Tag - pattoki

1
Pattoki History
2
پتو کی شو گر ملز میں 39لا کھ رو پے کا فراڈ
3
جرائم کے خاتمہ کے لئے عوام اور میڈیا کا تعاون ناگریز ہے: ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی۔
4
پتوکی،ڈاکٹرکی غفلت، نوجوان نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی،ڈاکٹر فرار،لواحقین کا زبردست احتجاجی مظاہرہ
5
حضرت بابا بلھے شاہ (رح)کا تین روزہ عرس مبارک 8ستمبر سے شروع ہو گا
6
ڈی سی او قصور کی خصوصی ہدائت پر ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی و علاقہ مجسٹریٹ درجہ اول کامقررہ ریٹ سے زائد وصو ل کر نے والوں پراچانک چھاپے
7
اوباش نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
8
تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی
9
نہم کلاس کی طلبہ سے اکیڈمی سے واپسی پر دو افراد کی زیادتی
10
ملتان روڈپراڈاجمبرپرکھڑے گندےپانی کی نکاسی نہ ہونےپرلوگوں کاملتانروڈ بلاک کر کےاحتجاجی مظاہرہ

پتو کی شو گر ملز میں 39لا کھ رو پے کا فراڈ

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پتو کی شو گر ملز میں 39لا کھ رو پے کا فراڈ ۔شو گر ملز کے جنر ل مینجر کی درخواست سٹی پو لیس نے سا بق ڈ پٹی کین مینجر سمیت 3ا فسروں کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا۔ Read More

جرائم کے خاتمہ کے لئے عوام اور میڈیا کا تعاون ناگریز ہے: ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی۔

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾جرائم کے خاتمہ کے لئے عوام اور میڈیا کا تعاون ناگریز ہے ان خیالات کا اظہار  Read More

پتوکی،ڈاکٹرکی غفلت، نوجوان نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی،ڈاکٹر فرار،لواحقین کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام)تحصیل ہیڈ کو ا ٹر ہسپتا ل پتو کی کے ڈا کڑ کی غفلت سے نو جوان نے تڑ پ تڑ پ کر کر جا ن دے دی۔ا حتجا ج پر ڈا کڑ ہسپتا ل سے فرار ہو گے۔لوا حقین کا  ہسپتا ل اور پر یس Read More

حضرت بابا بلھے شاہ (رح)کا تین روزہ عرس مبارک 8ستمبر سے شروع ہو گا

قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾حضرت بابا بلھے شاہ (رح)کا عرس مبارک کو مذہبی جوش و خروش اور احترام سے منانے کیلئے گزشتہ روز ڈی سی او قصور محمد ارشاد حسین شاہ Read More

ڈی سی او قصور کی خصوصی ہدائت پر ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی و علاقہ مجسٹریٹ درجہ اول کامقررہ ریٹ سے زائد وصو ل کر نے والوں پراچانک چھاپے

پھول نگر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام ﴾ ڈی سی او قصور کی خصوصی ہدائت پر ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی و علاقہ مجسٹریٹ درجہ اول کامقررہ ریٹ سے زائد وصو ل کر نے والوں پراچانک چھاپے چھ گرانفروشوں کو موقع پر جرمانے متعددکے خلاف مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق سپیشل مجسٹرٰیٹ عظمت خاں اپنے عملہ اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کے ہمراہ سستا رمضان بازار میں ڈیوٹی پر تھے کہ انہیں مخبری ہوئی کہ مختلف دکاندار مقامی اشیا،صرف انتظامیہ کے مقرر کردہ ریٹ سے مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں ۔جس پر انہوں نے کامیاب چھاپے مارکر شوکت علی ولد سراج،سخاوت ولد افتخار،اشرف ولد اسماعیل ،محمد اکرم ولد عبدالغفور ،شملہ بیکری اور نیو پیراڈائز وغیرہ کے مالکان سے موقع پر ہزاروں روپے جرمانے وصول کرلئے ہیں تاہم متعدد سبزی فروشوں کو وارننگ کے بعد چھوڑ دیا ۔

اوباش نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾اوباش نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گلشن سبحان کی رہائشی شادی شدہ خاتون شمائلہ بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ محلہ کے اوباش نوجوان ندیم نے گھر میں داخل ہو کر خاتون سے زبردستی زیادتی کر ڈالی تھانہ پتوکی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی

تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سلیم اور اس کا دوست اپنی موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جارہے تھے کہ ھلہ چوک ملتان روڈ کے قریب پہنچے توپیچھے سے آنے والی کار نمبری MB069 نے انہیں ٹکر دے ماری جسکی وجہ سے سلیم جاںبحق ہو گیا اور اسکا دوست شدید ذخمی ہو گیا۔

نہم کلاس کی طلبہ سے اکیڈمی سے واپسی پر دو افراد کی زیادتی

پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾نہم کلاس کی طلبہ سے اکیڈمی سے واپسی پر دو افراد کی زیادتی والدین کا چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی اپیل ۔
پتوکی کے نواحی گائوں گہلن چک نمبر 9کا رہائشی عبدالغفور کی 14سالہ بیٹی بلیضہ غفور جو کہ نہم کلاس میں پڑھتی ہے اور یونیق اکیڈمی ریلوے روڈ پتوکی میں ٹیوشن پڑھنے آئی ہوئی تھی کہ ٹیوشن سے واپسی پر گائوں کے محمد افضل عرف اچھو اور وقاص علی نے پسٹل دکھا کر زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے اور ایک مکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور کانوں سے بالیاں ٹوپس اور گلے سے لوکٹ بھی اتا ر لیا اور موبائل کیمرے سے ویڈیو بھی بناتے رہے اور دھمکی دی کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے والد کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر ابھی تک ملزم گرفتار نہ ہوسکے۔طالبہ بلیضہ کی والدہ اور والد عبدالغفور نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی اپیل کی ہے۔

ملتان روڈپراڈاجمبرپرکھڑے گندےپانی کی نکاسی نہ ہونےپرلوگوں کاملتانروڈ بلاک کر کےاحتجاجی مظاہرہ

پھول نگر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ ملتان روڈپر اڈا جمبر کے قریب ایک عرصہ سے کھڑے گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے پرسینکڑوں لوگوں کا محکمہ ہائی وے کے خلاف آدہا گھنٹہ ملتان روڈ بلاک کر کے زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور ڈنڈے اٹھا رکھے تھے اورمطالبہ کررہے تھے کہ ملتان روڈ پر کھڑے پانی کو فوری طور پر ختم کیا جائے ورنہ غیر معینہ مدت کیلئے ملتان روڈ پرٹریفک بلاک کردی جائے گی مظاہرین نے محکمہ ہائی وے کے خلا ف بھی زبردست نعرے بازی کی اس موقع پر موجودرانا محمد اکرم ،محمد عرفان علی ،ملک سجاد مشتاق،ملک صوبہ حاجی لطیف کونسلر ،ملک محمد مشتاق وغیرہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ملتان روڈ پر ایک عرصہ سے کھڑا گندا اور بدبودار پانی نہ صرف بیماریاں پھیلا رہا ہے بلکہ کھڑے پانی سے سڑک پر اتنے بڑے بڑے گڑہے بن چکے ہیں کہ ان گڑہوں میں کئی گاڑیاں الٹ کر تباہ ہو چکی ہیں مگر حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی اس کے متعلق متعدد بار موٹر وے پولیس کے اعلیٰ حکام کو بھی اطلاع دی گئی مگر انہوں نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں ایک اور شخص محمد بوٹامستری نے بتایا کہ مین بازار جمبرمیں نکا سی آب اور سو لنگ وغیرہ لگوانے کا ٹھیکہ چار کروڑ روپے کا منظور ہوا تھا مگر یہ کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے گائوں بھر کا گندہ پانی ملتان روڈ پر ڈالا جارہا ہے اگر چند دن اور ملتان روڈ پر پانی کھڑا رہاتو ملتان روڈ کو پختہ کرنے کیلئے لگایا جانے والا کروڑوں روپیہ ضائع ہو جانے کا اندیشہ ہے سابق ناظم ملک غلام نبی کے بیٹے ملک مشتاق نے محکمہ ہائی وے کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے ملتان روڈ پر کھڑے گندے اور بدبودار پانے کی نکاسی کا بندوبست کیا جائے ورنہ جمبر کلاں وخورد والے ہزاروں مکین راست اقدام کرینگے

Copyright © 2017. Powered by Paknewslive