڈے اٹھا رکھے تھے اورمطالبہ کررہے تھے کہ ملتان روڈ پر کھڑے پانی کو فوری طور پر ختم کیا جائے ورنہ غیر معینہ مدت کیلئے ملتان روڈ پرٹریفک بلاک کردی جائے گی مظاہرین نے محکمہ ہائی وے کے خلا ف بھی زبردست نعرے بازی کی اس موقع پر موجودرانا محمد اکرم ،محمد عرفان علی ،ملک سجاد مشتاق،ملک صوبہ حاجی لطیف کونسلر ،ملک محمد مشتاق وغیرہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ملتان روڈ پر ایک عرصہ سے کھڑا گندا اور بدبودار پانی نہ صرف بیماریاں پھیلا رہا ہے بلکہ کھڑے پانی سے سڑک پر اتنے بڑے بڑے گڑہے بن چکے ہیں کہ ان گڑہوں میں کئی گاڑیاں الٹ کر تباہ ہو چکی ہیں مگر حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی اس کے متعلق متعدد بار موٹر وے پولیس کے اعلیٰ حکام کو بھی اطلاع دی گئی مگر انہوں نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں ایک اور شخص محمد بوٹامستری نے بتایا کہ مین بازار جمبرمیں نکا سی آب اور سو لنگ وغیرہ لگوانے کا ٹھیکہ چار کروڑ روپے کا منظور ہوا تھا مگر یہ کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے گائوں بھر کا گندہ پانی ملتان روڈ پر ڈالا جارہا ہے اگر چند دن اور ملتان روڈ پر پانی کھڑا رہاتو ملتان روڈ کو پختہ کرنے کیلئے لگایا جانے والا کروڑوں روپیہ ضائع ہو جانے کا اندیشہ ہے سابق ناظم ملک غلام نبی کے بیٹے ملک مشتاق نے محکمہ ہائی وے کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے ملتان روڈ پر کھڑے گندے اور بدبودار پانے کی نکاسی کا بندوبست کیا جائے ورنہ جمبر کلاں وخورد والے ہزاروں مکین راست اقدام کرینگے

اکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل یونین (سی۔بی۔ائے) سرکل قصور کے سینکڑوں ملازمین کا دھرنا

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل یونین (سی۔بی۔ائے)  سرکل قصور کے سینکڑوں ملازمین کا چیرمین سرکل قصور سردار محمد نوید عاشق ڈوگر کی قیادت میں ڈویثرن آفس چونیاں میں زبردست احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں واپڈا ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے اور مختیا ر اکائونٹنٹ کی محکمانہ بے ضابطگیوں اور ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ سردار نوید عاشق ڈوگر چیرمین سرکل قصور نے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو واپڈا ملازمین کے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کر نے کا مطالبہ کیا سردار محمد نوید عاشق ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر واپڈا ملازمین کے جائز مطالبات جلد حل نہ کئے گئے اور کرپٹ انتظامیہ بالخصوص اکائونٹنٹ مختیا ر کو سخت سزا نہ دی گئی تو یہ احتجاجی دھرنا کے ساتھ سیع پیمانے پر احتجاجی تحریک پھیلا دی جائے گی۔

ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو باقاعدہ پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا آغاز کر دیا

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو باقاعدہ پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا آغاز کر دیا ۔ گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ایک رنگا رنگ تقریب کا آغاز کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان تھے ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رانا وقار صادق ‘ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان ‘ڈی اوایچ ڈاکٹر عبدالشکور ‘ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میںرنگا رنگ بینرز لگائے گئے اور تمام نرسزنے سیش لگائیںجن پر پولیو مہم بارے آگہی کا نعرہ ’’پولیو کے دو قطرے ہر بچہ ہر بار ‘‘آویزاں تھی ۔ ہسپتال کے تمام عملے نے پولیو بارے بیجز لگا کر تقریب کو منایا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر راناوقار صادق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم 7سے 10مارچ 2011ئ کو ضلع بھر میں شروع کی جا رہی ہے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی 24گھنٹے سروس جاری رہے گی اور ضلع میں کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہیں رہے گا۔

قصور روڈ کو اچھی کمپنیوں کی مدد سے مکمل کروا کر اہل قصور کو بہترین تحفہ دیا ہے ‘وزیر اعلی شہبازشریف

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ کرپشن کیوجہ سے زیر التوا لاہور قصور روڈ کو اچھے کنٹریکٹر ز اور کنسٹرکشن کمپنیوں کی مدد سے مکمل کروا کر اہل قصور کو بہترین تحفہ دیا ہے ‘لاہور قصور روڈ پر کام کرنیوالے ملازمین ‘مزدوروں کی حوصلہ افزائی کیلئے 5لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں ‘ ہر کام کرنیوالے سرکاری افسران و اہل کار کا دوست ہوں اور دل سے قدر کرتا ہوں اس کے برعکس کرپٹ اور بدعنوان کا دشمن ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور قصور روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید ‘ایم این ایز وسیم اختر شیخ‘رانا اسحاق ‘ایم پی ایز ندیم یعقوب سیٹھی ‘نعیم صفدر انصاری ‘احسن خان ‘وزیر اعلی کے پریس سیکرٹری شعیب بن عزیز ‘سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو میجر اعظم سلیمان ‘ڈی سی او قصور ملک جہانزیب اعوان ‘ڈی پی او قصور محمد گوہر نفیس ‘ای ڈی او آر عامر عجاز اکبر ‘ڈی او آر شجاع قطب بھٹی ‘ڈی ڈی او آرز پتوکی ‘چونیاں ‘کوٹ رادھا کشن ‘قصور اور مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے کارکنوں اور میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اعظم سلیمان نے وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلی سٹرک ہے جو مکمل طور پر سروس روڈ ‘ڈرین اور 40کلو میٹر تک فٹ پاتھ کے ساتھ مکمل ہوئی ہے ۔ اس میں 36کلو میٹر لمبی ریلنگ ‘539سٹریٹ لائٹس پولز ‘52ملین پودوں سے پلانٹیشن کی گئی ہے اور ابھی مزید 52ہزار پودے لگنے ہیں اور اس تمام تر کاوش کیلئے انہوں نے کمشنر لاہور ‘ڈی سی او قصوراور ڈی سی او لاہور کی خدمات کو سراہا ۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے اچھی کارکردگی کی بنا پر حبیب کنسٹرکشن کمپنی کے شاہد سلیم ‘سرور اینڈ کمپنی کے سرور بھٹی اور انکے عملے کو ‘نیسپاک کے پروجیکٹ منیجر محمد دائود رانا ‘کمشنر لاہور خسرو پرویز ‘ڈی سی او قصور جہانزیب اعوان ‘ڈی پی او قصور گوہر نفیس ‘بابر حسن بھروانہ‘عبدالجبار شاہین ‘تکلیم الرحمن ‘خالد محمود ہائی وے ‘محمد منیر ایس ای ہائی وے لاہور ‘نذر آفتاب اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو میجر اعظم سلیمان میں شیلڈز تقسیم کیں اور میجر اعظم سلیمان کی انتھک محنت اور کاوش کو احسن انداز میں سراہتے ہوئے بیسٹ آف سیکرٹریز سی اینڈ ڈبلیو کا خطاب دیا ۔ وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن بڑی خوشی کا ہے کیونکہ آج ایک ایسا منصوبہ جو لوٹ مار ‘بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت کا شکار ہو چکا تھا ذمہ دار اور قابل کنسٹرکشن کمپنیوں کی کوششوں سے ایک ہریاول اور خوبصورت سٹرک کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹھیکدار کرپشن اور ڈاکہ زنی کے مجسمے تھے جنہوں نے 5ارب کی خطیر رقم کو خرد برد کر دیا اور 2007ئ میں مکمل ہونے والا منصوبہ جو ں کا توں پڑا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں آتے ہی عوام کی خون پسینے کی کمائی نہ صرف واپس لینے کا عزم کیا بلکہ اڑھائی سال کی مدت میں سرور اینڈ کواور حبیب کنسٹرکشن کمپنی کو ٹھیکہ دیکر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی سرکردگی میں قصور کے عوام کو پنجاب کی بہترین سٹرک کا تحفہ دیا ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ لاہور قصور روڈ کی تکمیل میں جن جن ملازمین ‘مزدوروں اور ڈرائیوروں نے دن رات کام کیا ہے انکی حوصلہ افزائی کیلئے 5لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قرضے معاف کروانے والوں سے تمام رقم واپس نکلوانے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ انشائ اللہ عوام کی ایک ایک پائی وصول کی جائیگی ۔ انہوں نے آخر میں میڈیا کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

قتل کا جرم ثابت ہونے پرتین افراد کوعمرقید جب کہ ایک بری

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾قتل کا جرم ثابت ہونے پر تین افراد کو عمر قید جب کہ ایک کو بری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منظور حسین ڈوگر نے تھانہ سٹی پتوکی کے مقدمہ قتل کافیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد عارف ، محمد طارق، اور محمد قاسم کو عمر قید اور تین لاکھ فی کس جرمانے کی سزا سنائی۔ جبکہ ملزم محمد سعید کو عدم ثبوت پر بری کر دیا گیا۔ استغثیٰ مقدمہ کے مطابق ملزمان نے پرانی رنجش پر فائرنگ کر کے نور دین کو قتل کیا تھا۔ جس کا مقدمہ تھانہ سٹی پتوکی نے 27/01/2001 کو درج کیا تھا۔

سات مسلح ڈاکو گھر کا صفایا کر گئے

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾سات مسلح ڈاکو گھر کا صفایا کر کے لے گئے۔ تھانہ صدر پتوکی نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں چکنمبر9 کی رہائشی ثریا بی بی کے گھر گزشتہ رات سات مسلح ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بنا کر گھر سے پانچ تولہ طلائی زیورات ایک برتن سیٹ 35 عدد کپڑوں کے جوڑے اور دو عدد موبائل اور ہزاروں روپے کا قیمتی سامان لے گئے۔ تھانہ صدر پتوکی نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک شوکت فیروز کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا تفصیلی دورہ

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک محمد شوکت فیروز کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا تفصیلی دورہ ‘جیل کے بہترین انتظامات پر سپریٹنڈنٹ پر اطمینان کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک محمد شوکت فیروز گزشتہ روز جب ڈسٹرکٹ جیل قصور پہنچے تو انہیں آٹھ سالہ بچی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کبوتر چھوڑے گئے اور انہیں سلامی پیش کی گئی اور اس کے بعد انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر سپریٹنڈنٹ جیل انتظار ولی خاں ‘ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر مجید ‘ڈپٹی سپریٹنڈٹ طاہر بھٹی اور دیگر جیل افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ملک شوکت فیروز نے پریڈ سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کو ٹریننگ کی اہمیت پر توجہ اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے پوری کرنی چاہیے جو بھی کوتاہی برتے گا اس کیخلاف ضابطہ کے مطابق کاروائی کی جائیگی ۔ ڈی آئی جی دیگر جیل افسران کے ہمراہ اندرون جیل کے دورہ کیلئے آئے اور انہوں نے آگ بجھانے والے آلات چیک کئے اور الارم بجا کر دیکھا اور ہنگامی سیکورٹی پلان اور خطرناک اسیران کی تصاویر کا مشاہدہ کیا اس کے بعد ہائی ایجو کیشن ووکیشنل سکول کا دورہ کیا اور بچوں کی تعلیم پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ کچن اسیران کو چیک کیا اور وہاں معیاری کھانا اور روٹی کا وزن درست پایااور قیدیوںسے ان کے مسائل دریافت کئے ۔ اس کے بعد ڈی آئی جی نے جیل ہسپتال کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ان کے علاج اور ادویات کے بارے میں دریافت کیا ۔ اس کے بعد انہوں نے عام مرد حوالاتی اور خواتین بارکوں اور سزائے موت کے اسیران کے بلاکس کا معائنہ کیا اور اسیران کی باقاعدہ تلاشی لی گئی اور غلہ گودام میں موجود تمام اجناس کا معائنہ ۔ڈی آئی جی نے جیل دورہ کے دوران تمام معاملات درست پائے اور بہترین انتظامات پر سپریٹنڈنٹ جیل انتظار ولی خان کی کارکردگی کو سراہا ۔

پتوکی اورگردونواح میں چوریاں، پھول نگرسےچرس برآمد

پتوکی(میرا پتوکی داٹ کام) پتوکی اور گردونواح  میں مختلف وقعات میں چویاں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق حبیب آباد سے نامعلوم چور ریلوئے حبیب آباد  اسٹیشن سے 200 فٹ تار چوری  کر کے لئے گئے۔ پولیس سپرئٹنڈ نٹ محمد اسلم ریلوئے لاہور کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

دوسرے واقع میں چکنمبر 28 سے واٹر سپلائی کا ٹرانسفارمر چوری کر کے نامولام افراد کے گئے۔ ملک مشتاق احمدسپرئٹنڈ نٹ واٹر سپلائی کی درخواست پر مقدمہ درج  کر لیا گیا۔

تیسرے واقع میں فضل الرحمنٰ جمبر خورد کے گھر سے نعمان، یوسف، کرامت علی، اسلم ملزمان لاکھوں روپے کا سامان چوری کر کے لے گئے۔

جبکہ صدر پھول نگر کے علاقے سے ملزم محمد اکرم سے 10 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کیا گیا۔

Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

اے قائد تیری عظمت کو سالام

وہ بطل عظیم جس نے مسلمان برصغیر کو باوقار اور محفوظ مقام تک پہنچایا اور ایک علیحدہ مسلم مملکت کے قیام کا تصور کو عملی شکل میں ڈھال دیا وہ قائد اعظم کی ہستی تھی

نظریہ اسلام ہی نظریہ پاکستان ہے اور قائد اعظم جیسی عظیم ہستی نے اس پودے کی آبیاری کی ان کا خواب تھا کہ مسلمان اسلامی معاشرے ثقافت۔ معشیت اور اخلاقیات پر مبنی نظام رائج کریں اور یہ خواب سالہاسال کی کاوشوں اور قربانیوں کے بعد شرمندہ ہوا۔

قوم کو قائد کی سالگرہ مبارک ہو

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive